All posts by admin

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے یوم سوگ کے موقع پر قومی اسمبلی کا اجلاس تعزیتی اجلاس میں تبدیل ہوگیا ۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہیداور دیگر فلسطینی شہدا کے لئے دعا کی گئی ۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے یوم سوگ کے موقع پر قومی اسمبلی کا اجلاس تعزیتی اجلاس میں تبدیل ہوگیا ۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہیداور دیگر فلسطینی شہدا کے لئے دعا کی گئی ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرسردارایازصادق کی صدارت میں ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف بھی موجودتھے۔مولانا مصباح الدین نے شہداکے لئے دعاکروائی ۔ایوان کا ماحولاسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے سوگوار تھا

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی منظوری دیدی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی منظوری دیدی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر بجلی سردار اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، ایم ڈی پاسکو، چیئرمین ٹی سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی۔اس فیصلے کا بنیادی مقصد ملک میں یوریا کی مناسب مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانا اور کھادوں کی قیمت میں استحکام لانا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ کھنہ اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا ، تفتیشی افسران اپنے کمروں سے غائب پائے گئے اور ڈیوٹی افسر کسی بات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ فرنٹ ڈیسک سگریٹ کے دھواں سے بھرا ہوا پایا گیا ۔

۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ کھنہ اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا ، تفتیشی افسران اپنے کمروں سے غائب پائے گئے اور ڈیوٹی افسر کسی بات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ فرنٹ ڈیسک سگریٹ کے دھواں سے بھرا ہوا پایا گیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بغیر اطلاع تھانہ کھنہ پہنچ گئے جہاں پر اپنی ڈیوٹی کی جگہوں کی بجائے تفتیشی افسران کمروں میں جبکہ ایک کمرے میں دو نشئی سوئے ہوئے پائے گئے ۔ وزیر داخلہ نے تھانے کے اندر 1500 موٹرسائیکلیں اور کئی گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ پوچھی تو ڈیوٹی افسر اس کا بھی جواب نہ دے سکا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانے کی حالت زار دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ نے فرنٹ ڈیسک، محررروم اور حوالات کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے کیسوں کے بارے دریافت کیا اور غلط جگہ ریڑھی لگانے والے 4 افراد کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے چھوڑنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے تاکید کی کہ تھانے میں اس قدر زیادہ موٹرسائیکلز کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں،

موٹرسائیکلز جن شہریوں کی ہیں، ان کے حوالے کی جائیں۔ وزیرداخلہ نے سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم دیا اور تنبیہہ کی کہ سائلین کو بلاوجہ انتظار کرانا کسی صورت برداشت نہیں ہوگا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

۔قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ تمام پارٹیوں کے ارکانِ اسمبلی نے ادا کی۔

غائبانہ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر بھی شریک ہوئے۔

قومی اسمبلی میں آج حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

ایران کے ایت اللہ نے اسرائیل پر حملے کا حکم دے دیا۔ لاکھوں افراد کا جنازہ رقت امیز مناظر تہران کی سڑکوں پر انسانوں کا سیلاب۔بارشوں نے تباہی مچا دی 30افراد جان بحق لاھور ڈوب گیا۔بجلی کے بل 33 خودکشیاں حکمرانوں کی بےحسی۔وزارت خارجہ کے 33 افسران پر کرپشن اور ملک دشمنی کی تحقیقات مکمل۔اولمپک کھیلوں میں پاکستان کا دستہ تمام مقابلوں میں شکست سے دوچار۔لوٹ کے بدھو گھر کو لوٹے۔نواسے کی ڈگری میں یوسف رضا گیلانی سرکار خرچے پر لندن میں۔ عوام خودکشیوں پر مجبور کھربوں روپے کی کرپشن جاری۔صادق سنجرانی کے بعد یوسف رضا کی کرپشن جاری۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

انفارمیشن گروپ کے 22 گریڈ کے آفیسر اسماعیل پٹیل دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔سیکرٹری اطلاعات سیکرٹری کابینہ ایم ڈی او پی ایف اور سیکرٹری پارلیمانی امور رھے۔ایڈیشنل سیکرٹری صدر پرنسپل انفارمیشن افیسر کے ساتھ امریکہ میں یو اہن مشن رھے 2004 میں بطور سیکرٹری وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور ریٹائر ھو کر کراچی شفٹ ھوگئے۔دنیا کے بڑے اخبارات میں شائع ہونے والے کالم انکا بے داغ ماضی آج یکم اگست کو ھمیشہ کے لئے خاموش ہو گیا۔سید انور محمود خواجہ اعجاز سرور سلیم گل شیخ اسماعیل پٹیل نے جس گروپ کو دوام بخشا اج پستی کی طرف گامزن ھے۔اسماعیل پٹیل نے اپنے پسماندگان میں بیگم صاحبہ اور ھزاروں دوستوں کو چھوڑا انکے یہ الفاظ اسلام آباد میں اگر اچھی پوسٹنگ نہ ہو تو آپ کو کوی ٹیلی فون نھی کرتا میں تو ریٹائر ھو رھا ھوں اس لیے میں کراچی جارھا ھوں انکے ادا کئے گئے الفاظ اج بھی میرے کانوں میں گونججتے ھے رپورٹ سھیل رانا

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں۔اپنی درخواست میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ملزمان نے مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹور لی، انہوں نے رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں۔اپنی درخواست میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ملزمان نے مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹور لی، انہوں نے رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، کارروائی کی جائے۔دوسری جانب اس حوالے سے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں درخواست مل چکی ہے، تحقیقات جلد شروع کی جائیں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا، 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی۔

اسرائیل نے غزہ پٹی میں فضائی کارروائی میں الجزیرہ سے منسلک صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی شہید ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں صحافیوں کو غزہ سٹی کے جنوب میں قائم شاطی مہاجر کیمپ میں نشانہ بنایا گیا

اسرائیل نے غزہ پٹی میں فضائی کارروائی میں الجزیرہ سے منسلک صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی شہید ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں صحافیوں کو غزہ سٹی کے جنوب میں قائم شاطی مہاجر کیمپ میں نشانہ بنایا گیا جہاں وہ اپنی کار میں بیٹھے ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں صحافی اسماعیل ہنیہ کے گھر غزہ ہاؤس کے قریب سے رپورٹنگ کے لیے موجود تھے، جنہیں تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔الجزیرہ کے ایک اور رپورٹر انس الشریف نے بتایا کہ شہید صحافی اسماعیل اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران بے گھر اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مشکلات سے آگاہ کر رہے تھے اور رپورٹنگ کے لیے علاقے میں موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل نے میڈیا کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور جب ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا تو اس میں صحافیوں کے تمام نشانات واضح تھے اور انہوں نے صرف 15 منٹ پہلے ہی نیوز ڈیسک سے رابطہ کیا تھا۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک 111 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔غزہ کی حکومت کے میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ جنگ میں اب تک شہید ہونے والی صحافیوں کی تعداد 165 تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بدترین کارروائیوں میں اب تک 39 ہزار 445 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔