All posts by admin

رہبر انقلاب اسلامی کل صبح 8:30 بجے تہران یونیورسٹی میں شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ نماز جنازہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر تک شہید اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ ہوگی

رہبر انقلاب اسلامی کل صبح 8:30 بجے تہران یونیورسٹی میں شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ نماز جنازہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر تک شہید اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ ہوگی جس میں ایران کے غیور عوام بڑے پیمانے شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ تہران میں شہدائے خدمت یعنی شہید صدر ابراہیم رئیسی، شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی تشییع جنازہ میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی شرکت کی تھی۔اس موقع پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا تھا کہ اے میرے عزیز ایرانی بھائیو آپ کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں فلسطین کی بہادر اور ثابت قدم قوم کی جانب سے ایران کے شہید صدر اور شہید وزیر خارجہ کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے آیا ہوں۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ جنرل سلیمانی نے اپنی ساری زندگی فلسطین کی حمایت اور جدوجہد میں گزاری اور وہ قدس کے کمانڈر تھے اور قدس کے شہید ہیں ۔فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے اجتماع سے بھی خطاب کیا تھا اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی قدس کے شہید ہیں اور امریکہ کی جانب سے استقامتی محاذ کو کمزور کرنے کی کوششوں اور قتل و غارتگری کے باوجود استقامتی محاذ کو شکست نہیں ہو گی اور جب تک فلسطین اور قدس سے غاصبوں کو باہر نہیں نکالتے اس وقت تک ہماری غاصبوں اور جارحین کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اپنی منزل پا لیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا جس طرح لبنان اور غزہ میں ہم کامیاب ہوئے تھے اسی طرح اب بھی ہم کامیاب و کامران ہوں گے۔حماس کے ہر دلعزیز رہنما اور استقامتی محاذ کے مجاہد اسماعیل ہنیہ کو قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے کل آدھی رات کو ایک بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے تہران میں شہید کردیا۔ ایران کی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پورے ملک میں 3 روز کے عام سوگ کا اعلان کیا۔

ایران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعد قم کی مسجد میں انتقام کی نشانی سرخ پرچم لہرا دیا گیا

ایران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعد قم کی مسجد میں انتقام کی نشانی سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔ قم کی جمکران مسجد میں سرخ پرچم لہرایا گیا جو ایران کی روایت کے مطابق خون کا بدلہ خون ہوتا ہے۔اس سے قبل 2020 میں بھی قم کی مسجد جمکران میں اس وقت سرخ پرچم لہرایا گیا تھا جب پاسداران کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ایرانی حکومت نے حماس کی سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا بھی اعلان کر دیا۔یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینا فرض ہوگیا؛ آیت اللہ خامنہ ایایرانی میڈیا کے مطابق حکومت نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا کہ 31 جولائی، یکم اور 2 اگست کو ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کیے جانے پر قومی سوگ منایا جائے گا۔ایران نے بیان میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کی مذمت کی جو نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کے بعد تہران میں پیش آیا۔سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت سے سخت سزا کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہوگیا ہے۔

تحریک انصاف حکومت کے انے کے خواب چھوڑ دے۔۔اسماعیل حنیہ میزائل حملے میں شھید ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔۔اسماعیل ہنیہ کی شھادت اقوام متحدہ کا اجلاس طلب۔۔سرخ پرچم لھرا دیا گیا خون کا بدل۔۔اسرائیل نے 2 صحافیوں کو فضائی حملے میں ھلاک کر دیا۔۔عرب امارات میں خفیہ اجلاس ایران عرب امارات اور اسرائیل کے وزراء شریک۔۔اسرائیل کا امریکہ کو جاری جنگ میں شامل کرنے کا فیصلہ۔۔ایران سعودی عرب اور اسرائیل میں جنگ کا خطرہ۔۔لوٹ کھسوٹ یوسف رضا گیلانی بیٹوں سمیت سرکاری دورے پر۔۔۔400 افراد قتل 3 صوبوں میں حالات کشیدہ صورتحال نازک۔۔ای سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری بابر رضوان کی تنزلی۔۔۔میری ننگی ویڈیو بنائی گئی خلیل الرحمٰن قمر۔۔تمام خبروں کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے ادارہ روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل بادبان میگزین

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سیل نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سیل نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا۔اے ای ٹی او کو ہلال احمد نے جعلی کسٹم کے کاغذات پر گاڑیاں رجسٹرڈ کی تھیں اور ایکسائز کے دفتر سے 1800 سی سی سے بڑی 6 گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

ایران کے نو منتخب صدر نے ھمسائوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا اعادہ کیا۔مبارک ثانی کیس چیف جسٹس فیصلے پر نظر ثانی کرے پارلیمنٹ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مامعلہ انصاف اور قانون کی کمیٹی کے حوالے۔جماعت اسلامی کا دھرنا 6ویں روز مے داخل۔‏ بڑی تبدیلی ہوگئی اعلان آج ہوگا۔کسی کو قتل کرنے کا حق نھی دیا جا سکتا وزیر قانون۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی زندگی خطرے میں۔ تفصیلات ٹی وی پر

کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے ایک اور میر جعفر وقار یونس پی سی بی میں۔۔اے پی پی کا مافیا گرفتار۔۔اربوں روپے کی کرپشن۔۔500 ارب روپے کا عوام کی جیپوں پر ڈاکا 5 کروڑ بجلی کے میٹروں پر ماہانہ کرایہ۔۔فی میٹر 833۔۔مصدق ملک کا ایک اور فراڈ پٹرول پر سیلز ٹیکس۔۔پیکا ایکٹ جنجوعہ پر 2روز کا مزید جسمانی ریمانڈ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

الیکشن ایکٹ 2017 کی ترمیم سے متعلق الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں۔پہلی ترمیم یہ ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا

الیکشن ایکٹ 2017 کی ترمیم سے متعلق الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں۔پہلی ترمیم یہ ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔دوسری ترمیم یہ ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیشپہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 میں متعارف کروائی گئی ہے جبکہ دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ ترمیمی بل حکومتی رکن بلال اظہر کیانی نے ایوان میں پیش کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے بل کی مخالفت میں ’نو نو‘ کے نعرے لگائے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی۔

سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیا گیا ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ، مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔