All posts by admin
شاہ سلمان کی صحت انتھای تشویشناک صحت کےلئے دعا تفصیلات کے لئے بادبان ٹی وی پر کلک کریں
پاکستان اور افغان کی وزارت خارجہ اب نوبت یہاں تک ان پھنچی۔ 2 بڑے خفیہ ایجنسی کے 2 بڑوں کا ٹکراؤ سب کچھ تحس نھس جانیے بادبان ٹی وی پر
پاکستان اور افغانستان کی وزارت تجارت نے عارضی داخلہ دستاویز(ٹی اے ڈی )کے طریقہ کار کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں استعمال ہونے والی کارگو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے۔ پیر کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق افغانستان رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے عارضی داخلہ دستاویز کے لیے درخواستیں پاکستان ایمبیسی کابل اور پاکستان قونصلیٹ، قندھار کی ونڈو نمبر 5 پر روزانہ 11سے 12 بجے جمع کی جائیں گی۔پاکستانی رجسٹرڈ گاڑیوں سے ٹی اے ڈی کے لیے درخواستیں تمام کام کے دنوں میں افغانستان قونصلیٹ جنرلز، کوئٹہ اور پشاور میں 10 سے 11 بجے تک جمع کی جائیں گی۔دونوں فریقوں نے سفارت خانے/ قونصل خانوں اور ویب سائٹس پر درخواست فارم کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے جو مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ درخواستوں کی وصولی کے بعد پانچ دنوں کے اندر عارضی داخلہ دستاویز جاری کیا جائے گااور گاڑی، ڈرائیور اور کلینر کے لیے علیحدہ عارضی داخلے کی دستاویز جاری کی جائے گی۔ فیس صرف گاڑی کا عارضی داخلہ دستاویز جاری کرنے کے لیے وصول کی جائے گی۔ تاہم اس گاڑی کے ڈرائیوروں اور کلینر کے لیے ٹی اے ڈی پاس مفت ہوگا۔ عارضی داخلے کی دستاویز ایک وقت میں ایک گاڑی کے لیے اور صرف اس کیریئر کے لیے درست ہوگی جسے یہ جاری کیا گیا ہو۔یہ دوسرے کیریئرز کو منتقلی کے قابل نہیں ہوگا۔ عارضی داخلہ دستاویز 100 امریکی ڈالر کے عوض جاری کیا جاتا ہے اور اس کی مدت متعدد سفروں کے ساتھ 6 ماہ کے لیے ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور/کوئٹہ منظور شدہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی فہرست افغانستان کے قونصلیٹ جنرلز، کوئٹہ اور پشاور کے ساتھ شیئر کرنے کا ذمہ دار ہے، اس لیے ٹرانسپورٹ آپریٹرز/پاکستان رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور/ میں درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔عارضی داخلہ دستاویز میکانزم کے تحت چلنے کے لیے اپنے ٹرکوں کی رجسٹریشن کے لیے کوئٹہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔15 جون 2024 کے بعد، عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) کے بغیر کسی بھی گاڑی کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق 3 جون 2024 کو عارضی داخلہ دستاویز کے ساتھ تین گاڑیاں طورخم کراس ہوئیں۔عارضی داخلہ دستاویز کے طریقہ کار کو SRO 702(I)/2024 مورخہ 23-5-2024 فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے ۔
سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا
سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، ٹرائل کورٹ کا 30جنوری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف 15اگست 2023 کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا، عمران خان کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو رہا کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، ٹرائل کورٹ کا 30جنوری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود کے خلاف 15 اگست 2023 کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمہ درج کیا، شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو رہا کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اپیلیں منظور کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپ ڈیٹ ڈیلس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر پاکستان کرکٹ ٹیم صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن کر سکی تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کرنا پڑا پاکستان ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق سہہ 4 بجے سے 7 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی
پاکستان ھاکی ٹیم نے ایک گول خسارے میں جانے کے بعد رانا وحید کے 4 گولوں کی بدولت 8 کے مقابلے میں ایک گول سے کینڈا کو شکست دے کر ماضی کی یاد تازہ کر دی
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم،
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم،
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور،
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ مختصر فیصلہ سُنایا۔
تھانہ مارگلہ کے علاقے میں سعودی ڈپلومیٹ سے ڈکیتی کا معاملہ۔۔۔تھانہ مارگلہ پولیس متاثرن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

اسلام آباد تھانہ مارگلہ کے علاقے میں سعودی ڈپلومیٹ سے ڈکیتی کا معاملہ۔۔۔تھانہ مارگلہ پولیس متاثرن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔ہل ویو پارک میں واک کر رہے تھے دو لوگ شلوار قمیض پہنے ہمارے پاس آئے۔۔۔۔مقدمے کا متن موٹر سائیکل چلانے والا مسلح پسٹل جبکہ دوسرے شخص کے پاس خنجر تھا۔۔۔۔متن ڈاکووں نے ہم سے اسلح کی نوک پر دو آئی فون 15 پرو چھین لئے۔۔۔متن ڈاکو موبائل چھیننے کے بعد کافی دیر انکا پاسورڈ پوچھتے رہے۔۔۔۔متن
پی ٹی آئی کے اندر اختلافات ہیں، وزیر اطلاعاتمتنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر آدھی پارٹی کہتی ہے کہ ٹویٹ کیا اور آدھی کہتی ہے کہ نہیں کیا
دپی ٹی آئی کے اندر اختلافات ہیں، وزیر اطلاعاتمتنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر آدھی پارٹی کہتی ہے کہ ٹویٹ کیا اور آدھی کہتی ہے کہ نہیں کیا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی قول و فعل میں تضاد کی واضح مثال ہے، پی ٹی آئی والوں کو مشورہ ہے کہ آپس میں فیصلہ کرلیں کہ پارٹی بیانیہ کیا ہے، وزیر اطلاعاتسب جانتے ہیں کہ 9 مئی کے حملے کیوں کرائے گئے، وزیر اطلاعات









