
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر آصف علی زرداری نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔ روائیتی ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایوانِ صدر پہنچنے پر پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا










