All posts by admin

آپریشن سندور” کی ناکامی ، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے*بھارت نے “آپریشن سندور” کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے نیا مذموم فوجی منصوبہ “آپریشن مہادیو” شروع کر دیا

**”*آپریشن سندور” کی ناکامی ، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے*بھارت نے “آپریشن سندور” کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے نیا مذموم فوجی منصوبہ “آپریشن مہادیو” شروع کر دیا ، *سکیورٹی ذرائع*”آپریشن مہادیو” کے نام پر غیر قانونی ، جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب، *سکیورٹی ذرائع*”آپریشن مہادیو” کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، *سکیورٹی ذرائع* بھارت یہ کوشش کر رہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے، تاکہ “آپریشن سندور” کی خفت مٹائی جا سکے، *سکیورٹی ذرائع*پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا ، *سکیورٹی ذرائع*اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے انکاؤنٹر میں شہید کر دیا گیا تھا،*سکیورٹی ذرائع* منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، *سکیورٹی ذرائع*29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں،*سکیورٹی ذرائع*اسکے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں، *سکیورٹی ذرائع*ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کو بتا چکے ہیں، *سکیورٹی ذرائع* حسب روایت فیک انکاؤنٹر زکے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں ، *سکیورٹی ذرائع*مصدقہ اطلاعات کے مطابق;’’ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں‘‘ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، *سکیورٹی ذرائع* بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے، *سکیورٹی ذرائع* آپریشن مہادیو بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے، *سکیورٹی ذرائع*پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے، *سکیورٹی ذرائع*

انگلینڈ اور انڈیا سیریز کے پچھلے تین میچز میں امپائرنگ کا معیار انتہائی گھٹیا رہا اور بار بار فیصلے ریٹرن ہوتے رہے اس پر دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ نے کافی تنقید بھی کی مگر چوتھے ٹیسٹ میں پاکستانی امپائر احسن رضا نے شاندار امپائرنگ کر کے تنقید کی گرد بٹھا دی۔انکے ساتھ راڈ ٹکر بھی اچھے رہے مگر احسن رضا کے فیصلے نہایت شاندار ثابت ہوئے۔علیم ڈار کے بعد احسن رضا ایسے پاکستانی امپائر ہو سکتے ہیں جو امپائر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا جھوٹ بےنقاب۔پاکستان میں حقیقی قیمت کو چھپھا کر عوام کو اندھیرے میں رکھا جاتا ہے فیک نیوز واچ ڈاگ۔ ۔2025 جولائی 68 ڈالر حکومت 170 روپے فی لیٹر منافع عوام سے وصول کر رھی ھے۔ ۔ھر لیٹر پر 103 روپے پر لیوی ٹیکس سے عوام کا استحصال جاری ھے۔۔2022 سے 2025 میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ 118 روپے ھوا جبک 10 ڈالر فی بیرل کمی ھوی۔۔اسلام آباد بادبان نیوز ای پی ای نیوز رپورٹ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا

عالمی ایجنسی فیک نیوز واچ ڈاگ کا پاکستان سے متعلق تفصیلی وائٹ پیپر جاری

وائٹ پیپر پیٹرولیم سے متعلق جھوٹ” کے عنوان سے 38 صفحات پر مشتمل ہے

پاکستان میں حقیقی قیمت چھپا کر عوام کو اندھیرے میں رکھا جاتا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

قیمتوں پر آئی ایم ایف کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے، فیصلہ حکومت ہی کرتی ہے، رپورٹ

عالمی قیمتوں کو جواز بناکر اصل وجوہات عوام سے چھپائی گئیں، فیک نیوز وچ ڈاگ

سال 2000 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 22 ڈالر فی بیرل تھی، فیک نیوز واچ ڈاگ

سال 2000 پاکستان میں پٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر تھی، فیک نیوز واچ ڈاگ

2025 میں قیمت 69 ڈالر فی بیرل، پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر ہوگیا، رپورٹ

ہر لیٹر پٹرول پر 103 روپے لیوی اور ٹیکسز سے عوامی استحصال جاری ہے، رپورٹ

پیٹرولیم لیوی کے نام پر گزشتہ سال عوام سے 1.02 کھرب نکلوائے گئے، رپورٹ

2022 سے سال 2025 تک پیٹرول کی قیمت میں 118 روپے کا اضافہ ہوا، رپورٹ

پٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن” فریب ہے قیمتیں حکومت ہی طے کرتی ہے، رپورٹ

اوگرا صرف سفارش کرتا ہے، فیصلے کا اختیار وزارت کے پاس ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

پٹرولیم قیمتوں میں کمی تاخیر کا شکار، جبکہ فوری اضافہ دوہرا معیار ہے، رپورٹ

عوامی ریلیف سے گریز اور محصولات جمع کرنے میں جلد بازی کی جاتی ہے، رپورٹ

عوام کو صرف قیمت بتائی جاتی ہے، قیمت کا فارمولا چھپایا جاتا ہے، وائٹ پیپر

قومی مفاد کی آڑ میں عوام پر بوجھ اور حکومتی مراعات برقرار ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ

ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ سے بھی فیول مزید مہنگا ہوتا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

کرنسی منیجمنٹ ناکام، اثرات پٹرول کی قیمت پر نظر آتے ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ

آئی ایم ایف کا پروگرام ریلیف کے بجائے مہنگائی کا سبب ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

رواں سال ابھی تک حکومت کی جانب سے پیٹرولیم پر 825 ارب روپے کمائے گئے، وائٹ پیپر

پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں کی نسبت عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ

عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمت کی بجائے پاکستان میں پٹرول 272 روپے ہے، وائٹ پیپر

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی سیاسی چال قرار

الیکشن سے قبل قیمتیں کم حکومت میں آنے کے بعد بڑھا دی جاتی ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ

پٹرولیم پر پاکستان کے مقابلے انڈیا، فرانس، تھائی لینڈ میں شفاف نظام ہے، وائٹ پیپر

پاکستان کا ماڈل میں بے ضابطگی، مداخلت اور معلومات کا فقدان ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

پٹرولیم سے متعلق حقیقی اصلاحات کا وقت آ چکا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ وائٹ پیپر

رپورٹ میں قیمتوں کے تعاون کے لئے اوگرا کو با اختیار ادارہ بنانے کی سفارش

وادی تیرہ میں خطرناک کھیل تیراہ کے علاقے باغ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں عسکری و سول حکام اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔

خیبر: تیراہ کے علاقے باغ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں عسکری و سول حکام اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔جرگے میں شہداء کے لواحقین سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے متاثرین کو فوری ریلیف، شفاف تحقیقات اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس میں پائیدار امن، عوام و اداروں کے درمیان اعتماد کی بحالی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔یاد رہے کہ آج صبح احتجاج کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

*بھارت کی خطے میں تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن ہوگئیں، اسحاق ڈار۔۔جھیل سیف الملوک روڈ پر 60 جیپوں میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ کمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں؛ تھائی لینڈ نے اپنے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی۔ *اسلام آباد۔۔۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورۂ پاکستان مؤخر کردیا گیا۔ سینئر افسران کی قلت یا جونیئر افسران کی تگڑی سفارش؟ پنجاب کے 27 اضلاع میں جونیئر افسران ڈپٹی کمشنرز لگ گئےاسحاق ڈار کا گھناونا کھیل ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

. *وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ*وزیرِ اعظم کا وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹنوو اسکیم (Workers’ Remittances Incentive Scheme) کیلئے *فوری طور پر* فنڈ جاری کرنے کی ہدایت. بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت، پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِ اعظمبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. وزیرِ اعظممالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر 14 برس میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا.

وزیرِ اعظمان ترسیلات زر سے نا صرف بڑھتے ہوئے درآمدی بل کی ادائیگی بلکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی معاونت ملی.

وزیرِ اعظمبیرون ملک مقیم مزدور سے لے کر کاروباری شخصیات، وطن عزیز ترسیلات زر بھیج کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں. وزیرِ اعظمبیرون ملک مقیم محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاِت زر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور اس نظام کو بہتر، مؤثر اور سہل بنا رہے ہیں. وزیرِاعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت*ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے

. *وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت*ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے. وزیرِ اعظمصرف ڈیجیٹائیزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایتخام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایتنظام کو اس قدر مؤثر بنایا جائے کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جاسکے. وزیرِ اعظم کی ہدایت. نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو معاشی اسٹریٹجک فیصلہ سازی کیلئے استعمال کیا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایتٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا. وزیرِ اعظموزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس. اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.اجلاس کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکز پر منسلک کرنے اور پوری ویلیو چین کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے جدید ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.

شرح سود میں کمی امداد نھی شراکت داری۔۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ چین کامیاب وزیر اعظم اور فوجی قیادت سے ملاقات۔۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی فوجی ھیڈ کواٹر کا دورہ کیا اھم دفاعی معاھدے۔ارمی چیف کے ھمراہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کاشف عبداللہ اور میجر جنرل جواد موجود۔سینٹ اجلاس میں سینٹر کھربوں روپے کرپشن پر پھٹ پڑے۔۔سینٹر صدیقی اجلاس کنٹرول کرنے میں ناکام۔۔وزارت ھاوسنگ میں کھربوں روپے کی کرپشن پر واویلا وزیر بھی کرپشن ماننے پر مجبور۔اس وقت کے وزیر سیکرٹری اور ذمہ داران کو کٹھرے میں لانے پر مجبور۔اس جماعت کا وزیر تھا جو ھر وقت 8 نمازیں پڑھتے ہیں اور جاے نماز پر بیٹھ کر کرپشن کرتے ہیں۔بلوچستان میں شہید ہونے والے 31 سالہ میجر ضیاد سلیم اول کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے۔ ان کے والد بریگیڈیئر سلیم پہلے ہی دفاع وطن پر قربان ہوچکے ،دو بھائی فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،ایک کیپٹن جبکہ دوسرا میجر کے رینک میں۔۔پاکستان نے جنوبی کوریا کو 31 رنز سے شکست دے دی۔معاشی آزادی کے علاوہ سب آزادیاں خیالی ہیں۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

دھندہ ہے یہ دھندہ ہے ۔ اظہر سیدبدترین لوگ جھوٹ بیچ کر بیوی بچوں کو پالتے ہیں۔ غلیظ ترین لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کر چند سالہ زندگی کا بندوبست کرتے ہیں۔ نوسر باز کی حمایت کیلئے قائم کردہ چین اور پاکستان مخالف انفراسٹرکچر ان یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلونسرز کو “ڈالروں میں کمائی”کی صورت نوازتا تھا

۔دیکھتے ہی دیکھتے چند سال میں چند لوگ یوٹیوبر بن کر کروڑ اور ارب پتی ہو گئے ۔پہلے مالکوں کی کھڑلی میں پیٹ بھرتے تھے منہ کو ایسا خون لگا مالکوں کے دشمنوں کے ساتھ مل کر پیسے کمانے لگے ۔

بلاسفیمی بزنس گینگ کے کارنامے سامنے آنے لگے تو ایک شاطر نے اس میں پیسوں کی بو سونگھ لی ۔بلاسفیمی بزنس گینگ کی حمایت میں اتر کر سند یافتہ مسلمان بھی بن گیا اور کمائی بھی شروع ہو گئی ۔آج اس مہا حرامی یوٹیوبر کا پروگرام دیکھا فرما رہا تھا نوجوانوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی ایمان یعنی کومل اسماعیل کوئی وجود نہیں رکھتی

۔سچے مسلمان گستاخوں کو پکڑنے کیلئے لڑکی بن کر ٹریپ کرتے تھے ۔پہلے سوچا کوئی اتنا گھٹیا اور غلیظ کیسے ہو سکتا ہے ۔پھر سوچا نچلی سطح کے کمتر لوگ ہر معاشرے میں ہوتے ہیں۔یہ انسانوں کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو ریاست پر دشمن حملہ کرے اس کے ساتھ مل جاتے ہیں۔یہ لوگ انسانوں کے اس قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جو دلال کہلاتے ہیں۔ہم اس بلاسفیمی والے معاملہ سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔

ہم جانتے ہیں نوجوانوں کو ٹریپ کرنے والی ایک نہیں متعدد لڑکیاں ہیں ۔ہمیں پتہ ہے بلاسفیمی گینگ کے لوگ لڑکیوں کی آئی ڈی بنا کر بھی نوجوان کو ٹریپ کرتے تھے لیکن لڑکیاں بھی ہیں ۔کاش کمیشن بنے اور تحقیقات ہوں ،سیف سٹی کے کیمرے استمال ہوں تو پتہ چلے جی تیرہ کے میٹرو اسٹیشن سے جس نوجوان کو سفید کلٹس میں اٹھایا گیا اور پہلے آئی ایٹ لیجایا گیا

اس میں ایمان فاطمہ عرف کومل اسماعیل تو موجود تھی

لیکن پچھلی سیٹ پر بلاسفیمی گینگ کے دو رکن بھی موجود تھے ۔جو مہاکلاکار بلاسفیمی گینگ کی لڑائی سوشل میڈیا پر لڑ رہا ہے وہ بھی انسانوں کی اس نسل اور قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے جو چند روزہ زندگی کیلئے انسانی ضمیر ،محبت ہمدردی اور خوف خدا سے کوسوں دور ہوتے ہیں۔

یہ اصل میں وہ مسلمان ہیں جو مقدس کتاب ہاتھ میں لے کر شاگرد سے مشت زنی کروانے والے مولوی عزیز کی ویڈیو کے جواز اور اسکی بے گناہی کا فتویٰ دیتے ہیں اور لڑکی کے زریعے ٹریپ کئے گئے ملزم کو گستاخ بناتے ہیں

مقصد صرف “روٹی تو کسی طور کما کھائے مچھندر”ہوتا ہے ۔پتہ نہیں ریاست اور اس کے ادارے کیا کر رہے ہیں ۔صرف 35 لوگوں کے گینگ نے سینکڑوں گستاخ سوشل میڈیا کے زریعے پکڑ لئے ۔متعدد کو سزائے موت بھی سنا دی گئی ۔اج تک یہ پتہ نہیں چلا سکے توہین آمیز مواد بناتا کون ہے ۔ان گروپس کا ایڈمن کون ہے

۔ٹریپ ہو کر توہین آمیز مواد شئیر کرنے والے تو گستاخ قرار پائے لیکن بنانے والے منظر سے غائب ۔جب توہین آمیز مواد بنانے والوں کو پکڑنے کیلئے کمیشن بنانے کی بات ہو تو گستاخ گستاخ کے بلند آہنگ نعرے لگا کر رقص شروع کر دیتے ہیں۔اس ملک کو بچانا اور چلانا ہے تو اسے جنگل بننے سے روکنا ہو گا اور ہر قیمت پر روکنا ہو گا ۔

سعودی عرب میں 7 عمرہ زائرین شھید

بونیر: سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی جاں بحق، 6 زخمیسعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عرفات سے مدینہ منورہ کی جانب روانہ تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جن کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کی فضا سوگوار ہے اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ آج رات سعودی عرب میں ادا کی جائے گی، جبکہ زخمی افراد کو سعودی عرب کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے