
*ماڑی انرجی کا ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان*ماڑی انرجی لمیٹڈ نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔ماڑی انرجی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ڈیرہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تبری- ون کنویں میں گیس دریافت ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق گیس کے ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں ملے۔ابتدائی نتائج میں کنویں سے یومیہ 6.5 سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ ہوا

پاکستان کی موٹرسائیکل انڈسٹری نے سال 2025 میں مضبوط بحالی کا مظاہرہ کیا، جہاں موٹر سائیکلوں کی پیداوار اور طلب میں واضح سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ موبائل ورلڈ میگزین کے مطابق، سال 2024 میں ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کی مجموعی پیداوار 14 لاکھ 5 ہزار 488 یونٹس تھی، جو سال 2025 میں بڑھ کر 18 لاکھ 98 ہزار 767 یونٹس تک پہنچ گئی ھے۔ اس طرح ایک سال میں تقریباً 4 لاکھ 93 ہزار یونٹس کا اضافہ ہوا، جو قریباً 35 فیصد سالانہ اضافے کو ظاہر کرتا ھے۔

*ایف بی آر نے کسٹمز افسروں کو غیر مجاز سوشل میڈیا استعمال سے خبردار کر دیا*فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے والے کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز نے مشاہدہ کیا ہے کہ متعدد افسران نے اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر سرگرم رہ کر سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ نے ایسے طرزِ عمل کو “غیر اخلاقی رویہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز، 1964 کے زمرے میں آتا ہے۔

*حکومت کا پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ*پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نےموٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی نے 16 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کی تجویز منظور کر لی ہے،جبکہ نابالغ افراد کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل کے مطابق 16 سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔

🚨 کوہستان اسکینڈل: نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری، 4 ارب 5 کروڑ قومی خزانے میں جمعمرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ڈمپر ڈرائیور 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد رہا ہوگیا. پلی بارگین کی رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں خزانے میں جمع *ٹرمپ کی عراق کو وارننگ، نوری المالکی کی واپسی پر امریکی حمایت ختم کرنے کی دھمکی*“`المالکی کے سابقہ دور میں عراق غربت اور شدید بدامنی کا شکار ہوا تھا،ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے،امریکی صدر““امریکا نوری المالکی کو ایران کے زیادہ قریب سمجھتا ہے،جس پر واشنگٹن میں تشویش ہے،رپورٹ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس، اسلام آبادوزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کا کیس عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےعدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکمسینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے










