All posts by admin
تاریخ رقم کی! زمبابوے نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلی ون ڈے میں شکست دے دی۔ دو سال پہلے کا یادگار لمحہ!
مھمند رائفل کے ھیڈ کواٹر پر حملہ ھلاکتوں کی تعداد کتنی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ابھی تک اطلاعات کے مطابق تین خودکش بمبار ہلاک ہو چکے ہیں مزید سرچ آپریشن جاری ہےمہند رائفلر غلنئ ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا بڑاحملہ چار سے پانچ خودکش حملہ اور ہیڈکوارٹر کے اندر داخل فائرنگ کا تبادلہ جاری
بحریہ پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کرتے ھوے نوید اشرف بحریہ کے سربراہ اور بحری امور کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے صدر پاکستان کا استقبال کیا۔کراچی بادبان ٹی وی رپورٹ سھیل رانا

ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے، پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا، صدر آصف علی زرداریاسلام آباد۔6ستمبر :صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو کراچی میں پی این ایس بابر اور حنین کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ترکیہ کے ڈپٹی منسٹر آف نیشنل ڈیفنس بلال بردالی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، کنسٹرکشن یارڈز کے اعلیٰ نمائندوں، مسلح افواج کے اعلیٰ حکام اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ پی این ایس بابر ایک کثیر المقاصد جہاز ہے جو 23 ستمبر 2023 کو استنبول نیول شپ یارڈ میں بنایا اور شروع کیا گیا۔ پی این ایس حنین ایک آف شور گشت کرنے والا جہاز ہے جو 25 جولائی 2024 کو رومانیہ کے ڈیمین شپ یارڈ میں بنایا اور کمیشن کیا گیا۔ صدر مملکت نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہاز پاک بحریہ کی بڑھتی آپریشنل ذمہ داریاں پورا کرنے میں مدد دیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پی این ایس بابر اور حنین کی بحری بیڑے میں شمولیت ملکی بحری دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کی جانب اہم کامیابی ہے، جہاز روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کریں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جہاز ترکیہ کے ساتھ ہماری مضبوط دوستی ، رومانیہ میں ڈچ ڈیمین شپ یارڈ پر اعتماد کی علامت ہیں، جہازوں سے پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کے دفاع کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے میری ٹائم سکیورٹی، علاقائی استحکام ، سمندری راستوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ بحری تجارت کے مسلسل ترسیل کو یقینی بنا رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری ، امن، خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنے ، مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع اور شہداء ہمیں ہماری مسلح افواج اور شہریوں کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلح افواج اور شہریوں نے بیرونی جارحیت کے خلاف قوم کا دفاع کیا ہے، مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان، ترکیہ اور ڈچ ڈیمین شپ یارڈ کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے پی این ایس بابر اور حنین کے کمانڈنگ آفیسرز اور عملے کو خصوصی مبارکباد دی۔ تقریب سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت اہم سنگ میل ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحری جہاز پاکستان ، ترکیہ اور رومانیہ کے مابین گہری دوستی اور تعاون کے مظہر ہیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر بحری جہازوں کی سکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے سپرد کیں۔
6 ستمبر 1965 کو 5 ایٹمی طاقتوں کے سربراہان صدر ایوب کےپاوں پڑے ھوے تھے کہ جنگ بند کرو افواج پاکستان کی وہ طاقت اور گزشتہ روز ترجمان فوج کھ رھا تھا 6 ستمبر کے دن ھم نے ایک لیفٹیننٹ جنرل گرفتار کیا ھوا ھے کرپشن کی بنیاد پر ایک طرف وہ عروج اور دوسری طرف یہ پستی
سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔
سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی جیل خانہ جات بھی شریک ہوئے۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ پولیس کے حسابات پر بحث ہوئی اور پولیس کےکھانوں میں بے ضابطگیوں کا بھی ذکر ہوا۔اجلاس کے دوران سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا اور سندھ پولیس میں 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دیا گیا۔آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سال 2018 میں کشمور میں 187 جعلی پولیس اہلکار بھرتی کیے گئے جو سندھ پولیس سے تنخواہ لیتے رہے ہیں جب کہ پولیس اہلکاروں کی بھرتی میں ملوث پولیس افسران کو جیل بھیجا گیا۔غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس وقت یہ معاملہ اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہے جس پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اینٹی کرپشن کورٹ کے فیصلے تک معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے 55 افسران کے ڈومیسائل مشکوک قرار دیے گئے کیوں کہ ان کے شناختی کارڈ سندھ کے اضلاع سے نہیں تھے، ہم واقعے کی تحقیقات کریں گے۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کے کھانوں میں ٹینڈر ممکن نہیں ہے، کھانے ہمیں کسی بھی موقع پر دینے پڑتے ہیں، ٹینڈر کا طریقہ کار طویل ہے۔
ھای کورٹ سپریم کورٹ تمام ججز کی ڈگریاں چیک کروانے کا فیصلہ۔۔محسن نقوی نے کرکٹ کے ساتھ پاکستان کا نام ڈبویا ھے حکومت آور اپوزیشن یک زبان۔10 روپے سے 5 ھزار کے نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل۔اڈیالہ جیل کی رات گئے سیکورٹی ھای الرٹ۔ای ایم ایف نے پاکستان کی قسط روکنے کا عندیہ دے دیا۔پاکستان کے لیے مشکلات مے اضافہ کون سی اھم شخصیت پاکستان کے ساتھ دشمنی کر رھی ھے۔گنڈا پور کو گرفتار نہ کیا جائے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنائے گی۔سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ 6 جون کو محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے اس مقدمے کی سماعت کی تھی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر متعارف کرائی گئی تاجر دوست اسکیم پر وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بےنتیجہ ختم ہوگیا۔ تاجر دوست اسکیم پر ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بےنتیجہ رہا، دونوں فریقین اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں تاہم تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کا کہنا ہے کہ ان کا مؤقف یہی رہا ہے کہ ویلویشن ٹیبل کے قانون کو ختم کرنا ہوگا، کیونکہ ویلویشن ٹیبل ٹیکس کو تاجر ماننے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویلویشن ٹیبل ٹیکس سے کرپشن کی نئی راہ کھلے گی، ہم نے ایف بی آر کو تجویز دی ہے کہ اگر ٹیکس اکٹھا کرنا ہے تو فکسڈ ٹیکس کی طرف جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں فکسڈ ٹیکس کا نظام ہی سب سے بہتر ثابت ہوگا، فکسڈ ٹیکس سے جعلی نوٹسز اور بلیک میلنگ سے نجات ملے گی اور فکسڈ ٹیکس سے کرپشن کی راہ بھی بند ہو جائے گی۔اجمل بلوچ نے کہا کہ اشیائے خورونوش پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے اور ایک صفحے کا اردو گوشوارہ فارم ہو تاکہ تاجر باآسانی فائلر بن جائے۔
وزارت داخلہ کا اپنی وزارت پر خودکش حملہ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میںدہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے جو تحریری جواب جمع کرایا گیا، اس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔26اگست کوبلوچستان کے مختلف علاقوں میںایک ہی دن میں دہشت گردی کےواقعات میں14سیکورٹی جوانوں سمیت54افراد کی شہادت کا جو زخم پوری قوم کوپہنچا، وہ تاحال تازہ ہے۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے14جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اُسی روزشمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک بازار میں موٹر سائیکل میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے5افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ اب وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میںجو تفصیلات پیش کی ہیں ان کے بموجب ملک میں جنوری سے دسمبر2023ءکے دوران 1514 واقعات میں 930 افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں5سال کے دوران چینی، جاپانی باشندوں پر حملوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ برس دہشت گردی کے558واقعات میں580افراد شہید اور393زخمی ہوئے۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے402اہلکار شہید اور1054زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں2023ءکے دوران دہشت گردی کے626واقعات میں315افراد شہید اور477زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے148اہلکار شہید اور198زخمی ہوئے۔ اس میں شبہ نہیں کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہمارے سیکورٹی ادارے پوری طرح مستعد اور پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔ مگر درپیش چیلنج کی نوعیت متقاضی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں باہمی اختلافات نظرانداز کرکے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ اس باب میں جتنی جلدعملی پہل کاری ہوگی اتنے موثر نتائج جلد آنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔
حج 2025 کا مسودہ تیار 100 ارب کی کرپشن۔۔پاکستان پر بھارتی حملے کا خطرہ۔ پاکستان پر بھارتی حملے کا خطرہ ۔اولمپک کھیل قاتل کھیل۔ سپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کو بچانے کے لیے میدان میں۔ سینٹ میں چئیرمین یوسف رضا گیلانی کے لئے مشکلات مے اضافہ۔سابق چئیرمین سنجرانی کی کھربوں کی کرپشن اور کروڑوں روپے لے کر رشوت لے کر بھرتیوں کے ریکارڈ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں
پاکستان فن لینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن ووکیشنل ٹیلنٹ اینڈ موبلٹی بوسٹ (PAFIIC) پروجیکٹ کا ورچوئل کک آف تقریب کے ساتھ آغاز*3 ستمبر 2024 کو، پاکستان فن لینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن

پاکستان فن لینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن ووکیشنل ٹیلنٹ اینڈ موبلٹی بوسٹ (PAFIIC) پروجیکٹ کا ورچوئل کک آف تقریب کے ساتھ آغاز*3 ستمبر 2024 کو، پاکستان فن لینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن – ووکیشنل ٹیلنٹ اینڈ موبلٹی بوسٹ پروجیکٹ کا باضابطہ طور پر پاکستان میں نیوٹیک میں بیک وقت منعقدہ ورچوئل کک آف تقریب کے دوران آغاز کیا گیا۔ یوروپی یونین سے اس پروجیکٹ کی مد میں €1.5 ملین کی گرانٹ حاصل کی ہے، اس کا مقصد فن لینڈ میں نیوٹیک اور ترکو ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو آسان بنا کر پیشہ ورانہ تربیت کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

پی اے ایف آئی آئی سی پروجیکٹ کو فن لینڈ میں 150 پاکستانی طلباء کو جدید تربیت اور تجربہ فراہم کرکے پاکستان میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے شعبے کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان طلباء کو مہمان نوازی اور نگہداشت کے معاون شعبوں میں خصوصی ہدایات حاصل ہوں گی، جس کا مقصد ان کی تربیت کی تکمیل کے بعد انہیں فن لینڈ کی افرادی قوت میں ضم کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستانی نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی ترقی اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ دونوں میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ایچ ای مسٹر ہنو ریپاٹی، سویڈن میں پاک مشن اور پی اے ایف آئی آئی سی کی ٹیم نے پروگرام کے آغاز کے موقع پر آن لائن ایونٹ میں شرکت کی۔

ریکٹر نیوٹیک، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز (ہلال امتیاز) (ملٹری) ریٹائرڈ نے اس منصوبے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ “PAFIIC پروجیکٹ کا آغاز پیشہ ورانہ تعلیم کو گلوبلائز کرنے اور اپنے طلباء کے لیے نئی راہیں کھولنے کی جانب ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ اقدام ہنر کی ترقی کو آگے بڑھانے اور روزگار کے قیمتی مواقع پیدا کرنے میں بین الاقوامی تعاون کی طاقت کی مثال دیتا ہے۔ ہمیں اس کے ساتھ شراکت پر فخر ہے۔ ترکو ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور یورپی یونین کے تعاون کے مشکور ہیں، کیونکہ یہ منصوبہ بلاشبہ پاکستان میں TVET کے شعبے کی ترقی اور فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔”توقع ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار کو بلند کیا جائے گا بلکہ فن لینڈ کی صنعت کو ہنر مند پیشہ ور افراد کی فراہمی کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔









