All posts by admin

جنرل عبدالسمع 7 ارب روپے کی خیرات کھا گیا انجینئرنگ کور کا افیسر خیرات کھانے میں پھلے نمبر پر اس سے پھلے برگئڈیر معین ای ایم ای کا افیسر 10 کروڑ کا پٹرول پی گیا تھا تفصیلات کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے۔ رات بارہ بجے سھیل رانا لاءیو میں

کرکٹ بھی عجیب کھیل ہے۔ منہ کالا کرنے کو ”وائیٹ واش“ کہتے ہیں۔سینٹ اسٹیڈینگ کمیٹی داخلہ 2 وزراء میں ھا تھا پای۔ ای ایم ایف نے پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے پروگرام میں مزید تاخیر کا شکار۔چین کے وزیر اعظم 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔۔30 لاکھ پاکستانی دوبئی شفٹ۔سول سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم۔وزیر داخلہ کے اقتدار کا سورج غروب۔ججز کے ھڑتال کی گونج اھم ترین ملاقات۔حارث بابر اعطم صائم ایوب کا این او سی روک لیا گیا۔ ھاکی ٹیم کا جنازہ پڑھنے کا وقت قریب ڈچ کوچ فارغ طاھر زمان اب۔ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام سے کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں

ججز بیوروکریٹس اور وزرا کی سکیورٹی اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ججز سکیورٹی پر 34 گاڑیاں، بیورو کریٹس کے ساتھ6 اور وزراکیلئے 4 گاڑیاں مامور ہیں جب کہ ججز ، بیوروکریٹس اور وزرا کی سکیورٹی پر اپریل 2024 میں 4کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔شہزادہ محمد گستاسپ خان کے سوال پر وزارت داخلہ کی جانب سے بتایاگیا کہ 44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران 24 گھنٹے وی وی آئی پی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، ججز کی سکیورٹی پر 34 گاڑیاں 409 افسران و محافظ مامور ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق بیورکریٹس کی سکیورٹی پر 6 گاڑیاں اور 79 اہلکار تعینات ہیں، وزرا کو 4 گاڑیوں اور 44 پولیس گارڈز کی سکیورٹی سہولت دی گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی کی قیمتوں سے اس وقت عوام پریشان ہیں،دنیا بھر کو بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی کی قیمتوں سے اس وقت عوام پریشان ہیں،دنیا بھر کو بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے،آئی پی پیز کے قیام کے وقت ڈالر کی قیمت انتہائی کم تھی، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم کے نظام پر منعقدہ مشاورتی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی مہنگی بجلی کی وجہ ہے، ہمیں توانائی کے متبادل ذرائع کو اپنانا ہو گا،شمسی توانائی سستی بجلی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے، ماحول دوست توانائی کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان دنیا کی پہلی پارلیمان ہے جو گرین انرجی پر منتقل کی گئی ہے،ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانے والی بجلی کی ریکوری 50 فیصد سے بھی کم ہے،ریکوری میں کمی کی وجہ سے بجلی کے صارفین کو دوسرں کا بوجھ بھی اٹھانا پڑتا ہے،موسم سرما میں بجلی کی کھپت میں کمی کی وجہ بجلی کی پیداوار میں کمی لانا پڑتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ پارلیمان ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجزز کے حل کیلئے کوشاں ہے، توانائی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،پارلیمنٹ مشترکہ مسائل پر غور و فکر اور قابل عمل حل تلاش کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے،صنعتی، اقتصادی اور سماجی ترقی کا دارومدار توانائی پر منحصر ہوتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ توانائی کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کی پالیسی سازی ضروری ہے،پالیسی سازی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ خود بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی ساری کہانی کا کُھرا بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ خود بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی ساری کہانی کا کُھرا بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی جو کچھ کرتے رہے ہیں، فیض حمد اس سب سے باخبر آدمی ہیں۔ معاملات زیادہ عرصہ معلق نہیں رہیں گے، سب چند دنوں میں طے ہو جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو انگیج کرنا ضروری ہے۔ استعفیٰ واپس لینے کیلئے انکے خدشات دور کرنا چاہئیں۔ اختر مینگل سے بات چیت ہوسکتی ہے اور کرنی چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اختر مینگل کے ذریعے کہلوایا جائے کہ ہم بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔ بلوچستان کی بہتری کیلئے کئی مواقع ضائع کیے گئے۔ بلوچستان کی محرومیوں کی وجہ سے وہاں ملک دشمن عناصر کو تقویت ملی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان تمام وجوہات کو ختم کرناچاہیے جن کی وجہ سے بلوچستان میں مسائل ہو رہے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر لیڈر ماضی میں قومی ڈائیلاگ کا کہہ چکے ہیں۔انھوں نے کہا پی ٹی آئی میں 4 گروپ بن چکے ہیں۔ پی ٹی آئی والے سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں چاہتے۔ وہ بار بار اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں لگاتے ہیں، انکے نزدیک سیاسی جماعتوں کی وقعت نہیں۔ انھوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ اسٹیبلشمنٹ ان مذاکرات میں شامل ہونا چاہتی ہو۔ نواز شریف نے میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں کی جیسا تاثر دیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کرتے ہیں تو ہم خیر مقدم کریں گے۔ اگر محمود اچکزئی کے ساتھ کچھ باتوں پر اتفاق ہوتا ہے تو کیا بانی پی ٹی آئی اسے مانیں گے۔ محمود اچکزئی نے کہا وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے حق میں نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کھربوں روہے کے پی میں دفن ہوئے۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سازش اور وارداتیں کی ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر انھیں جتایا گیا، جو باجوہ اور فیض کا جوائنٹ وینچر تھا۔

سابق صوبائی وزیر عبد الرحمن المعروف ببلی خان کو انٹی کرپشن میانوالی نے گرفتار کر لیا۔ بجلی کی قیمتوں نے عوام کو زندہ رہنے کے لیے مشکلات مے ڈال رکھا ہے.فیض حمید اور خواجہ آصف وعدہ معاف گواہ.بلاول بھٹو کی فرحت اللہ بابر سے ملاقات پارٹی پالیسی میں کوئی تبدیلی ہو رہی ہے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس* شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانیفورم کا پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدتفورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی

**راولپنڈی، 03 ستمبر 2024:**آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس* شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانیفورم کا پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدتفورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی فورم نے ملک میں، خصوصاََ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لئے کئے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛”پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی“فورم نے اس بات پر زور دیا کہ؛ ”فوج ایک منظم ادارہ ہے جسکے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے“پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے،جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثناء کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، شرکاءِ کانفرنس فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لئے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا، شرکاءِ کانفرنسایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ؛”پاک فوج دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی“ فورم کا دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار فورم نے سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر سپیس کے تحفظ پر زور دیا فورم نے بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ، اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریک ِ آزادی کے شہداء کو خراج ِ عقیدت پیش کیا فورم نے اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کیفورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا

پاکستانی زائرین کی سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی

پاکستان ہائی کمیشن، نئی دہلی

2 ستمبر 2024

پاکستانی زائرین کی سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی

حضرت مجدد الف ثانیؒ کے 411 ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لئے بھارت آنے والے 75 پاکستانی زائرین کا گروپ بھی اس موقع پر موجود تھا

درگاہ آمد پر سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضا اور دیگر نے ناظم الامور اور پاکستانی زائرین کا استقبال کیا

شرکاءنے درگاہ پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں

ناظم الامور نے عظیم اسلامی سکالر مجدد الف ثانیؒ کو خراج عقیدت پیش کیا

حضرت مجدد الف ثانیؒ نے بر صغیر میں اسلام کے احیاءمیں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ، ناظم الامور

حضرت مجدد الف ثانیؒ کی تعلیمات اور نظریات نے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کئے، انکی تعلیمات ہمارے لیے روحانی رہنمائی کا باعث ہیں، ناظم الامور

ناظم الامور نے سالانہ عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لئے بہترین انتظامات پر سجادہ نشین اور مقامی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا

اس موقع پر زائرین اور ان کے نمائندوں نے بھی دورے میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا

پاکستانی زائرین مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974ءکے انڈیا۔ پاکستان پروٹوکول کے تحت دورہ کر رہے ہیں۔