All posts by admin
وزیر اعطم شھباز شریف کے چند روز پھلے کئے گئے احکامات کو وزارت خارجہ کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سلیم نے ھوا میں اڑا دیا مڈل ایسٹ ڈیسک نے ھزاروں ارب روپے نقصان کا نقصان پہنچایا 2 عرب ممالک نے وزیر اعظم سے میٹیگ میں شکایت کی جس پر وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم نے سیکرٹری کی باز پرس کی تفصیلات بادبان نیوز پر

جس پر نائب وزیر اعظم نے سخت ایکشن لیتے ھوے ڈائریکٹر جنرل فوزیہ اور ڈائریکٹر کو معطل کیا اج ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن جنھوں نے Attestation پر کروڑوں روپے کماے ھے انھوں نے وزیر اعظم کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر نئی پوسٹنگ دے دی یاد رھے ایڈیشنل سیکرٹری سلیم نے ساز باز کر کے کینڈا کی پوسٹنگ حاصل کر لی ھے
الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے توہین عدالت سے بچتے ہوئے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے چار دن قبل ہی 38 ممبران قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قرار دے دئیے ہیں۔اب باقی 41 ممبران کا فیصلہ بھی 28 جولائی سے قبل کیا جانا ضروری ہے
الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے توہین عدالت سے بچتے ہوئے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے چار دن قبل ہی 38 ممبران قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قرار دے دئیے ہیں۔اب باقی 41 ممبران کا فیصلہ بھی 28 جولائی سے قبل کیا جانا ضروری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ان 41 ممبران قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن بھی آج جاری کر دئیے گئے ہیں یوں قوم اسمبلی میں پی ٹی 83 ممبران اسمبلی کے ساتھ سنگل لارجسٹ پارٹی بن گئی ہے۔امید ہے 3 اگست تک مخصوص نشستوں پر بھی کامیاب پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی کامیابی کے بھی نوٹیفکیشن جاری ہو جائیں گے جس کے بعد پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں ممبران کی تعداد 117 تکنیو جائے گی کہاں ہیں وہ بڑے بڑے ارسطو جو کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پہ عمل نہیں ہوگا پہلے بھی تو 90 دنوں میں الیکشن کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پہ عمل نہیں ہوا تھا۔امید ہے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن اور آج لاہور ہائیکورٹ کے عمران خان کے خلاف سیکشن 121 اور انتشاری ٹولہ کے حوالے سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی طرف سے دئیے گئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ اور ویڈیو لنک پہ حاضری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کے آرڈر کے بعد ضرور کل بروز جمعہ ۔۔۔۔ جمعہ مبارک کرتے ہوئے 8 فروری کو عوام کی جانب سے پی ٹی آئی کو دئیے گئے مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے اور احترام کریں گے۔
1971 کے شھید کی بیٹی کو سیکرٹری اطلاعات بنا دیا گیا محترمہ زاھدہ پروین سابق سیکرٹری اطلاعات کا تعلق بھی فوجی گھرانے سے شاھیرہ شاھد بھی اور اب ایس ایم شھید کی بیٹی امبرین جان کو سیکرٹری اطلاعات سلیکٹ کیا گیا رپورٹ بادبان نیوز


عوام خودکشیوں پر مجبور پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے 20 کروڑ کی گاڑی خرید لی
پنجاب اسمبلی 18 کروڑکی پرتعیش مہنگی گاڑیاں خریدنےکا معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی کی زیرصدارات گیارہ رکنی فنانس کمیٹی نےنئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ۔اسپیکر ملک احمد کے لیے 10 کروڑروپےمالیت کی جدید امپورٹڈ لینڈ کروزر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیےسوا 2 کروڑکی برینڈ نیو فارچونررخریدی جائیں گی۔سیکرٹری اسمبلی کے لیے بھی برینڈ نیو فارچونرخریدنےکا فیصلہ کیا گیا ہیں۔ 3 کروڑمالیت کے 2 ویگو ڈالے بھی اسپیکرکی سیکورٹی کےلیے خریدے جائیں گے۔اجلاس میں وزیرخزانہ مجتبی شجاع اورپیپلزپارٹی کےعلی حیدرگیلانی نےاسپیکر کے لیے نئی گاڑیوں کی حمایت کی جبکہ فنانس کمیٹی میں شامل تینوں اپوزیشن ارکان نےمخالفت کی۔رکن فنانس کمیٹی علی امتیاز وڑائچ نےکہا کہ نئی گاڑیوں کی خریداری غیرضروری ہے۔نئی گاڑیوں کی خریداری ان حالات میں عوام کےساتھ مذاق ہے۔اپوزیشن کی نمائندگی مخدوم شہاب الدین ،علی امتیاز وڑایچ اوراحمد مجتبی نےکی۔
امریکی سفیر عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم جلد تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے جائیں گے . کانگرس مین بریڈ شرمن نے” وائس آف امریکہ“ سے انٹرویو میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ونلڈ بلوم جلد تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے جائیں گے یہ اس بات کا اظہار ہو گا کہ امریکہ ایسے فرد کے لیے بھی قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتا ہے جو امریکہ کا حامی نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا اظہار ہو گا کہ امریکہ قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتا ہے اور یہ کہ جیل میں کسی کا ماورائے عدالت قتل پاکستان کی جمہوریت پر ایک حقیقی داغ ہو گا اس سے دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ ہم ایک ایسے ملک میں بھی جمہوریت چاہتے ہیں جس کے ساتھ بعض اوقات معاملات کرنا مشکل ہوتا ہے. کانگریس مین شرمین نے پاکستان میں انسانی حقوق اور رول آف لا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ پاکستان میں ہندووں اور کرسچئن لڑکیوں کے ساتھ سلوک کو دیکھیں بالخصوص سندھ کے اندر یا آپ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کی گرفتاریوں کو دیکھیں، یا آپ یہ دیکھیں کہ بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کوبغیر انتخابی نشان کے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کیا گیا ہم وہاں شفافیت دیکھنا چاہیں گے انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی دیکھنا چاہیں گے کہ پاکستانی اس پارٹی کو ووٹ دیں جو امریکہ کے ساتھ زیادہ تعاون چاہتی ہے.قبل ازیںامریکہ نے پاکستان میں تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی گرفتاری سے متعلق خبریں دیکھی ہیں جب بھی ہم اپوزیشن راہنماﺅں کو گرفتار ہوتا دیکھتے ہیں تو اس پر ہمیشہ ہمیں تشویش ہوتی ہے. محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مجھے ذاتی طور پر بھی پریشانی ہوئی جب میں نے ایک ترجمان کو گرفتار ہوتے دیکھا میتھیو ملر نے کہا کہ ہم آئین اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی، انصاف کا بول بالا، انسانی حقوق کا تقدس، جس میں آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی شامل ہے.میتھیو ملر نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ان اصولوں کے تقدس کو یقینی بنایا جائے اس سے قبل بھی امریکی ترجمان متعدد بار پاکستان تحریک انصاف سے متعلق صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے چکے ہیں. میتھیو ملر نے اپنی ایک پریس بریفنگ میں تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے سے متعلق حکومت پاکستان کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز قرار دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے.خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد کے ذریعے پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوﺅں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی قرارداد کو حقائق سے منافی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد، امید ہے امریکی کانگریس باہمی تعاون کی راہوں پر توجہ مرکوز کرے گی.
پاکستان کی خفیہ ایجنسی ای ایس ای میں 3 بڑے تبادلے بادبان ٹی وی ٹویٹر بادبان یو ٹیوب کو فالو کرے
وزارت خارجہ کے 76 فیصد ملازمین غیر ملکی دوسری طرف گریڈ 22 کے احمد ڈاھیو امتیاز قاضی دنوں سندھ کے ڈومی سایئل رکھنے والے افسران کو چھوڑ کر سجاد قاضی کو سیکرٹری لگایا گیا تھا جو 18 ویں کامن کے آفیسر ھے وہ ان دنوں افسران سے ایک کورس جونیر ھے اور اب نجیب درانی ظہور احمد آمنہ بلوج گریڈ 22 کے آفیسر ھے سیکرٹری ایک ماہ کے بعد ریٹائر ھو رھے ھے ڈاھیو اور امتیاز سے یہ دنوں افسران 2 سال جونیر ھے درانی 2027 میں ظہور اور آمنہ بلوچ 2026 میں ریٹائر ھونگے تینوں افسران کا تعلق 19ویں کامن سے بادبان رپورٹ سہیل رانا کے مطابق آمنہ بلوچ کو وزارت خارجہ کی سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے 10 سفیر تبدیل کر دیے گئے ہیں ویانا دوبئ فرانس کینڈا امریکہ اور برطانیہ 2 ممالک میں ریٹائر ارمی آفیسر لگانے گئے ہیں جن کی تفصیلات بادبان نیوز قارئین کو دے چکا ھے۔ دنیا بھر کی مستد خبروں کے لئے ایک ھی مستند ادارہ بادبان نیوز۔ مزید تفصیلات کے لیے بادبان ٹی وی، بادبان یو ٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل کو فالو کریں
وزارت خارجہ میں 20 بڑے پیمانے پر تبدیلیاں جعلی بلوچ بھی اخر کار سھیل رانا لاءیو میں
وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کےلیے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کےلیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا ایس آر او جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کےلیے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کےلیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا ایس آر او جاری کردیا گیا ہے۔ ایس آر آو کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کے ساتھ خصوصی عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے 6 جون کو وفاقی حکومت سے پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے عدم قیام پر جواب مانگا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جج نامزد ہوں گے۔









