All posts by admin

افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان حکومت کے ایک ترجمان نے اتوار کو خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کو بتایا کہ امارت اسلامیہ کا ایک وفد دوحہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جون کے آخر میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ وہ وہاں افغانستان کی نمائندگی کریں گے اور افغانستان کا موقف بیان کریں گے۔

طالبان حکومت نے بات چیت کے سابقہ دور میں شرکت نہیں کی تھی۔

طالبان حکومت کی افغانستان کے لیے غیر ملکی خصوصی نمائندوں کی کانفرنس میں شرکت اس وقت شکوک و شبہات کا شکار ہو گئی تھی جب اسے پہلے دور میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

بعد ازاں طالبان نے فروری میں دوسرے دور میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی۔

اب طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’امارت اسلامیہ کا وفد دوحہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ وہ افغانستان کی نمائندگی کرے گا اور افغانستان کا مؤقف بیان کرے گا۔‘

دوحہ میں افغانستان پر مذاکرات 30 جون اور یکم جولائی کو ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کو افغان ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بات چیت کا ایجنڈا ’افغانستان کے مفاد‘ میں دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میں ’افغانستان کے لیے امداد اور افغانستان میں سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا کرنے جیسے موضوعات شامل ہیں، جو اہم ہیں۔‘

سفارتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ تیسرے دور سے پہلے اور بعد میں سول سوسائٹی کے گروپوں سے مشاورت کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مالی اور اقتصادی امور کے ساتھ ساتھ انسداد منشیات کی کوششوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

سول سوسائٹی کے متعدد گروپوں نے بھی اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت میں خواتین کے حقوق سے متعلق امور کو ترجیح دے۔

حکومت نے کیپسٹی چارجز کی مد میں بجلی صارفین سے 2 ہزار 116 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عملدرآمد کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں بجلی کے صارفین سے 2 ہزار 116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

حکومت نے کیپسٹی چارجز کی مد میں بجلی صارفین سے 2 ہزار 116 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عملدرآمد کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں بجلی کے صارفین سے 2 ہزار 116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے بجلی کے یونٹ کی بنیادی قیمت 27 روپے 66 پیسے فی یونٹ مقرر کردی گئی ہے، جس میں بجلی کی قیمت 9 روپے 69 پیسے اور کیپسٹی چارجز 17 روپے 66 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، آئندہ مالی سال میں بجلی کے صارفین سے مجموعی طور پر 3 ہزار 277 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، جن میں سے بجلی کی قیمت کی مد میں 1 ہزار 116 ارب روپے اور کیپسٹی چارجز کی مد میں 2 ہزار 116 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے آئندہ مالی سال میں صارفین کو بجلی کی فروخت سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا، آئندہ مالی سال میں فرنس آئل سے 87 روپے فی یونٹ تک بجلی پیدا کرنے کا تخمینہ ہے، ونڈ سے 37 روپے اور سولر سے 36 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال میں ایل این جی سے 30 روپے فی یونٹ، پن بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 18 پیسے فی یونٹ تک ہونے کا تخمینہ ہے۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نےعوام پر بجلی کی قیمت بڑھانے کا بم گرا دیا ہے، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال 2024/25ء کیلئے دی گئی، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29روپے 78 روپے سے بڑھ کر 35روپے 5روپے فی یونٹ ہوجائے گا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا، بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار یہ فیصلہ بھی کابینہ کرے گی۔ حکومت نے عسکری ٹاور حملہ سمیت 9 مئی کے مقدمات میں 13 سپیشل پراسیکیوٹر تبدیل کردیئے، سپیشل پراسیکیوٹر 9 مئی کے مقدمات میں سرکار کی جانب سے پیروی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نئے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے تحت ایڈووکیٹ چوہدری ارمغان احمد پاشا، آصف جاوید قریشی، راؤ عبدالجبار کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایڈووکیٹ عارف اعوان، الیاس حبیب، ملک سرور، رانا اشفاق، رانا منظور کی بھی بطور سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی ہوئی ہے، اسی طرح ایڈووکیٹ رانا نوید عاشق، رانا نعمان، شاہد محمود منہاس اور شاہد شوکت بھی سپیشل پراسیکیوٹر تعینات ہوگئے۔ادھر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءشاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت کے جج خالد ارشد نے سابق وزیر خارجہ کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے، عدالتی حکم میں کہا گیا تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا، تفتیشی افسر نے سابق وزیر خارجہ سے متعلق کوئی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی، عدالت شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے،تفتیشی افسر نے کہا شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے، سابق وزیر خارجہ کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے پکڑا لیا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے 8 مقدمات کی سماعت ہوئی تھی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 9 مئی کے 8 مقدمات میں جوڈیشل کر دیا تھا، اس کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک نے دلائل دیئے تھے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر کو بری کر دیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا یا تھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا تھا، صداقت عباسی، علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان بھی بری ہونے والوں میں شامل تھے۔لاہور ہائیکورٹ نے سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کا پنجاب کابینہ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔یاد رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔اس سے قبل 29مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کے اندراج کی منظوری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں پنجاب حکومت، آئی جی، وزارت داخلہ، دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید تھے۔پنجاب حکومت نے عمران خان سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی تھی۔پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10کی خلاف ورزی تھا۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پنجاب حکومت کے سنگین مقدمات کی منظوری کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔طبی آلات کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز پر پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشنل کارڈیولوجی (پی ایس آئی سی)نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔خط کے متن کے مطابق اسٹنٹس سمیت دل کے امراض سے تحفظ کیلئے استعمال ہونے والے دیگر طبی آلات کو سیلز ایکٹ کے چھٹے شیڈول میں ٹیکس چھوٹ حاصل تھی، لیکن نئے فنانس ایکٹ میں ان تمام طبی آلات سے ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔خط میں لکھا گیا کہ یہ آلات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں اور مقامی طور پر نہیں بنائے جاتے، جس کی وجہ سے انہیں درآمد کیا جاتا ہے۔پی ایس آئی سی نے اپنے خط میں لکھا کہ ایسے طبی آلات کی 60 فیصد درآمد حکومتی ادارے کرتے ہیں، ان پر سیلز ٹیکس لگانے سے ان حکومتی اداروں کی درآمدی صلاحیت متاثر ہوگی، جس کے نتیجے میں طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سے پروسسنگ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائدہوگا۔گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں مقامی طورپر تیاربچوں کے دودھ پر18 فیصد سیلز ٹیکس لگانیکی تجویزپرغور کیا گیا جبکہ اس دوران نمائندہ انڈسٹری شیخ وقار نے کہا کہ سیلز ٹیکس بتدریج بڑھایا جائے، سیلز ٹیکس سے بچوں کے دودھ کی قیمت میں بہت اضافہ ہوجائیگا۔چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نے کہا کہ دودھ کی کمپنیوں نے 2 برس کے دوران اپنی مصنوعات کی قیمتیں متعدد باربڑھائیں، دودھ کی کمپنیوں نے صارفین پر مزید بوجھ بڑھایا مگر حکومت کو کچھ دینے کو تیار نہیں، حیران کن ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرزبھی ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، آئندہ مالی سال سے زیرو ریٹنگ مکمل ختم کردی گئی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ درآمدی دودھ مقامی دودھ سے دگنا قیمت پرفروخت ہو رہا ہے، آئندہ مالی سال سے پروسسنگ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائدہوگا، اگر ہم 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوڑ دیں توکمپنی بھی اپنی قیمت 18 فیصدکم کرے۔

ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترک بحریہ نے مشترکہ مشق “TURGUTREIS-IX” میں شرکت کی اور پاک بحریہ کے سربراہان نے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا

ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترک بحریہ نے مشترکہ مشق “TURGUTREIS-IX” میں شرکت کی اور پاک بحریہ کے سربراہان نے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔ مشق کے ہاربر فیز میں پی این ایس بابر پر بریفنگ، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈینیشن میٹنگز منعقد کی گئیں۔سمندری مرحلے میں پی این ایس بابر کے ساتھ ترک بحریہ کے جہاز ‏TCG HEYBELIADA، سب میرین TCG DOGANAY اور SH-70B ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔مشق کے دوران ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ نے جہاز کا دورہ کیا۔ ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق TURGUTREIS کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے

خطبہ حج ۔ 2024 کے اہم نکات ۔ اہل فلسطین کے لئے پرخلوص دعائیں تفصیلات بادبان ٹی وی پر

خطبہ حج ۔ 2024 کے اہم نکات ۔ اہل فلسطین کے لئے پرخلوص دعائیں1. توحید باری تعالی دین کی اساس ہے ۔ ذات باری تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنانا چاہیے2. ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنی چاہیے 3. اللہ تعالی کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے 4. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اخری نبی ہیں 5. کسی مسلمان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ تقوی اختیار کرے 6. توحید پر ایمان رکھنا اور رسالت پر ایمان رکھنا کسی مسلمان کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے 7. اللہ تعالی نے قران پاک میں متعدد بار نماز کی پابندی کا حکم دیا ہے 8. نماز پڑھنا اللہ تعالی کا سب سے بڑا ذکر ہے 9. جو نماز پڑھتا ہے اس کے اوپر اللہ تعالی خصوصی رحمت کرتے ہیں 10. خلوت کے گناہوں سے بچ جائیں کیونکہ خلوت کے گناہ سب سے خطرناک ہوتے ہیں ۔11. نوجوانوں کی خلوت کے گناہوں سے خبردار کرتا ہوں۔12. خلوت کے گناہ عبادت اور تقوی کو تباہ کر دیتے ہیں 13. نماز روزہ حج اور ارکان اسلام کی پابندی ہر مسلمان پر فرض ہے 14. جو لوگ شرک کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی توحید کے منکر ہیں اللہ تعالی کو ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا 15. خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس وقت میدان عرفات میں موجود ہیں 16. میدان عرفات میں ہی یہ ایت نازل کی گئی کہ دین مکمل کردیا گیا17. اب دین مکمل ہے اور اس میں کسی قسم کے اضافے کی گنجائش موجود نہیں ہے 18. انسانوں کو ہمیشہ خیر کے راستے پر چلنا چاہیے اور دین اسلام کی بنیاد بھی خیر پر ہے 19. مسلمانوں کو حیا پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور حیاداری کو فروغ دینا چاہیے 20. بے حیائی کا فروغ معاشروں کو تباہ و برباد کر رہا ہے21. ایسا انسان جس کا اخلاق اچھا ہے وہ دنیا میں بھی کامیاب ہوگا اور اخرت میں بھی بہت اجر پائے گا 22. صلہ رحمی کی اسلام میں بہت زیادہ اہمیت ہے 23. وعدوں کو نبھانا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے 24. مسلمان امانتوں کی حفاظت کرنے والا ہوتا ہے 25. جو قطع رحمی کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا 26. رشتہ داروں سے حسن سلوک کرو ۔ قطع رحمی کرنےو الا رحمت الہی سے محروم رہتا ہے 27. مسلمانوں اللہ تعالی کی اطاعت کرو رسول اللہ کی اطاعت کرو اور جو صاحب امر یعنی حکمران ہیں ان کی بھی اطاعت کرنی چاہیے 28. مشکلات کا شکار اپنوں کی مدد کرو۔29. اگر حاکم یا علماء کی بات سے اختلاف ہو تو اللہ اور رسول کی طرف پلٹ جانا چاہیے 30. نوجوانوں اور مردوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ فحش کاموں کو چھوڑ دیں 31. نوجوانوں کو چاہیے کہ ایسے کام کریں جو سے ان کے تقوے میں اضافہ ہو 32. جب فحش کام بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں تو رحمتیں ختم ہو جاتی ہیں 33. جس معاشرے میں بے حیائی عام ہو جائے وہ معاشی تباہ ہو جاتے ہیں 34. ہر مسلمان کو دوسرے مان کی عزت کا ہمہ وقت خیال رکھنا چاہیے 35. ہر مسلمان کو عدل کرنے والا ہونا چاہیے 36. مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہیے 37. اللہ تعالی کی عبادت مخلص ہو کر کریں اور کسی کو اس کی عبادت میں شریک نہ کریں 38. کبھی بھی کسی جان کو ناحق قتل نہیں کرنا چاہیے 39. کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنا یا خون گرانا کسی طرح بھی جائز نہیں ہے40. کبھی بھی یہ اسلام اجازت نہیں دیتا کہ خودکشی کا ارتکاب کیا جائے 41. کسی مسلمان کو اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے 42. خودکشی کرنا بہت بڑا گناہ ہے 43. اللہ تعالی کہتے ہیں کہ جن اور انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اور جو لوگ نماز نہیں پڑھتے گویا وہ اللہ تعالی کی عبادت نہیں کرتے 44. دوسروں کا مال ہڑپ کرنے والوں کا انجام جہنم ہوگا 45. اللہ تعالی نے جوئے شراب ،زنااور سود کو حرام قرار دیا ہے 46. تمام مسلمان مرد اور عورتیں اپنی نظروں کو جھکا کے رکھیں 47. جو اپنی نظر کی حفاظت نہیں کرتا وہ کبھی بھی تقوی حاصل نہیں کر سکتا 48. جو کسی پہ الزام لگائے خصوصا عورتوں پر الزام لگائے تو ایسے لوگ کبھی بھی رحمت کے حقدار نہیں ٹھہرتے 49. اپنی بیوی بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرو 50. کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان کا کسی عورت کو دوسری عورت کا کبھی بھی مذاق نہیں اڑانا چاہیے 51. انسان کو بدگمانی کا شکار نہیں بننا چاہیے52. اے مسلمانو غیبت کرنے سے بچ جاؤ غیبت کا گناہ بہت زیادہ ہے 53. حج کرنا بہت بڑی عبادت ہے حج مبرور کا اجر جنت کی صورت میں ملے گا 54. حاجیوں کو چاہیے کہ مناسک حج مکمل ادا کرے 55. وقوف عرفات اہم ترین ہے لیکن دیگر ارکان حج بھی ادا کرنے چاہیے56. آج کے دن دعا کرنے کی بہت زیادہ فصیلت ہے خصوصا حجاج کرام کو دعائیں کرنی چاہیے 57. میدان عرفات میں دعا قبول ہوتی ہے 58. حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں 59. حجاج کرام ایام تشریق کا خیال رکھیں اور اپنی عبادات جاری رکھیں 60. حج کے تمام مناسک کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالی کی قربت کو حاصل کیا جائے 61. میں فلسطین کے مسلمانوں کی دعا کرتا ہوں کیونکہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں 62. یا اللہ اہل فلسطین کو یہود سے آزادی عطا فرما ۔63. تمام امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اہل فلسطین کے لیے دعا کریں 64. تمام لوگ دعا کریں کہ اللہ تعالی اہل فلسطین کی مشکلات ختم کر دیں 65. جب کوئی مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ اس کے لیے بھی یہ دعا قبول کر لے ۔66. دنیا بھر میں جو جو بھی مسلمان مظلوم ہیں ان کے لیے دعا کرنی چاہیے 67. حجاج کرام کے لیے یہ بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکمران بھی دعا کے مستحق ہیں 68. امت مسلمہ میں جو جو لوگ بھی بیمار ہیں یا پریشان ہیں اللہ تعالی ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور ان کی بیماریوں کو بھی دور فرمائے 69. جو لوگ صاحب اولاد نہیں ہیں اللہ تعالی ان کو نیک صالح اولاد عطا فرمائے70. اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم کرے اور عبادات کو قبول فرمائے ۔ آمین

ایک ھزار سرکاری افسران ملازمین ڈیوٹی پر گئے ھوےچوری 272 مکتب منی میں اھل تشتع کے خیموں میں سیکرٹری جائینٹ سیکرٹری ڈپٹی سیکرٹری گرفتاری سے بچنے رھے میدان عرفات میں خییمے نہ ھونے کے باعث بےچارے بے یارو مددگار کیونکہ اھل تشعی میدان عرفات میں موجود میڈیکل مشن جس میں فی میل ڈاکٹر فوجی سول ڈاکٹر منی کے بعد عرفات اور اب مزدلفہ میں رل گئے 60 ھزار حجاج کے محافظ ایک ھزار معاونین خود رل رھے ھے وہ 60 ھزار سے زائد حجاج کی کیا خدمت کرینگے سھیل رانا لاءیو مزدلفہ سے ویڈیو اور اڈیو کے ساتھ۔

معظم جھتھے کا اسلام آباد میں ایک ھوٹل پر حملہ۔ پولیس کے ایس پی اور 4 اہلکار زخمی ای جی اسلام آباد نے خود پولیس فورس کی قیادت کی۔ جتھے میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ایف ٹین اور جی ٹین میں خوف

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منظم جتھے نے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا، پولیس کے پہنچنے پر شرپسندوں نے پولیس ملازم کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 15 پر ایک کال موصول ہوئی جس کے ردعمل میں ایس پی سٹی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، منظم جتھے کی جانب سے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا جا رہا تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ شرپسندوں نے پولیس ملازم کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی جب کہ شرپسند عناصر کے حملے میں ایس پی سٹی زون خان زیب زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے اسپتال میں زخمی ایس پی سٹی کی عیادت کی۔

40 قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل۔ سپیکر ایاز صادق ان ایکشن۔ افغان شہریوں کا اسلام آباد میں انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین پر حملہ۔ جتھے میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ایف ٹین اور جی ٹین میں خوف۔ وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے کمی کر دی۔ پاکستانی میڈیکل مشن کو سعودی حکومت کی طرف سے مشکلات کا سامنا۔تفصیلات بادبان نیوز ھفتہ کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے دو ماہ سے زائد تاخیر کے بعد بالآخر جمعرات کو طاقتور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سمیت 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے باضابطہ اعلامیہ کے مطابق سپیکر نے 17 مئی کو قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی تحریک کی روشنی میں کمیٹیوں کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ایوان کی قائمہ کمیٹیاں حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے کام کی نگرانی اور احتساب کا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پارلیمانی جمہوریتوں میں کمیٹیوں کو پارلیمان کا ’آنکھ، کان، ہاتھ اور دماغ‘ سمجھا جاتا ہے۔قائمہ کمیٹیاں ایوان کی طرف سے بھیجے گئے بلوں کی جانچ کرتی ہیں اور اپنی رپورٹیں ایوان کو پیش کرتی ہیں۔قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں خصوصی دفعات شامل ہیں جو قائمہ کمیٹیوں کو متعلقہ وزارت اور اس سے متعلقہ عوامی اداروں کے اخراجات، انتظامیہ، تفویض کردہ قانون سازی، عوامی درخواستوں اور پالیسیوں کا جائزہ لینے کا اختیار دیتی ہیں اور اپنی نتائج اور سفارشات کی رپورٹ وزارت اور وزارت کو بھجوا سکتی ہیں۔قاعدہ 200 کے تحت قواعد کے تحت 3 مارچ کو وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد تمام قائمہ کمیٹیاں اور ان کے اراکین کو تیس دن کے اندر اسمبلی کے ذریعے منتخب کرنا ضروری ہے۔ تاہم سیاسی جماعتوں میں کسی کون سی کمیٹی دی جائے پر اختلاف کی وجہ سے اس مرتبہ یہ تشکیل تاخیر کا شکار رہیاگرچہ قومی اسمبلی کے اعلامیے میں کمیٹی سربراہان کے نام نہیں دیئے گئے لیکن اطلاعات ہیں کہ متفقہ فارمولے کے مطابق اب اپوزیشن سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کو دس کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی، جن میں اہم پبلک اکاون کمیٹی بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کو 13 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بالترتیب آٹھ اور دو کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی۔ باقی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں میں تقسیم کی جائے گی۔ابتدائی طور پر تحریک انصاف کے شیر افضل مروت کو پی اے سی چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم بعد میں اس عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھانوٹیفکیشن کے مطابق پی اے سی کے ارکان میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سردار یوسف زمان، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، جنید انور چوہدری، شیذرا منصب کھرل، رضا حیات ہراج اور مسلم لیگ ن کے رانا قاسم نون شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ محمود، شازیہ مری، سید حسین طارق، سید نوید قمر اور حنا ربانی کھر۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان بطور آزاد؛ ثناء اللہ مستی خیل، جنید اکبر، ریاض خان، وقاص اکرم، عامر ڈوگر اور ایس آئی سی کے خواجہ شیراز محمود، ایم کیو ایم پی کے معین عامر پیرزادہ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کی شاہدہ بیگم شامل ہیں۔تشکیل کردہ قائمہ کمیٹیوں میں قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ، قائمہ کمیٹی برائے تجارت، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات، قائمہ کمیٹی دفاع، قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار، قائمہ کمیٹی برائے اکنامک افیئرز ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے توانائی و پیٹرولیم ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹرینگ نیشنل ہیریٹیج و کلچر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و مالیات، قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں، قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف، صنعت و پیداوار، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ،قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ، قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز، قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول، قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک و تحقیق، قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز و ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن، قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی افرادی قوت و ترقی، قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ڈیویلپمنٹ و خصوصی اقدامات، قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن،قائمہ کمیٹی برائے انرجی پاور ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے نجکاری، ریلویز، قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور بین المذاھب ہم آہنگی، قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق، قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، قائمہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اینڈ فرائنٹیر ریجنز، قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل، قائمہ کمیٹی ہاؤس اینڈ لائبریری اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پی اے سی شامل ہیں۔اس سے قبل سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی رہنما عرفان صدیقی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

جج مجوکا ان ایکشن 10 روز مے فیصلہ کرونگا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے دوران عدت نکاح کیس میں سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ زندہ رہا توکیس کا10 دنوں میں فیصلہ کر دوں گا، آج کی سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں اس میں نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے، خاور مانیکا اور ان کے وکیل کو 21 جون کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت، دیگر صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ عدالت میں پیش کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکشن آچکی ہے کیس کی سماعت کل کیلئے رکھ لیں۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دئیے کہ اگر میں ، کل ممکن نہیں ہے کیونکہ بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا۔عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل کیلئے سماعت رکھ لیں پھر نوٹس ریکارڈ کا حصہ ہو جائیں گے۔دلائل کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقامی عدالت کو دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر دس روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔سزا کیخلاف مرکزی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سیشنز جج شارخ ارجمند کو واپس بھیجنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خاور مانیکا کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ محکمہ موسمیات نے عیدالاضحی پر بارشوں کی نوید سنا دی ،ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ،اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں جبکہ بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا ہ کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔اسی طرحخوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لیہ اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور بونیرمیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ میں رواں سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی میں کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ گالم گلوچ کا کلچر ختم نہیں ہو سکتا لیکن کم ضرور ہو سکتا ہے، عدالتی رپورٹنگ بہت مشکل کام ہے، بعض اوقات عدالتی رپورٹنگ میں ایسا ایسا ماضی کا پس منظر بیان کیا جاتا ہے جو ہم بہت عرصہ پہلے بھول چکے ہوتے ہیں، اچھا لکھنے کیلئے پڑھنا بھی نہایت ضروری ہے۔سپریم کورٹ، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پریس ایسوسی ایشن کے ممبران سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میںسپریم کورٹ کے ججز جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرحلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے، اس لئے اب اس پر رائے دی جا سکتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے فیصلے میں 627 پیرا گرافل لکھے تھ۔ اور سپریم کورٹ نے اسی کیس میں 963 پیرا گراف لکھے ہیں۔ فوجداری مقدمات میں اتنا طویل فیصلہ شاید اور کوئی موجود نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میں بھی بہت سال پہلے لکھا کرتا تھاجبکہ میری والدہ سعیدہ قاضی عیسیٰ بھی آرٹیکل لکھتی رہیں ہیں۔ اس زمانے میں بہت تحقیق کے بعدآرٹیکل لکھا جاتا تھا لیکن آج کل کا زمانہ بہت آسان ہو گیا ہے اب تو فون اٹھاو اور جو کہنا ہے کہ دو۔ چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے سب سے پہلے میڈیا قوانین مرتب کر کے اسے باقاعدہ کتاب کی شکل میں شائع کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کتاب کے مطابق اچھی تحریر کیلئے ٹھنڈی آنکھ اور کھلا دل ہونا چاہئے۔آج کل کافی آسانیاں ہوگئیں ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور انکی معاونت کرنے والے عناصر کا خاتمہ کر کے چھوڑیں گے، بجٹ کی تیاری کے دوران میں نے واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹیکس اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر اعلی سطح جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو محصولات بڑھانے کے حوالے سے قلیل مدتی اور وسط مدتی پلان پیش کیا گیا۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں موجودہ پالیسیوں کے مکمل نفاذ سے ہی ملکی آمدن میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہے، ملکی معیشت کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن سے محصولات بڑھیں گی اور معیشت کی ڈاکیومینٹیشن ہو سکے گی۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے، حکومت ایف بی آر کی ہیومن ریسورس ترقی اور ڈیجیٹائز یشن کے لئے تمام وسائل مہیا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان اور انکی معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کر کے چھوڑیں گے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران میں نے واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا، حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کی ہماری اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہے، ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹائیزیشن اور افرادی قوت کی استعداد میں ترجیحی بنیادوں پر اضافہ کر رہے ہیں۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دینے کے اہل افراد کو جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔اجلاس کو بین الاقوامی فرم میک کینزی اور کار انداز نے وزیراعظم کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات میں اضافے کے حوالے سے گزشتہ چار ہفتوں میں کی گئی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ،محمد اورنگزیب، وزائے مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، سابق نگران وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر، ڈاکٹر اکرام الحق، سلمان احمد، چئیر مین ایف بی آر ، متعلقہ اعلی حکام ، میک کینزی اور کار انداز کے نمائندگان نے شرکت کی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا نے چشمہ لفٹ کینال کے لئے 19 ارب روپے مختص کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ایم پی اے احمد کنڈی بھی موجود تھے۔چیئرمین واپڈا نے گورنر خیبر پختونخوا کو یقین دلایا کہ چشمہ لفٹ کینال پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا یہ منصوبہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا ۔ ہمارے صوبہ کے حق کا پانی اس نہری منصوبہ کے نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہورہا تھا ، اس منصوبے سے ڈیرہ اسماعیل خان کا وسیع قابل کاشت رقبہ آباد ہوگا جس سے اس خطے میں زرعی انقلاب آئے گا اور صرف خیبر پختونخوا ہی اجناس میں خود کفیل نہیں ہوگا بلکہ ہم ملک کی اجناس کی بڑی ضرورت اس منصوبے کی تکمیل سے پورا کرینگے، ملاقات میں ٹانک ذام اور درابن ذام منصوبوں پر بھی بات کی گئی چیئرمین واپڈا نے ان منصوبوں کے حوالہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔