تازہ تر ین

ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے والا خود نتائج کا ذمہ دار ہو گا، آرمی چیف تفصیلات بادبان ٹی وی پر

انا للہ وانا الیہ راجعونشمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ: 13 افراد شہید، 24 زخمیشمالی وزیرستان کے علاقے خدی میں آج صبح ایک خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی فوج کے بارودی مواد ناکارہ بنانے والے یونٹ کی مائن ریزسٹنٹ ایمبُش پروٹیکٹڈ (MRAP) گاڑی سے ٹکرا دی۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 7:45 بجے پیش آیا۔خودکش حملے میں کم از کم 13 فوجی شہید جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے، جن میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ایک اہلکار نے “دی خراسان ڈائری” کو بتایا کہ یہ حملہ خفیہ اطلاع اور پلاننگ کے تحت کیا گیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ضلع میں فوجی نقل و حرکت کے باعث صبح کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔”دی خراسان ڈائری” کی مانیٹرنگ کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری “اسود الحرب” گروپ نے قبول کی ہے، جو حافظ گل بہادر گروپ کا ایک ذیلی دھڑا ہے۔ حملے کی ذمہ داری کے بیان میں “حذیفہ استشہادی کندک” کا بھی ذکر کیا گیا، جو کہ خودکش حملہ آوروں کی بھرتی کے لیے اسی گروپ کا ایک ذیلی نیٹ ورک ہے۔یہ حملہ گزشتہ چند مہینوں میں شمالی وزیرستان میں ہونے والا سب سے بڑا اور ہولناک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، اور وطن عزیز کو دہشت گردی سے محفوظ رکھے۔ آمین۔Baadban tv

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved