All posts by admin

پاکستان میں 3 ماہ میں دھشت گردی کے 122 حملے پولیس پاکستان میں مکمل طور پر ناکام پاکستان میں سندھ اسلام آباد اور پنجاب کے تمام تھانے بکتے ھے کے پی اور بلوچستان کا معلوم نہیں اسلام آباد کا تھانہ کوھسار راولپنڈی کا تھانہ پیر ودھای کراچی کا تھانہ کمیاڑی جبکہ لاھور مے ایک وقت میں تھانہ ٹبی اور اب تھانہ فیکٹری ایریا ھے جب تھانے کروڑوں روپے میں فروخت ھونگے تو دھشت گردی کیسے ختم ہو گی مکمل تفصیلات کے لیے سھیل رانا لاءیو میں

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کرلیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سماعت کی

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کرلیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سماعت کی۔جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپریٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں، عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔ یاد رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔دوسری جانب انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے نومبر میں احتجاج کے معاملے میں ملزمان حوالگی کی اسلام آباد پولیس کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں 118 ملزمان کو وفاقی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ،رمنا اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو 3 ہفتے قبل اسلام آباد پولیس نے اٹک جیل میں شامل تفتیش کیا تھا۔ وفاقی پولیس کو 8 مقدمات میں مطلوب ملزمان اٹک جیل میں تھے، 3 مقدمات میں ملزمان کی حوالگی کے احکامات پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔—–سانحہ جعفرایکسپریس کے 17روز بعد کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ ٹرین سروس بحال ہو گئی۔کل پشاورسے روانہ ہونے والی جعفرایکسپریس ٹرین کوئٹہ پہنچ گئی،9بوگیوں پر مشتمل ٹرین200سے زائد مسافروں کو لیکرکوئٹہ پہنچی، کوئٹہ سے پشاور کے لئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کل شام پشاور پہنچے گی۔ریلوے حکام کے مطابق دوران سفر اور ریلوے سٹیشنوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔حکام نے بتایا ہے کہ کل صبح کوئٹہ سے 10بجے 9بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 400 مسافروں کولیکر پشاور کے لئے روانہ ہوگی،جعفرایکسپریس سکھر، لاہور،راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔دوسری جانب کوئٹہ کیلئے ٹرین سروس بحال ہونے پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین سروس بحال ہونے سے اپنوں میں عید منانے کا موقع ملا،سکیورٹی فول پروف انتظامات دیکھنے کو ملے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور سے وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کیلئے روانہ کیا تھا، جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد آج کوئٹہ پہنچی ہے،جعفر ایکسپریس واحد ریل گاڑی ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے۔خیال رہے کہ جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو بولان کے پہاڑی سلسلوں میں دہشت گردوں کے حملے کا شکار ہوئی تھی جس کے بعد ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ —–صدر مملکت کی جانب سے 23 مارچ کو یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی 43 جیلوں میں مجموعی طور پر 1606 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں سزاؤں میں کمی کاسب سے زیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا۔ سینٹرل جیل لاہور میں 196، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 183 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔اڈیالہ جیل میں سزاؤں میں تخفیف سے 183 قیدیوں کو فائدہ ہوا، تاہم 105 قیدیوں کو سزاوں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ پفتے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی رعایت دی تھی۔صدر آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہونا تھا۔واضح رہے کہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوتا، جبکہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرمان پر بھی نہیں ہوتا۔ معاون خصوصی طارق فاطمی کی اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات ہوئی پاکستانی مستقل مشن کے مطابق ملاقات میں کشمیر، فلسطین اور سلامتی کونسل اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا, معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے آج نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ سے ملاقات کی ،معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال منظورشدہ “پیکٹ فار دی فیوچر” (مستقبل کا معاہدہ) عالمی تعاون کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا,انہوں نے ترقی، مالیاتی قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر پاکستان کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو اجاگر کیا,انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا,معاونِ خصوصی نے زور دیا کہ پاکستان ایک زیادہ جمہوری، نمائندہ، جوابدہ اور شفاف سلامتی کونسل کی حمایت کرتا ہے،جسے اتفاقِ رائے اور وسیع البنیاد عمل کے ذریعے تشکیل دیا جائے،جو اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک کی وسیع ترین حمایت حاصل کرے,معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ “یونائٹنگ فار کنسینس” (UfC) گروپ کی تجویز سب سے بہتر آپشن ہے,اس تجویز کے تحت مساوی جغرافیائی نمائندگی کے ساتھ مزید غیر مستقل اراکین کا اضافہ کیا جائے،یہ اراکین انتخابی عمل کے ذریعے جوابدہ ہوں،پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے, مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ممکن ہے,پردیسیوں کی عید کی خوشیاں منانے سے قبل ہی ٹرانسپوٹرز نے چھریاں تیز کرلیں پردیسیوں کی اپنے پیاروں کیساتھ عید منانے کیلئےواپسی جاری ہے ۔ مہنگائی کے دور میں ٹرانسپورٹرز نے منھ مانگے کرائے مانگنے شروع کردیے ، مقرر کردہ کرایوں کے ساتھ عیدی کے نام پر اضافی کرایہ موصول کیا جانے لگا، مسافر رل گئے ، انتظامیہ لاری اڈے اور دیگر بس اڈوں پر اضافی کرائے ختم نہ کروا سکی ، اگر کوئی شہری انتظامیہ سے شکایت کرے تو انتظامیہ صرف اسی ایک مسافر کے چند پیسے واپس دلوا دیتی ہے مگرسینکڑوں مسافر منھ مانگے کرائے دے کر گھروں کو جانے لگے ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپوٹرز کو کرائے میں اضافے کے حوالے اگر کوئی شکایت کرے تو ٹرانسپورٹرز اس مسافر کو گاڑی سے اتار دیتے ہیں ، انتظامیہ بھی ٹرانسپوٹرز کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ۔ ملتان کاکرایہ 1800 کرایہ جبکہ 2300 روپے وصول کرنے لگے ہیں ، سوات کاکرایہ 2400جبکہ 3000 تک کرایہ وصول کیاجانےلگا،متعدد شہروں کے کرایوں میں 500ے 1000 روپے تک اضافہ کیا جا چکا ہے ۔ بلکہ کئی ٹرانسپوٹرز کے اڈوں پر تو کرایہ نامہ ہی درج نہہیں ہے ۔ مسافر کہتے ہیں کہ انتظامیہ کرایوں کے اضافی وصولی کا نوٹس لیں: پاکستان میں گذشتہ سال کے آخری چار مہینوں اور موجودہ سال کے پہلے دو مہینوں میں معمول سے بہت کم بارشیں ہوئی ہیں۔ زراعت کے لئے پانی کی شدید قلت ہے اور زیر زمین پانی بھی تیزی سے نیچے جا رہا ہے۔منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ہے۔ منگلا میں اس وقت پانی کی سطح ایک ہزار ساٹھ فٹ اور تربیلا میں یہ چودہ سو فٹ ہے۔ جب ان ڈیموں میں پانی کا لیول یہ آ جاتا ہے تو ان ڈیموں سے زراعت کے لئے مزید پانی نہیں نکالا جا سکتا۔ماحولیاتی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ امکان ہے کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے کئی حصوں میں خشک سالی بڑھ سکتی ہے۔ملک کے بالائی حصوں میں موسم سرما کے دوران کچھ بارش اور برفباری ہوئی۔وسطی حصوں میں کم بارشیں ہوئیں۔ جنوبی حصوں میں تقریباً خشک موسم رہا اور محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خشک موسم چھ مہینوں سے زائد عرصے پر محیط رہا۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کےمطابق دریاؤں اور ڈیموں میں پانی چالیس فیصد سے زائد کم ہے اور اپریل میں صرف پینے کے لیے پانی کی تقسیم ہو گی جب کہ مئی کے شروع میں صورت حال کا دوبارہ جائزہ لے کر خریف کی فصل کے لیے پانی کی تقسیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پیکا ایکٹ کے تحت عدالت سے دوسری بڑی سزا سنا دی گئی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد اقبال ہرل نے ملزم محمد عثمان کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی

پیکا ایکٹ کے تحت عدالت سے دوسری بڑی سزا سنا دی گئی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد اقبال ہرل نے ملزم محمد عثمان کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ملزم محمد عثمان پرخاتون کوسوشل میڈیا پرہراساں کرنےکا الزام تھا ۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم خاتون کوبلیک میل کرنے اوراس کی نازیبا تصاویراپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا۔ عدالت نے ساجد سہیل رانجھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے کے دلائل سننے پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو دس سال قید دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ کراچی میں انتقال کرگئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نجم الدین اے شیخ نے زندگی کی 4 دہائیاں پاکستان کی خدمت کیلئے وقف کیں

سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ کراچی میں انتقال کرگئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نجم الدین اے شیخ نے زندگی کی 4 دہائیاں پاکستان کی خدمت کیلئے وقف کیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ جمعہ کی صبح 85 سال کی عمر میں کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔دفتر خارجہ کے مطابق نجم الدین اے شیخ نے اپنی زندگی کی تقریباً چار دہائیاں غیرمعمولی عزم اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کیلئے وقف کیں، ان کے شاندار کیرئیر میں جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر تعیناتیاں شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نجم الدین شیخ نے مہارت سے پاکستان کے سفارتی مفادات کو آگے بڑھایا، انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دیں اور وہ سندھ کونسل آف فارن ریلیشنز کے بانی رکن تھے۔

خورشید شاہ موجودہ دور کا سب سے بڑا سیاست دان اور اندر سے بڑا انسان۔۔ عمران خان کی عید الفطر کیسی۔۔۔بہت جلد کشمیر ہمارا ہوگا ۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کی بھڑک۔۔سابق آرمی چیف پاکستان راحیل شریف اسلامی ممالک کی مشترکہ افواج کے سربراہ 27 ویں شب کو فیملی کے ھمراہ عمرہ کی ادائیگی کرتے ہوئے۔قاضی صاحب ایسی بھی کیا مجبوری تھی۔ انصاف بیچا دین بیچا۔۔۔پاکستان کو ایک اور عبرت ناک شکست۔۔بہت جلد کشمیر ہمارا ہوگا۔۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کی بھڑک۔ سابق آرمی چیف پاکستان راحیل شریف اسلامی ممالک کی مشترکہ افواج کے سربراہ 27 ویں شب کو فیملی کے ھمراہ عمرہ کی ادائیگی کرتے ہوئے۔۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

جعفر ایکسپریس 400 مسافروں کو لے کر واپس پھنچ گئی۔۔حکومت کا مسلسل جھوٹ جاری مھنگای مے کمی کا دعوی 10 مزید اشیاء مھنگی۔ بلوچستان لانگ مارچ میں پوری طاقت سے بھرپور شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی بلوچستان۔۔کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے۔۔۔اسلام آباد سنسان قبرستان میں چہل پہل پردیسی بھائی چھٹیوں پر۔پاکستان میں مھنگای کا طوفان زندگی مفلوج۔عمران خان کی عید الفطر کیسی۔شھباز شریف اور نواز شریف عید پاکستان میں آرمی چیف بارڈر پر زرداری نواب شاہ ایاز صادق لاھور قیصر شیخ چینوٹ اور رانا سناالہ فیصل آباد نواف بن سعید المالکی سعودی عرب میں عید منانے گئے۔عید پر دھشت گردی کا خطرہ۔۔تفصیلات بادبان ٹی وی پر

امریکی افواج کی افغانستان میں واپسی ٹرمپ کی دھمکی طالبان نے گھٹنے ٹیک دئیے۔زلمے خلیل کا دورہ کامیاب امریکی ایک برگیڈ افغانستان کا کنٹرول سنبھالے گا۔پاکستان کے لیے مشکلات مے اضافہ افغان طالبان کی پاکستان میں کارروائیوں کا خطرہ۔پاکستان کے لیے مشکلات ھی مشکلات افواج پاکستان کو تینوں اطراف سے گھیرنے کا امریکی پلان۔۔عمران خان کی ضمانت رھای چند روز میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

امریکی افواج کی افغانستان میں واپسی ٹرمپ کی دھمکی طالبان نے گھٹنے ٹیک دئیے۔صحافی فرحان ملک کو دوسرے مقدمے میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ انکوائری رپورٹ طلب۔۔صحافی مراد ضمانت پر رہا۔۔چینی کا حکومتی مافیا بے قابو۔۔مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی۔۔ای جی پی روڈ خطرناک حادثہ درجنوں زخمی 6 افراد جان بحق۔امریکی افواج کی افغانستان میں واپسی ٹرمپ کی دھمکی طالبان نے گھٹنے ٹیک دئیے۔صحافی فرحان ملک کو دوسرے مقدمے میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ انکوائری رپورٹ طلب۔صحافی مراد ضمانت پر رہا۔چینی کا حکومتی مافیا بے قابو۔۔مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی۔عمران خان کی ضمانت منظور رھای چند روز تک۔۔حکومت کی قربانی عید کے بعد۔ای جی پی روڈ خطرناک حادثہ درجنوں زخمی 6 افراد جان بحق۔*لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشتگرد جہنم واصل کردئیے گئے۔۔وزیراعظم۔۔خطاب۔۔ترمیم شدہاتحاد و اتفاق سے پاکستان کے معاشی و معاشرتی چیلنجز اور دہشت گردی پر قابو پائیں گے۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

—وزیراعظم۔۔۔خطاب۔۔ترمیم شدہاتحاد و اتفاق سے پاکستان کے معاشی و معاشرتی چیلنجز اور دہشت گردی پر قابو پائیں گے، ہماری کامیابی کا راز اتحاد، اتفاق، انتھک محنت اور جذبہ حب الوطنی میں مضمر ہے،علماء کرام دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبا ز شریف کا تقریب سے خطاباسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحاد و اتفاق سے پاکستان کے معاشی و معاشرتی چیلنجز اور دہشت گردی پر قابو پائیں گے، ہماری کامیابی کا راز اتحاد، اتفاق، انتھک محنت اور جذبہ حب الوطنی میں مضمر ہے، قومی ترقی میں کردار ادا کرنا ہر شعبہ زندگی کے فرد کی ذمہ داری ہے، علماء کرام دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینا پاکستان کیلئے دی جانے والی عظیم قربانیوں سے بے وفائی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو “رب ذوالجلال کا احسان ۔ پاکستان ڈے “کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد جمعۃ الوداع بالخصوص رمضان المبارک کی 27 ویں شب کی مناسبت سے کیا گیا۔ پاکستان لیلۃ القدر، جمعۃ الوداع، ماہ رمضان المبارک 1366ھ بمطابق 14 اگست 1947ءکو وجود میں آیا۔تقریب میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اسلامی ممالک کے سفیروں ، علماء کرام پاکستان بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور نوجوانوں نے شرکت کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ میرے لئے اس تقریب میں شرکت اعزاز ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کی صورت میں ایک نعمت جیسا عظیم تحفہ دیا جس پر اﷲ کا جتنا شکر ادا کریں، وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں، پاکستان کے قیام کیلئے کی گئی جدوجہد کی مثال کم ہی ملتی ہے، اس نعمت کا شکر تب ہی ادا کیا جا سکتا ہے کہ ہم اپنے اجداد کی عظیم قربانیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں جن کی قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا، آج 77 سال بعد ان قربانیوں کا تقاضا یہ ہے کہ آئیں یکجان دو قالب ہو جائیں اور اتفاق و اتحاد سے پاکستان کو درپیش معاشی، معاشرتی مسائل اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں، اس میں جہاں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا فرض ہے وہاں سب سے بڑی ذمہ داری علماء کرام کی ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں تفریق اور مذہبی منافرت یا ذاتی خواہشات کو آگے لانے کیلئے قومی مفاد کو قربان کرنے کی سوچ ان قربانیوں سے بے وفائی ہے، پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی گئیں، آج یہاں ترقی و خوشحالی کی بجائے اندرونی تفریق ہے، ملکی استحکام، عزت اور وقار دائو پر لگایا جا رہا ہے جس پر آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ نہیں گیا، ہم فیصلہ کر لیں کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر اپنی تمام ذاتی خواہشات اور انا کو پاکستان کے تابع کر دیں، اس سے بڑی پاکستان کی کوئی اور خدمت نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک ہم سب پاکستانیوں کیلئے انتہائی امید کا حامل ہے، پاکستان دنیا کی واحد اسلامی نظریاتی قوت ہے جسے اﷲ تعالیٰ نے جوہری قوت سے نوازا ہے، ایٹمی پھیلائو کے خلاف پوری دنیا کی جوہری طاقتیں متحد ہیں اور اس سے تجاوز کرنے والے کو سزا دینے کیلئے تیار ہیں، ہم اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ 1998ء میں پاکستان ایٹمی قوت بنا، اﷲ نے پاکستان کو اپنے دشمنوں کے مقابلہ میں بہادر فوج کے ساتھ ساتھ جوہری طاقت سے بھی نوازا ہے، کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، یہ اﷲ تعالیٰ کا پاکستان پر بڑا کرم ہے، اس کے علاوہ بھی بے شمار نعمتیں عطاء کی ہیں، بہترین ذہن دیئے ہیں، ملک میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے، اﷲ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، کھربوں ڈالر کے خزانے پہاڑوں میں پوشیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے دور تک جاتے ہیں، ان دہشت گردوں کو جہاں سے سیاسی اور مالی مدد ملتی ہے اس کا ایک مقصد یہ ہے کہ پاکستان کو جو بے پناہ قدرتی وسائل دستیاب ہیں ان سے پاکستان فائدہ نہ اٹھا سکے، ایسی سوچ رکھنے والے عقل کے اندھے ہیں، ان وسائل کے بل بوتے پر ہم اپنی قوم کو خوشحال اور اپنے ذمہ قرضے ختم کر سکتے ہیں اور اپنا سر فخر بلند کرکے اقوام عالم میں شامل ہو سکتے ہیں، اس میں رکاوٹ ڈالنے والے عقل کے اندھے ہوں گے، ایسے لوگ پاکستان کے دشمن اور ایجنٹ ہیں، انہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی گوارہ نہیں، انہیں جہاں سے مالی مدد ملتی ہے ہم سب اس سے اچھی طرح واقف ہیں، آج رمضان المبارک میں ہمیں اس بات کا تعین کرنا ہو گا کہ کب تک یہ خون بہایا جاتا رہے گا، کب تک ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دیتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یہ تقاضا کرتا ہے کہ اﷲ کے حضور سربسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور صدق دل سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھیں، قوم کے اتحاد اور خوشحالی کیلئے ذاتی اختلافات کو دفن کریں، ذاتی خواہشات کو قربان کریں، اسی طرح ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں، قائداعظم نے بھی ہمیں ”کام، کام اور صرف کام” کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں ہر کوئی اپنی مذہبی آزادی برقرار رکھ سکے، پاکستان ایسی ریاست بنے جس میں اقلیتیں بھی آزاد ہوں اور ان کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم صرف غیر ملکی حکومت سے آزادی چاہتے ہیں اس سے حقیقی مراد اسلامی نظریہ ہے جس کا تحفظ نہایت ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے ہم سب کو من حیث القوم اپنی توانائیاں صرف کر دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے احکامات، رسول اللہ کے اسوہ حسنہ اور اپنے عظیم محسنوں کی تعلیمات پر چلنے کا آج فیصلہ کر لیں تو کوئی پہاڑ اور سمندر ہمارے راستے میں حائل نہیں ہو سکتا اور جلد اقوام عالم میں اپنی طاقت کے بل بوتے پر اپنا مقام حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لئے معرض وجود میں نہیں آیا تھا کہ ہم قرض کی زندگی بسر کرتے رہیں، جب تک ہم پاکستان کو مضبوط معاشی قلعہ نہیں بنا لیتے تب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا، معاشی آزادی کے بغیر سیاسی آزادی ممکن نہیں، اس مہینے میں ہمیں فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دستور میں کہا گیا ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ اپنی زندگیاں اسلام کے مطابق گزار سکیں، پاکستان میں کوئی قانون اور ضابطہ قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا، اگر ہم نے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہے اور پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہے تو ہمیں اس دشوار گزار راستے سے ایک بار گزرنا ہو گا جہاں سے تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ہر قوم گزری ہے، قوموں کی تاریخ میں نشیب و فراز آتے ہیں تاہم مسلسل محنت اور جدوجہد سے انہوں نے عروج حاصل کیا، رسول اللہ نے بھی ہمیں دن رات اس کی تعلیمات دی ہیں، ان تعلیمات پر مکمل عمل نہ کرنا ہماری بدقسمتی ہے، ہمارے نوجوانوں کو تعمیر وطن کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنا ہو گا، اقبال نے ان نوجوانوں کو شاہین کا خطاب دیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے اخراجات میں کمی کرے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید علوم و ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے جتنے وسائل درکار ہوئے وہ مہیا کریں گے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار، حکومت کے نوجوانوں کے لئے اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے تعلیم، روزگار، ڈیجیٹل معیشت اور کاروباری مواقع میں نوجوانوں کے لئے جاری مختلف منصوبوں کا ذکر کیا ۔وزیراعظم اپنے خطاب میں پاکستان کے قیام کے بنیادی نظریے، اس کی جغرافیائی، دفاعی اور معاشی اہمیت پر بھی اظہار خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس امر کو اجاگر کیا کہ پاکستان 27 رمضان المبارک (شب قدر) کو ایک اسلامی نظریاتی ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا جس کی بنیاد پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ کے اصول پر رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اس کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے، نوجوانوں نے مسلسل محنت، نظم و ضبط اور مقصد میں پختہ یقین محکم سے اپنے والدین، بانیان پاکستان اور پوری قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے، عصری دنیا میں میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، میڈیا کی طاقت کو مثبت تبدیلی لانے کیلئے استعمال کیا جانا اشد ضروری ہے، علماء اور دانشوروں سے گزارش ہے کہ وہ مثبت سوچ اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈا کو روکا جا سکے، بدقسمتی سے آج غلط معلومات اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے معاشرے میں زہر گھولا جا رہا ہے اور تقسیم پیدا کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مشکل حالات کے باوجود محنت کا اعتراف کرتا ہے، اس سے ہمارا حوصلہ بڑھنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر کو اپنے عقیدے کے مطابق بات کرنے کا حق ہے تاہم اپنے خیالات کے ساتھ ساتھ دوسرے کے خیالات کا بھی احترام کیا جانا چاہئے، غلط معلومات اور پروپیگنڈے نے پاکستان میں بے یقینی کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی و خوشحالی امن کے ساتھ جڑی ہے جبکہ امن و سکون ترقی اور خوشحالی کے ساتھ جڑا ہے، ہمیں سمجھنا چاہئے کہ اگر مل کر آگے بڑھیں گے تو یہ ملک چند سالوں میں نہ صرف خطے کے ہمسایہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا بلکہ قائداعظم کے خواب کو ضرور شرمندہ تعبیر کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو قابض اور ظالم افواج کے ظلم و جبر کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے پھر نسل کشی کا وحشیانہ سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے، 50 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے جو سراسر ظلم ہے جو انسانیت کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام اس کی مذمت کرتے رہیں گے، ہم دعاگو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ان مظلوم خطوں کے مسلمانوں کو آزادی عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کا راز اتحاد، اتفاق، انتھک محنت اور جذبہ حب الوطنی میں مضمر ہے، اﷲ نے پاکستان کو اپنی خاص رحمت سے نوازا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دنیا کو بتا دیں کہ ہم محبت، انصاف، امن اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں ترقی کرتا ہوا عظیم ملک پاکستان ہیں، اﷲ پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں ملک و قوم کی خدمت کے مشن میں کامیابی سے ہمکنار کرے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ممبر شریعت اپلیٹ بینچ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ پاکستان کا قیام 27 رمضان المبارک کے بابرکت دن عمل میں آیا، انہوں نے ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے ایک خطاب کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے کہا کہ قرآن شریف کا نزول رمضان میں ہوا اور قیام پاکستان بھی 27 رمضان المبارک کو ہوا ، یہ سب مشیت الٰہی ہے۔ انہوں نے تاریخ کے مختلف واقعات کے حوالہ جات بھی دیئے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ 27ویں رمضان المبارک کو پاکستان کا قیام خدا تعالی کی حکمت ہے، 27 رمضان المبارک کے بابربرکت دن پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام کے بعد کئی مسائل کے باوجود پاکستان نے اپنے قیام کو یقینی بنایا بلکہ مستحکم طریقہ سے آگے بڑھتا گیا جو خدا تعالی کی برکت اور رحمت ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ پاکستان کی بقا کیلئے دھن، من، تن وقف کریں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کا ہر طبقہ اس مقصد کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی قیادت کو اس کا احساس ہے۔ ہم سب مل کر اتحاد سے عالمی سازش کو ناکام بنائیں گے، آج کے دن یہ عہدکریں گے اپنے ملک کے استحکام کیلئے تمام تر قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے پہلے تقریب میں قیام پاکستان اور رمضان المبارک کے حوالہ سے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر اسراراحمد مرحوم اور مفتی عبدالرحیم، جامعتہ الرشید کراچی اور مختلف مکاتب فکر کے دیگر علماء کرام کے ویڈیو کلپس بھی چلائے گئے۔ قبل ازیں تقریب میں شرکت کیلئے جب وزیراعظم محمد شہباز شریف پہنچے تو شرکا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

حکومت بھڑکیں مارنے سے نھی چلتی۔۔پاکستان میں اب صرف ڈینٹل کلینک ہی بچا ہے جہاں آپ آزادی سے اپنا پورا منہ کھول سکتے ہیں۔۔فلسطین میں حملے جاری اسرائیلی فوج کی بربریت مسلمان ممالک ریت میں منہ دے کر سو گئے۔پاکستان پر الزام عائد الزام لگانے والہ دھشت گرد۔۔امریکہ گرین لینڈ پر قبضے کے قریب امریکی نائب صدر اج پھنچے گئے۔۔روسی فوج یوکرائن کے بڑے شہروں پر قبضہ جاری رکھے ہوئے ۔150 کروڑ کی آبادی والا ملک جاپان کے ساتھ بلٹ ٹرین کا معائدہ کر رہا ہے ا۔150 کروڑ کی آبادی والا ملک بھارت جاپان کے ساتھ بلٹ ٹرین کا معائدہ کر رہا ہے اور ھم فیک نیوز کے ذریعے 200 ارب روپے بیانیہ بنانے میں لٹا رھے ھے جسکو 500 روپے کے نیٹ پیکچ سے ادھے گھنٹے میں ختم کر دیا جاتا ہے تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان نے 2023 سے2025کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بےدخل کیاہے۔۔ 31 مارچ ھے کوی توسیع نھی ھو گی پاکستان۔ 27 ویں شب ملک بھر میں دعائیں اور نیک اعمال پاکستان کے لیے دعائیں کرپٹ اور ملک دشمنوں کے لیے بددعائیں۔۔حکومتی اداروں کی صحافیوں کیخلاف کارروائیاں، صدر ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کا چیف جسٹس کو خط چیف جسٹس کا نوٹس، خط اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ،پنجاب حکومت کا بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ۔ 27 مارچ ، آج اسلام آباد میں ایک گرم ترین دن ہے،گرمی کی یہ شدت اور حدت صرف سیاسی دیوانوں کے لیے ہے، پیڑ اور پھول تو خوش ہیں۔۔اسپیکر قومی اسمبلی کی اس بابرکت رات میں اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی و حق خود ارادیت کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل۔۔پاکستان میں مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی۔جمتعالودع دھشت گردی کا خطرہ مساجد کے قریب سیکورٹی ھای الرٹ۔۔‏حرام قرضہ اور حلال قرضہ!تفصیلات کے لیے بادبان نیوز