All posts by admin

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیا دہری شہریت والے شخص کو کسی عدالت کا جج ہونا چاہیے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق آئین میں ایسی پابندی نہیں کہ دہری شہریت والا جج نہ بن سکے، دہری شہریت پر رکن اسمبلی کو گھر بھیج دیا جاتا ہے، تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عمل ہونا چاہیے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے عدلیہ اور فوج کے درمیان جنگ چل رہی ہے، کسی چیز نے ہمیں جوڑ رکھا ہے وہ ہماری فوج ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی شہریت کیلئے اس کے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا جاتا ہے، نواز شریف کو اقامہ رکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ 50 سال میں سود کے متعلق کئی فیصلے آئے، شریعت عدالت سے سود کے خلاف جائز فیصلہ آیا، سود سے متعلق کیس ایک دن کی مار ہے، جب تک انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کر لیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کر لیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں فرہاد علی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے سوہان گارڈن سے اغوا کیا اور بغیر وارنٹ ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نامعلوم افراد میرے خاوند کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گیے، میرے خاوند بیمار ہیں اور ان کے لیے ادویات لازم ہیں لہٰذا میرے جاننے کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کی جائے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو آج ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نےسماعت کی۔دوران سماعت ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے حاضر ہوئے۔وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ رات سے احمد فرہاد اسلام آباد گھر سے لاپتا ہیں اور اغوا کار گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا فرہاد علی کے خلاف کوئی مقدمہ ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ احمد فرہاد شاہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں کنجر اور گشتی کی لقبات بشیر چیمہ نے حرام الفاظ کی تمام حدود کراس کر دی بھارت کا پاکستان پر حملے کا اعلان کر دیا وزارت خارجہ کی ترجمان روپوش 3 کنٹونمنٹ کے انجینئر ارب ڈالر کے مالک وہ کون سے مودی کو پاگل پن کا دورہ تفصیلات کے لئے بادبان ٹی وی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس میں پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔اسپیکر کی ہدایت پر ایوان کے اندر موبائل فون سے ویڈیو بنانے کو ہاوس کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹریٹ کی جانب سے بار بار نشاندہی اور وارننگ کے باوجود پریس گیلری سے ویڈیو بنانے کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کے اجلاس کے دوران ایوان کے اندر سے بنائی جانیوالی ویڈیو ٹی وی چینلز پر ان ایئر کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پیمرا کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیمرا سے کہا گیا ہے کہ وہ موبائل فوٹیج چلانے والے ٹی وی چینلز کو وارننگ جاری کرے اور چینلز کی فہرست اسپیکر آفس کو فراہم کی جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندگان کے پریس گیلری کارڈ منسوخ کرنے اور سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سپریم کورٹ میں آج بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات راولپنڈی اڈیالہ جیل میں مکمل کرلیے گئے۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق بتا دیا ہے

سپریم کورٹ میں آج بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات راولپنڈی اڈیالہ جیل میں مکمل کرلیے گئے۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق بتا دیا ہے، سپریم کورٹ کے عملے اور جیل حکام نے ویڈیو لنک کنیکشن پر رابطہ بھی کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے قبل ویڈیو لنک کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کیس میں آج بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر دن 11:30 بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔جیل ذرائع کے مطابق کل وکیل خواجہ حارث اور انتظار پنجوتھہ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مختصر ملاقات بھی کی تھی۔

معشیت کو درست کرنے کے لیے مزید ٹیکس ناگزیر ہے وزیر خزانہ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کے ڈھانچے میں اصلاحات لانے اورمحصولات میں بہتری کیلئے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنا ہو گا. 25 اور 26 فیصد شرح سود کے ساتھ انڈسٹری کا فروغ ممکن نہیں۔ پاکستان کی معیشت کو پٹری پر لانے کا واحد راستہ ڈیجیٹلائزیشن ہے، ’’مک انسے ‘‘ کو پورے ٹیکس ایکو سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا کام سونپا گیا ہے اور ایف بی آر میں سے عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے تاجر برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ جو تاجر برادری ٹیکس نیٹ سے باہر ہے انہیں بھی ٹیکس دہندگان کی فہرست میں لانا ہو گا اور اس حوالے سے تاجر برادری کی طرف سے دی گئی تجاویز قابل ستائش ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا۔بے شک اس وقت معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ ٹیکس نیٹ بڑھا کر ہی معیشت میں استحکام لایا جا سکتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ زور زبردستی کے بجائے معاملہ فہمی سے کام لیا جائے۔ ایسے وقت میں پاکستان کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا جس وقت وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ سعودی عرب تو پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کر بھی چکا ہے۔ جس پر ٹیکس واجب الادا ہے‘ اسے ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے۔ مگر نان فائلرز کی سمیں بند کرنا کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ سم بند کرنے سے ای کامرس اینڈ ٹرانزیکشنز کا عمل بری طرح متاثر ہوگا جو معیشت میں بہتری لانے والے اقدامات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمیں بلاک کرنے کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تجویز پہلے ہی ناقابلِ عمل قرار دے چکا ہے۔ اس لئے اس فیصلے سے رجوع کرکے کوئی بہتر لائحہ عمل طے کیا جائے۔ یہ طرفہ تماشا ہے کہ جو طبقہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کر رہا ہے، بالخصوص تنخواہ دار طبقے کی تو تنخواہ ہی ٹیکس منہا کر لیا جاتا ہے جبکہ ایف بی آر کی طرف سے اسی طبقے پر دبائو ڈالا جارہا ہے۔ عام آدمی ماچس کی ڈبی خریدنے پر بھی ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہے جبکہ بڑے مگرمچھ نہ ٹیکس دیتے ہیں اور نہ انھیں ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ یہ بااثر طبقہ اتنا طاقتور ہے کہ اسکے سامنے ایف بی آر جیسا ادارہ بھی بے بس ہے اور تمام قوانین بھی۔ عالمی اداروں کی رپورٹیں ریکارڈ پر ہیں کہ سسٹم چلانے کیلئے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس صرف تنخواہ دار طبقہ ہی ادا کرتا ہے۔ ایف بی آر کے پاس ایسے تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ بہتر ہے کہ ایف بی آر ٹیکس نظام کو بہتر بنا کر انکے گرد گھیرا تنگ کرے۔تنظیموں کی یہ پالیسی سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہی ہوگی۔

ای ایم ایف کے 17 احکامات موصول سب کچھ ختم۔۔پینشنرز کی پینشن بند ریٹائرڈ پریشان۔۔قومی اسمبلی یا مچھلی منڈی ننگی گالیوں کا آزادانہ استعمال۔بھارت اور ایران میں مامعلات طے پا گئے۔ دوبئی لیکس چوری کے شواہد موجود نھی۔۔10 سال کیلئے زرعی ایمرجنسی لگای جاے بلاول۔۔وزارت اطلاعات میں تبادلوں کا روانڈ۔۔پاکستان دفاعی لحاظ سے مضبوط نھی بھت مضبوط۔۔پٹرول 15روپے 39پیسےاور ڈیزل 7روپے 88پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا: نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کے درمیان معاہدہ

*سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کے درمیان معاہدہ*سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) نے باضابطہ طور پر 12.5 بلین روپے کے زون ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کردیئے۔46.88 ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے، ہری پور میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کی آپریشنل سہولت اعلیٰ معیار کے ٹیک انفراسٹرکچر کی حامل ہے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجیز، ایگریٹیک، روبوٹکس، پاور اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے انٹرنیٹ آف تھنگز (IOT) کے حل کی ہائی ٹیک پیداوار کے لیے سہولت پیش کرتا ہےاس اہم منصوبے کی پیشرفت کوایس آئی ایف سی (SIFC) کی سٹرٹیجک مدد کے ذریعے تیز کیا گیا ہے جس نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) کو ملکی اقتصادی حکمت عملی میں ایک مرکزی ستون کے طور پر نمایاں کیاسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) نے جدید ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کی ترقی کی رہنمائی کے لیے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) سہولت کی باضابطہ تصدیق کی اور اسے مقامی اختراعات، برآمدات میں اضافے، درآمدی متبادل اور ملازمتوں کی تخلیق کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیااسلام آباد میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) ہیڈکوارٹر میں باضابطہ دستخطی تقریب منعقد ہوئی جس کامقصد بنیادی اتحاد قائم کیا جائے جوبڑھتی ہوئی قومی ٹیکنالوجی کی صنعت میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرےفروغ پذیر ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کیلئے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) نے پاکستان میں علمی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے اہم مالی، تکنیکی اور فکری سرمائے کی آمد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، سرکاری اور نجی دونوں اداروں کے لیے 10 سال کے لیے مالی مراعات کی توسیع کی ہے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کے ساتھ مل کر، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) پاکستان کے ہائی ٹیک پروڈکشن سیکٹر کو نئی شکل دینے اور اس میں تیزی لانے اور علاقائی اور عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے لیے تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہےیہ معاہدہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور پاکستان میں تیار کردہ مقامی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ اس میں تیزی لانے کے لیے ایس آئی ایف سی (SIFC) کے ثابت قدم عزم کی تصدیق کرتا ہے

وزارت داخلہ نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ۔وفاقی وزارت داخلہ نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے 20 سے زائد ماتحت اداروں کو حساس دستاویزات سے متعلق مراسلہ بھیجا ہے

وزارت داخلہ نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ۔وفاقی وزارت داخلہ نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے 20 سے زائد ماتحت اداروں کو حساس دستاویزات سے متعلق مراسلہ بھیجا ہے۔ نادرا، ایف آئی اے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، نیکٹا اور سی ڈی اے کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس، اسلام آباد پولیس انتظامیہ، رینجرز اور کوسٹ گارڈز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا مؤقف ہے کہ کابینہ ڈویژن کی ہدایت پر تمام ماتحت اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات کی سوشل میڈیا پر غیر مجاز تشہیر پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ لاگو ہوگا۔ ایکٹ کے تحت معلومات لیک کرنے پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ حساس معلومات لیک کرنے والوں کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

میجر بابر نیازی شہید (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع میانوالی) جو 14 مئی کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے

راولپنڈی، 15 مئی 2024:*میجر بابر نیازی شہید (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع میانوالی) جو 14 مئی کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئےمیجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئینماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کیشہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گاپاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہےہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیںمادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی

ڈاکٹر ظفر اقبال سابق پریس قونصلر 13 مئی 2023 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔آج ان کی وفات کو ایک سال ہو گیا ہے، اللہ تعالی ڈاکٹر ظفر اقبال کو جنت الفردوس میں اعلی درجات عطا فرمائے ، آمین ۔ وقت کی تیز رفتاری انسان کو کبھی کبھی حیران کر کے رکھ دیتی ہے،مجھے آج بھی حاجی احمد ملک ، جاوید سرفراز ملک اور ڈاکٹر ظفر کے قہقہے سنائی دیتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ؛ انفارمیشن گروپ کے سینئر افسران جو اب ریٹائر ھو چکے ھے ، وہ صحافیوں کو اپنی فیملی سمجھتے تھے ، ان کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے میں 1994ء میں جب اسلام آباد آیا تھا ، تو خواجہ اعجاز اسماعیل پٹیل اور سب کے محبوب اور ہر دلعزیز شخصیت سید انور محمود کے علاوہ سلیم گل احسن، یوسف اشفاق گوندل ، ملک فضل الرحمان ،محمد شریف ، چوھدری رشید شاہ زمان زکوڑی، ملک اشرف شبیر انور موجود تھے۔ ان کی روایات کو عمران گردیزی ، اعظم راو تحسین انور محمود کی طرح ھر دلعزیز سلیم بیگ اور ہر وقت غصہ میں رہنے والے واحد خان ، میڈم زاہدہ جمیل خان ، صبا محسن ، مبشرہ باجوہ نے اگے بڑھایا۔ اسی لیے انفارمیشن گروپ کے 4 افسران ایک وقت میں 22 گریڈ میں موجود تھے ۔حالانکہ اس وقت منفی سوچ رکھنے والے اکرم شہیدی چکری باجوہ ، گڑ بڑ جعفری غصہ میں رہنے والی محترمہ طاہرہ خیلی موجود تھے ۔ لکین 90 فیصد افسران نیک نیت، مثبت رویے رکھنے والے اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے ہوتے تھے ۔ ان اوپر کے افسران نے 4 اخبار سے 2 ہزار اخبار پیدا کرواے ۔ ایک چینل سے 180 چینل بنواے تا کہ لوگوں کو روزگار ملے ۔ ایک گریڈ 20 کی پوسٹ کی جگہ 33 گریڈ 20 کے افسران بنوائے کیا ۔ کیا آج کے سئینر 33 سے 66 گریڈ کے 20 افسران بنا پائیں گے ؟ کیا 180 چینل سے 300 چینل بنوا پائیں گے؟ کیا مرحوم افسران کی طرح اس طرح کے قہقہے لگوا پائیں گے؟ اس کا جواب ایک سوالیہ نشان ہے۔ خدا تعالی ڈاکٹر ظفر ملک جاوید اور حاجی احمد ملک کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،۔آمین رپورٹ سھیل رانا