All posts by admin

وزارت اطلاعات میں تبادلوں کا روانڈ عاصم کچھی ایم ڈی srbc جبکہ ای پی ونگ کی ڈائریکٹر جنرل کو ایم ڈی اے پی پی میڈم طاھرہ فلم سنسر بورڈ کی چئیرمین عائشہ تصدق کی سمری مسترد جبکہ خلیل کو جائنت سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا دوسری طرف اختر منیر ریٹائر سیکرٹری اطلاعات محترمہ شاھیرہ شاھد رانا بیرون ملک رخصت پر مبشر توقیر شاہ سیکرٹری اطلاعات کے ساتھ ایم ڈی پی ٹی وی اپنی زمہ داریاں جاری رکھے گئے

میرا بابر اعظم کو یہی مشورہ ہے کہ فخرزمان اور صائم سے سے اوپننک کروائے نمبر 3 پر رضوان اور اور بابر خود نمبر4 پر بیٹنگ کرے ، فخر زمان نے ہمیشہ بطور اوپنر میچ وننگ پرفارمنس دی ہے ، فخر ایک ایسا بلے باز ہےجو تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے بشرطیکہ فخر زمان کو اوپننگ میں موقع دیا جائے

عمران خان کو بڑا ریلیف توشہ خانہ کیس کے بعدقادر یونیورسٹی مین ضمانت وزیر اعلی گنڈا پور نے گورنر کے پی کا سامان باھر پھینک دیا کوی خام خیالی میں نے رھے بلاول بھٹو قومی اسمبلی مچھلی منڈی کے روپ میں تفصیلات جاننے کے لیے بادبان ٹی وی Baadban TV

پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق بجٹ تنخواہوں، تیل ،لا اینڈ آرڈر، انویسٹی گیشن کاسٹ ،یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر مدات میں مانگا گیا ہے، 70فیصد سے زائد بجٹ تنخواہوں کی مد میں مانگا گیا ہے۔اسلحہ ، وردی کی خریداری کے لیے 6 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کو آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب 85ارب روپے کا بجٹ ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال پنجاب پولیس کو ایک کھرب 74 ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا صدر مملکت نے شہید کی بہادری ، وطن کیلئے خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو بھی سراہا صدر مملکت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی صدر مملکت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اظہارصدر مملکت کی شہید کے ورثاء سے تعزیت ، شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا صدر مملکت کی میجر بابر خان شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ***

افواج پاکستان کے ای ایم ای کے پھلے تھری سٹار جنرل احمد شریف نے بادبان نیوز اور پوسٹ انٹرنیشنل کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کھا کہ بھارت دراندازی کر سکتا ھے لیکن اس کا جواب ایسیا اے گا کہ اس کی انے والی نسلیں یاد رکھے گی موجودہ ای ایس پی آر کے سربراہ جو اگست ستمبر میں ایک اھم کور کی کمانڈ سنبھالے گئے ا منگل کی شام کو نیا رینک لگانے کے بعد مزید کیا کھا سھیل رانا لاءیو میں رات بجے

پاکستان کے خلاف بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کو علاقے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔بھارت نے حملہ کیا تو ایسا جواب اے گا دنیا دیکھے گی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف۔ مالیاتی ادارے پاکستان کو شکنجے میں لینے کے لئے تیار۔ بلاول اسحاق ڈار اصف زرداری کی دوبئی میں 17 ارب ڈالر کی جائیدادیں۔ بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ کی اھم شخصیات شکنجے میں

پاکستان کے خلاف بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کو علاقے کے لیے سنگین خطرہ ہے

پاکستان کے خلاف بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی سیاستدان انتخابی مقاصد کے لیے اپنی ملکی سیاست میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کریں اور حساس سٹریٹجک معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔بھارتی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر اراکین کی طرف سے حال ہی میں پاکستان سے متعلق بیانات کے سلسلے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارتی لوک سبھا کی انتخابی مہم کے دوران مختلف رہنمائوں کی طرف سے پاکستان مخالف بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ہم ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، جو جموں و کشمیر تنازعہ، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، دو طرفہ تعلقات کی حالت اور جوہری صلاحیتوں سمیت متعدد دیگر امور سے متعلق ہیں۔ترجمان نے کہا کہ افسوس کے ساتھ اس طرح کے پاکستان مخالف بیانات وہاں انتخابی مقاصد کے لیے ہائپر نیشنلزم کا فائدہ اٹھانے اور بڑھتی ہوئی ملکی اور بین الاقوامی تنقید سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش کی عکاسی کرتے ہیں، بھارتی لیڈروں کا طرز عمل ایک غیر سنجیدہ اور انتہا پسند ذہنیت کو بے نقاب کرتی ہے، اس ذہنیت سے ہندوستان کی تذویراتی صلاحیت کے حوالے سے اس کی ذمہ داری پر سوالیہ نشان اٹھاتی ہے، دوسری طرف پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کا مقصد اپنی خودمختاری کا تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنا ہے۔پاکستان نے ماضی میں بھی اپنے دفاع کے عزم کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے اور اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو مستقبل میں بھی ایسا کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ صرف چند ماہ قبل ہم نے پاکستانی سرزمین پر بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل کی مہم کی تفصیلات کو بے نقاب کیا ہے، پاکستان کے اندر جارحانہ کارروائیوں کے لیے اپنی تیاری پر بھارت کا مسلسل زور جرم کا اعتراف ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں اشتعال انگیز بیان بازی کے حوالے سے ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ تاریخی حقائق، قانونی اصول، اخلاقی تحفظات اور زمینی حقائق بھارت کے بے بنیاد دعوئوں کی تردید کرتے ہیں، جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادیں واضح طور پر اس کے حتمی حل کے لیے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں رائے شماری کا پابند بناتی ہیں۔ کوئی بھی بھارتی بیانات اس حقیقت کو نہیں بدل سکتے، لہٰذا بھارت کو چاہیے کہ وہ ان قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ دے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ہندوستانی سیاست دانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ انتخابی مقاصد کے لیے اپنی ملکی سیاست میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کریں اور حساس سٹریٹجک معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کا نوٹس لے جو کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے وژن کو جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے پرامن حل اور تصادم سے تعاون کی طرف منتقلی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف۔ پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔

پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیںسابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام بھی دبئی کی جائیداد کے مالکوں کی فہرست میں شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ جنرلز افسروں، ایک پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہے۔خیال رہے کہ دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔

آزاد جموں کشمیر میں حالیہ ہنگامے اور نو مئی کے واقعات اس بات کی نشان دیہی کرتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ جتھوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے‘ حکومت اور پاک فوج کے ترجمان بھی اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ نو مئی کے ملزموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے‘ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کیخلاف مقدمات کی سماعت مکمل کرنے اور مجرم ثابت ہونے والے افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دینے کا تقاضا کیا ایک قانونی مطالبہ ہے

آزاد جموں کشمیر میں حالیہ ہنگامے اور نو مئی کے واقعات اس بات کی نشان دیہی کرتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ جتھوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے‘ حکومت اور پاک فوج کے ترجمان بھی اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ نو مئی کے ملزموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے‘ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کیخلاف مقدمات کی سماعت مکمل کرنے اور مجرم ثابت ہونے والے افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دینے کا تقاضا کیا ایک قانونی مطالبہ ہے ایک تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں سیاست ہو یا کوئی بھی محاذ‘ اس کے پیچھے فوج ہوتی ہے یہ تاثر بے بنیاد اور غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے‘ پاک فوج میں کمشن لینے والے آفیسرز کے لیے سب سے پہلا سبق یہی ہوتا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان‘ لہذا جب بھی ملک پر بیرونی جارحیت ہوئی تو فوج کا سپاہی اور آفیسر دشمن کی گولی کے سامنے کھڑا ہوکر وطن کا دفاع کرتا ہے‘ اور جب ملک کے اندر اس کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو سیلاب ذدہ علاقوں میں یا جہاں بھی ناگہانی آفت آجائے وہاں کے متاثرین و محفوظ مقامپر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتاہے پاک فوج کے ترجمان نے ہمیشہ یہی کہا کہ فوج ریاست نہیں‘ بلکہ ریاست کا ایک ادارہ ہے‘ جو وطن کے دفاع کے لیے اور اسے اندرونے خطرات سے بچانے کے لیے سب سے پہلے پاکستان کا سبد دہراتے ہوئے آگے بڑھتا ہے اور اپنی ذمہ داری ادا کرتا ہے‘ فوج صرف اور صرف وطن کے دفاع کے لیے کام کرتی ہے اس کے علاوہ آئینی کردار ادا کرنے کے لیے اسی راستے پر چلتی ہے جس کی راہ آئین پاکستان کے دکھائی ہوتی ہےآئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قیادتوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ ہماری قومی تاریخ کے اس سیاہ دن کو سیاسی طور پر متحرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کیخلاف تشدد کا سہارا لیا۔ ان عناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے سے تعلق رکھنے والے مقامات کی توڑ پھوڑ کی جو ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔ ان شرپسندوں کا بنیادی مقصد ملک میں افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دینا اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنا تھا جبکہ عسکری قیادت اور مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور انکے سرغنوں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی مکروہ سازش کو ناکام بنایا۔ ان عناصر کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائیگی۔ ملک کی عسکری قیادتوں نے اس حوالے سے افواج پاکستان کے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ادارہ جاتی سطح پر مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہوا ہے