All posts by admin

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا جنرل ورکرز کا لاہور میں اجلاس، پنجاب کو 7 تنظیمی زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ لاہور زون کا صدر ارتضیٰ کاظمی، گوجرانوالہ زون کا صدر شہباز جٹ اور فیصل آباد زون کا صدر مرزا ذوالفقار کو مقرر کر دیا گیا

لاہور: 6 مئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا جنرل ورکرز کا لاہور میں اجلاس، پنجاب کو 7 تنظیمی زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ لاہور زون کا صدر ارتضیٰ کاظمی، گوجرانوالہ زون کا صدر شہباز جٹ اور فیصل آباد زون کا صدر مرزا ذوالفقار کو مقرر کر دیا گیا ملتان زون کے صدر ایاز علی شیخ، ڈیرہ غازی خان زون کے صدر شیخ اظہار الحق اور بہاولپور زون کے صدر حافظ فضل الرحمان ہوں گے، اجلاس میں فیصلہمتین خان کو اپر پنجاب زون کا صدر بنا دیا گیا عفت ملک ایڈوکیٹ کو ایم کیو ایم شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بنا دیا گیا ثمینہ ناز شعبہ خواتین لاہور کی صدر مقرر ظفر زمان کو اقلیتی امور پنجاب کا صدر تعینات کیا گیا جنرل ورکرز اجلاس نے پنجاب کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں، خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کے شعبوں اور تنظیمیں عہدیداروں کی باضابطہ منظوری دے دی اجلاس ایم کیو ایم کے وحدت روڈ لاہور پر واقع ‘پنجاب ہاؤس’ میں منعقد ہواایم کیو ایم کی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے اجلاس کی صدارت کی صوبہ پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے میں مزید بہتری لانے کے لئے مزید شعبوں اور عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ہے، زاہد ملک کا اجلاس سے خطاب پڑھے لکھے اور متوسط طبقات کو سیاسی قیادت کی پہلی صف میں لا رہے ہیں، زاہد ملکپنجاب کو 7 زونز میں تقسیم کرنے سے تنظیمی سرگرمیوں میں اضافہ اور تحریک کا سفر مزید تیز ہوگا، زاہد ملک کا خطاب قبل ازیں جنرل ورکرز اجلاس آمد پر زاہد ملک کا بھرپور استقبال کیا گیا پنجاب کے صدر بابر گجر کے علاوہ پنجاب کمیٹی اور دیگر شعبوں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے

چین پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کی تقریب رونمائی چین پاکستان تعاون میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے

چین پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کی تقریب رونمائی چین پاکستان تعاون میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے

چین پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے آغاز کی یاد میں چین اور پاکستان میں بیک وقت 12 مئی 24 کو ایک پروقار تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں نیوٹیک کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں چین میں پاکستانی سفارت خانے، ٹینگ ایچ کیو، اور Guizhou ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سمیت معزز نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب چین اور پاکستان کے درمیان تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی علامت ہے۔

چین پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام، جو عوامی جمہوریہ چین کے ذہن کی تخلیق ہے، کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم فراہم کرنے کے لیے معروف پاکستانی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے۔ تین سالہ پروگرام نیوٹیک میں دو سال کی تربیت پر مشتمل ہے، اس کے بعد چین میں مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ کا ایک سال ہے۔

چین میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے والے اس اقدام کی تعریف کی۔ تقریب کے دوران، نیوٹیک اور Guizhou انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے، جو بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی میں تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کے آغاز کی علامت ہے۔

ٹینگ چین کے صدر اور نیوٹیک کے ڈائریکٹر آف سکلز نے اپنی تقاریر میں تعلیمی نصاب کو بین الاقوامی صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اس باہمی تعاون کے منصوبے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔

آزاد کشمیر میں حالات کشیدہ صورتحال نازک تفصیلات بادبان ٹی وی پر

آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے،پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ورثاء نے سی ایم ایچ کے باہر لاشیں رکھ کر دھرنا دے دیا۔ آزاد کشمیر میں چوتھے روز بھی معمولات زندگی بحال نہ ہوسکے، حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے آٹے کی فی من قیمت میں 1100 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا جبکہ 20 کلوآٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کردی گئی۔حکومت کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، گھریلو صارفین کے لیے 100 یونٹ تک بجلی کے نرخ 3 روپے فی یونٹ، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے فی یونٹ جبکہ 300 سے زائد یونٹ کے لیے 6 روپے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے۔کمرشل صارفین کے لیے 300 یونٹ تک 10 روپے فی یونٹ جبکہ 300 سے زائد یونٹ کے لیے 15 روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کردیا گیا لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود حالات نہ سنبھلے۔زندگی چند گھنٹوں کے لیے بحال ہوئی لیکن پھر اچانک شہر میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے اور چھتر چوک میدان جنگ بن گیا جس کے بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ قانون ساز اسمبلی کے باہر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا تو پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کردیا۔پتھراؤ اور فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔جس کے بعد حالات مزید خراب ہوئے، مظاہرین نے 2 ایمبولینسز سمیت 4 گاڑیوں کو آگ بھی لگادی۔مظفرآباد پہنچنے والے قافلے عید گاہ گراؤنڈ میں جمع ہونے شروع ہوگئے، جہاں عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین خطاب کریں گے۔

وزرا کی پٹرول کٹوتی بیورو کریسی کی لوٹ مار جاری رھے گی

وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں وزراءاور دیگر کابینہ اراکین کے پیٹرول کوٹہ میں کٹوتی کی تجویز تیار کر لی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اراکین ماہانہ اوسطاً 20سے 53لاکھ روپے پٹرول پر خرچ کرتے ہیں۔ کابینہ اراکین کو 1500سی سی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 350لیٹر پیٹرول کی اجازت ہے۔اسی طرح کابینہ اراکین کو لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو اور جیپ پر ماہانہ 900لیٹر پیٹرول کی سہولت حاصل ہے۔ 1500سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر ماہانہ ایک وزیر اوسطاً98ہزار روپے خرچ کرتا ہے۔ اسی طرح بڑی گاڑیاں استعمال کرنے والے وزراءاور مشیر ماہانہ اوسطاً 2لاکھ 52ہزار روپے کا پٹرول خرچ کرتے ہیں۔

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستیں معطل کردیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پارلیمنٹ میں عمر ایوب نے فوخی ترجمان کی پریس کانفرنس کو کلی طور پر مسترد کرتے ھوے پریس کانفرنس کو گٹر میں پھینک دیا عمر ایوب کا کھنا تھا کہ ایک گریڈ 21کا ملازم کیسے پریس کانفرنس کر سکتا ہے جب کہ دوسری طرف پارلیمنٹ کی تمام جماعتیں عمر ایوب کی تقریر پر خاموشی اختیار کی اور عمر ایوب نے آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ بھی کیا تفصیلات بادبان ٹی وی پر

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات* بیجنگ : 13 مئی 2024 نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بیجنگ میں ملاقات کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور تنظیم کے بنیادی اصولوں پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

*نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات* بیجنگ : 13 مئی 2024 نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بیجنگ میں ملاقات کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور تنظیم کے بنیادی اصولوں پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار بھی کیا.نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی خطے میں اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اجتماعی ذمہ داری کے تحت آپس میں موثر تعاون کریں اور خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں۔ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے چیئرمین کے طور پر پاکستان کے اقدامات اور کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر ژانگ نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر حکومت پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایس سی او سیکریٹریٹ کی جانب سے تنظیم کے سربراہان حکومت کی حیثیت سے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ ***

نوسرباز خاتون سے نوٹوں کی گڈی پر لگی پن ہٹانے کے بہانے ہاتھ کی صفائی سے چالیس ہزار روپے نکال کر لے گیا نکہت وحید نے تھانہ کوہسار میں پرچہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ حبیب بنک ایف سیون برانچ میں گئیں

اسلام آباد () نوسرباز خاتون سے نوٹوں کی گڈی پر لگی پن ہٹانے کے بہانے ہاتھ کی صفائی سے چالیس ہزار روپے نکال کر لے گیا نکہت وحید نے تھانہ کوہسار میں پرچہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ حبیب بنک ایف سیون برانچ میں گئیں اور ایک لاکھ روپے نکلوائے وہاں ایک شخص انکے پاس آیا کہ ہزار روپے کی گڈی کی پن اتار دیتا ہے اور اس دوران وہ پن اتار کر نکل گیا تو انھیں محسوس ہوا کہ رقم کی گڈی ہلکی ہوئی ہے جب انھوں نے رقم گنی تو چالیس ہزار روپے کم تھے اس وقوعہ پر بنک میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھی وہ شخص صاف نظر آیا جو رقم لیکر وہاں سے نکل گیا تاہم کوہسار پولیس نے وقوعہ کا پرچہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

ایس آئی ایف سی(SIFC) کے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات

*ایس آئی ایف سی(SIFC) کے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات*ایکشن اینڈ کاؤنٹر السٹ ٹریڈ الائنس (Action & Counter Illicit Trade Alliance) نے مالی سال 2023-24 کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ شائع کردی ہےسول سوسائٹی کی 17 تنظیموں پر مشتمل (ACT) ایک نجی ادارہ ہے جو ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ACT کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس کی مد میں پاکستان کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سمگلنگ، ٹیکس چوری، جعل سازی اور غیر قانونی تجارت ہے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی(SIFC) نے سمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں سیمنٹ، تمباکو، کھاد اور چینی کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگائے گئے ہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو دیگر صنعتوں میں بھی بتدریج تنصیب کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ انہیں حکومتی نگرانی میں لایا جا سکےان اقدامات کا مقصد غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنا، آمدنی میں اضافہ، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے