All posts by admin
ای 14 میں گھر مین دھماکے سے 2 افراد جان بحق انتظامیہ غائب
22 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ ای ایس پی ار میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں پاکستان میں سالانہ 2000ارب روپے پاکستانی عوام گداگروں میں بانٹتی 18 ھزار ارب روپے کی کرپشن ایک ھزار ارب روپے کی ماہانہ سرکاری افسران غیر قانونی فوائد حاصل کرتے ھے سب کچھ جاننے کے لئے بادبان میگزین کا تازہ شمارہ اپنے ھاکر سے طلب کرے
پینشنرز کی پینشن بند ریٹائرڈ پینشنرز کی پینشن پر 20 فیصد ٹیکس لگانے ای ایم ایف۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کا نیا مطالبہ کر دیا، پاکستان مجموعی قومی پیداوار کے نصف فیصد (0.5%) مزید محصولات جمع کرے جس کا مجموعی حجم 600 ارب روپے بنتا ہے اور یہ ٹیکس تنخواہ دار اور کاروباری طبقے سے وصول کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان پر زیادہ زور اس بات پر دیا جارہا ہے کہ وہ ایف بی آر کی جانب سے محصولات میں اضافے پر توجہ دے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد پنشن سکیمیں جن پر ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے اسے واپس لیا جائے۔آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان آج (جمعہ) سے مذاکرات کا آغاز ہوگا جن میں 2مختلف بیل آﺅٹ پیکیج پر بات چیت ہوگی۔آئی ایم ایف پاکستان کے مشن کے سربراہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان دو مختلف قرض کا حصول چاہتا ہے جن میں سے ایک بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات کیلئے ہوگا جبکہ دوسرا قرض موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں استعمال ہوگا۔آئی ایم ایف کا یہ 24 واں پروگرام ہوگا پاکستان کیلئے جسے اب تک کا سب سے مشکل ترین قرض پروگرام کہا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس کا نفاذ ان بہت سی تجاویز میں شامل ہے جو ادارہ چاہتا ہے کہ آنے والے بجٹ میں شامل کی جائے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حجم اور اس کی مدت کے بارے میں ابھی حتمی معاملات طے نہیں ہوئے ہیں تاہم جلد ہی اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔آئی ایم ایف کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے اگر حکومت ریٹائرڈ افراد کی پنشن پر ٹیکس عائد کرتی ہے اور دیگر مراعات کا خاتمہ کرتی ہے تو اس سے سالانہ 22 سے 25 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔
ایران نے پاکستانی قیدی رہا کر دئیے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
ایران میں مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان پر ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے کے فیصلے پر ایران نے عملدرآمدر کرتے ہوئے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔ایرانی ایمبیسی کے ترجمان کے مطابق قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا تھا، رہا ہونے والے قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے انسانی بنیادوں پر جیلوں میں موجود قیدیوں کی رہائی سمیت ان کی وطن واپسی پر اتفاق کیا تھا، ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی جبکہ پاکستان کی جیلوں میں 60 ایرانی قیدی ہیں، ابتدائی طور پر 160 میں سے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
جو کہا سچ ثابت ھوا بادبان نیوز اور پوسٹ انٹرنیشنل پرموٹ ھونے والے 84 پی ایم اے لانگ کورس عمر بخاری عنایت اور احمد شریف پرموٹ 23 میجر جنرل کونسے پرموٹ ھونگے سبسکرائب کرے سھیل رانا لاءیو
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگوخوشی ہے کہ ہاکی ٹیم نے فتح حاصل کی، وفاقی وزیر اطلاعاتہاکی ٹیم نے ایک بار پھر قومی کھیل کو زندہ کیا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگوخوشی ہے کہ ہاکی ٹیم نے فتح حاصل کی، وفاقی وزیر اطلاعاتہاکی ٹیم نے ایک بار پھر قومی کھیل کو زندہ کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعاتہاکی ٹیم کے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتوزیراعظم کا قومی کھیل کے فروغ پر فوکس ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتپی ٹی وی سپورٹس کے ذریعے پاکستان ہاکی ٹیم کا کھیل براہ راست نشر کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعاتٹیلی ویژن چینلز اور اخبارات میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعاتہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعاتپاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے ساتھ مل کر منائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعاتہاکی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتقوم اپنے ہاکی کے کھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقاتملاقات میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقاتملاقات میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے، حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتموجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتحکومت پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتیہ منصوبے نہ صرف معیشت کو فروغ دیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، عطاءاللہ تارڑغیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی جس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتوزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتپاکستان میں ٹیکس نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں ایف بی آر میں ٹیکس اصلاحات لائی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتحکومت پاکستان آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتسوشل میڈیا کے غلط استعمال اور جعلی خبروں کے پھیلاﺅ کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتبنگلہ دیشی صحافیوں کے مشکور ہیں کہ وہ پاکستان پر آئے اور حکومت کے معاشی اقدامات کے بارے میں جاننے میں دلچسپی لیبنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے پاکستان میں میزبانی اور تعاون کی فراہمی پر حکومت پاکستان، وزارت اطلاعات اور صحافتی اداروں کا شکریہ ادا کیاپاکستان کا دورہ کر کے بہت اچھا لگا، اس طرح کے دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ حاصل ہوگا، بنگلہ دیشی وفدبنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد میں اقتدار احمد، مکرم حسین، ریاض احمد، شیخ ساجد، محمد عبدالودود، جبون احمد سارکار، قمر الزمان اور معین الحق شامل تھے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ عنبرین جان اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے
پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری کی کوششوں میں پیشرفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کی کمپنیوں میں معاہدے طے پا گئے۔
پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری کی کوششوں میں پیشرفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کی کمپنیوں میں معاہدے طے پا گئے۔
وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ کئی سعودی و پاکستانی کمپنیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں، کمپنیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق رائے ہو چکا ہے۔
جام کمال نے کہا کہ متعلقہ شعبوں کی پاکستانی اور سعودی کمپنیوں کو ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ بٹھایا، آٹھ دس دنوں میں باہمی سرمایہ کاری کا ڈیٹا شیئر کر دیں گے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ سعودی وفد کی آمد ولی عہد کے دورہ پاکستان کا اہم حصہ ہے، حکومت اور بزنس شعبوں میں دو قسم کے معاہدے ہورہے ہیں۔
جام کمال نے کہا کہ زرعی شعبوں میں معاہدے ہوئے تو صوبائی حکومتوں کی ملاقاتیں کروائی جائیں گی، سعودی عرب کی خوراک کے شعبے میں بہت دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی اعداد و شمار نہیں کہ زرعی زمینوں سے متعلق بات ہورہی ہے، ابھی تک سعودی سرمایہ کاروں نے زمین مانگی ہے نہ ہم نے کچھ کہا، جب سعودی سرمایہ کار بات کریں گے تو اس معاملے پر بات ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کاحکم دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کاحکم دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے آج کچھ خصوصی ہدایات دی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیر افضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایات دیں۔
عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے حکم جاری کیا ہے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی، پولیٹیکل کمیٹی سے الگ کیا جائے، پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، کل وکیلوں کے ساتھ جو ہوا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔









