All posts by admin

وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے لئے قائم انکوائری کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے لئے قائم انکوائری کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی ہے جس نے پی ٹی آئی دور میں شروع کئے گئے 25 ارب روپے کے اس پروجیکٹ میں نقائص اور ناکامی کا ذمہ دار اس وقت کے چیئرمین ایف بی آر، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز لینڈ اینڈ ریونیو کو قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نے سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سگریٹ سازی، کھاد، سیمنٹ کے کارخانوں میں پیداواری مانیٹرنگ، جعلی مصنوعات کی شناخت، اسمگلنگ کے خاتمے اور ٹیکس ریونیو میں اضافے کے لئے بنایا گیا تھا جس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکلا تھا۔ وزیر اعظم نے عملدرآمد میں نقائص کی تحقیقات کے لئے ایک چار کنی کمیٹی بنائی تھی جس نے مذکورہ منصوبے بارے ایف بی آر سے تمام متعلقہ دستاویزات حاصل کرکے کمپنیوں سے ہونے والے معاہدوں کی جانچ پڑتال کے بعد ٹھوس شواہد پر ذمہ داروں کا تعین کیا ہے۔ یہ چوتھی کمیٹی تھی اس سے پہلے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ بھی تین انکوائریاں کرچکے ہیں۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں ناقص منصوبہ بندی اور نفاذ کے حوالے سے غفلت کے باعث ملکی خزانے کو شدید نقصان پہنچا۔ وزیر اعظم کا یہ کہنا درست ہے کہ اتنے اہم قومی منصوبے کے نفاذ میں جلد بازی کرکے اہم شقوں کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟ انہوں نے لائسنسی کیساتھ معاہدے پر فوری نظر ثانی اور تھرڈ پارٹی آڈٹ اور تنازعات کے حل کے لئے متبادل نظام کے حوالے سے شقیں شامل کرنے کی ہدایات دیں۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ایسی پالیسیاں اور پروجیکٹ جن کا مقصد معیشت کو بہتر بنانا اور ریونیو بڑھانا ہوتا ہے وہ بیڈ گورننس اورشفاف عملدرآمد نہ ہونے کے باعث اربوں روپے کے نقصان کا سبب بن جاتے ہیںجس کا تدارک ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جسے کارکنوں نے ناکام بنا دیا۔

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جسے کارکنوں نے ناکام بنا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 9مئی کے موقع پر جہاں پاک فوج کے حق میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں وہیں تحریک انصاف نے بھی اس موقع پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ریلی نکالی جہاں تحریک انصاف اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔

اس موقع پر پولیس نے چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی کارکنوں نے بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تحریک انصاف کے کارکن بیرسٹر گوہر کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا تھا۔

پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔پنجاب اسمبلی میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ 9 مئی کو شرپسند عناصر کی جماعت نے اداروں کے خلاف حملہ کیا، قومی سلامتی کے اداروں اور شہدا کے یادگاروں کی توہین کی گئی۔

پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔پنجاب اسمبلی میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ 9 مئی کو شرپسند عناصر کی جماعت نے اداروں کے خلاف حملہ کیا، قومی سلامتی کے اداروں اور شہدا کے یادگاروں کی توہین کی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کی رہائش گاہ (جناح ہاؤس) کو نذرآتش کیاگیا۔

قرار داد میں کہا گیا کہ قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

قرارداد میں 9 مئی کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ادھر سانحہ 9 مئی کے خلاف سندھ اسمبلی بھی میں مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، ایوان میں مذمتی قرارداد پیپلزپارٹی کی خاتون رکن سعدیہ جاوید نے جمع کروائی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 9 مئی 2023 کا واقعہ گہری سازش کا آغاز تھا جس کے بعد ملک کو تنہا کرنے کی باقاعدہ منظم مہم چلائی گئی۔

ایوان نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کی جس کے بعد اسپیکر اویس شاہ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جعلی خبروں کے ذریعے پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کر رھے ھے ارمی چیف کور کمانڈر اور ڈیو کمانڈر لاھور نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھاے ارمی چیف نے خطاب میں کیا کھا تفصیلات کے لئے کلک کریں

* راولپنڈی،*9 مئی 2024:**آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کا لاہور گیریژن کا دورہ*آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھاے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیااس موقع پرآرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ; ”دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا“آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دے کر کہا کہ ; ”پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے“آرمی چیف نے کہا کہ;”بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا“ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا،آرمی چیفآرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ; ”اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل، آرمی چیف وہ معصوم لوگ جو اِن مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے اِن کو منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا، آرمی چیفاِن ورغلائے ہُوئے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا ہے، آرمی چیفتاہم اِس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو کے اپنے آپکو معصوم ظاہر کرتے ہیں کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا خصوصاً جب اُنکے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، آرمی چیف آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ; ”شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا“اس حوالے سے آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو ہماری کمزور ی اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے، آرمی چیفبعد ازاں آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں جناح لائبریری کا افتتاح بھی کیاآرمی چیف کا کہنا تھا کہ;”ہم ایک تعمیری قوت کی حیثیت سے تخریبی قوتوں کی جانب سے بنائے گئے راکھ اور ملبے کے ڈھیروں پر اس پبلک لائبریری کو بنا کر قائد کی حرمت کو دوبارہ روشن کر رہے ہیں“قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ کی ملاقاتدونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک چین تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ کی ملاقاتدونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک چین تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئیدنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتوزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعاتدورہ کے دوران نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعاتپاکستان اور چین کے درمیان دوستی، اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں پر تعلقات استوار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتدونوں ممالک کے درمیان تعلقات جامع سٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم منصوبہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتچین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتسی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کی چین کی مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی بڑے منصوبوں کی تکمیل میں چینی تعاون قابل رشک ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتوفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات اور سعودی عرب و ایران کے اعلیٰ سطحی وفود کے دوروں سے متعلق بھی آگاہ کیاحکومت کے اقتدار میں آتے ہی معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتعالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتچینی سفیر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگاوفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیاملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہواوزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کے دوران چین کی نیوز ایجنسی ”شنہوا“ اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعاتدونوں فریقوں نے ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیاملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، انکوائری کمیٹی میں پیش کیا گیا تو خوشی ہوگی، دھرنے کے حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں

اکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، انکوائری کمیٹی میں پیش کیا گیا تو خوشی ہوگی، دھرنے کے حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 2013 کا الیکشن ریٹرننگ افسران (آر اوز) کا الیکشن تھا۔انی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا بیوروکریسی میں ہے، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کا مجھے سپریم کورٹ میں پیش کرنے پرپتا چلا، ہم نے اپنی 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، 9 مئی واقعات کی اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2 حکومتیں الیکشن کے لیے تحلیل کیں، کوئی سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی، 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، انکوائری کمیٹی میں پیش کیا گیا تو مجھےخوشی ہوگی، 2014 کے دھرنے کے حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور ملک کے ایوان بالا سینیٹ کے الیکشن فراڈ ہیں۔

یہ تصویر 1965ء کی ہے جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز PIA کی ایئر ہوسٹسز کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود ہیں

Pakistan International Airlines یہ تصویر 1965ء کی ہے جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز PIA کی ایئر ہوسٹسز کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود ہیں ۔سنہ 1955ء تک پاکستان کے پاس اپنی کوئی قومی ایئرلائن نہیں تھی لہذٰا نجی شعبے میں کام کرنے والی اوریئنٹ ایئرلائنز کو قومی دھارے میں لایا گیا اور اس کا نام بدل کر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) رکھ دیا گیا ۔سنہ 70ء کی دہائی تک PIA کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی ایئرلائنز میں ہوتا تھا مگر سنہ 80ء کی دہائی میں اور اس کے بعد سے مسلسل پاکستان کا قومی فخر کہلانے والی یہ ایئرلائن اپنا وہ معیار برقرار نہ رکھ سکی جو کبھی اس کا طرہ امتیاز رہا تھا اور جب دیگر ممالک کی نئی قائم ہونے والی ایئرلائنز PIA سے رہنمائی حاصل کیا کرتی تھیں