All posts by admin

پاکستان اور جاپان ازلان شاہ کپ کے فائنل میں 2011 کے بعد پھلی دفعہ ھاکی ٹیم فائنل کھیلے گی ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان بار کونسل نے سیشن عدالتوں کی منتقلی، پولیس تشدد کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا،پولیس یک طرفہ کارروائی نہ کارروائی نہ کرے، وکلاءکو ہائیکورٹ میں اندر آنے دیں، وکلا ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ نہیں کرینگے ،آپ چیف جسٹس کے کہنے پر وکلاءپر تشدد نہ کریں ،آپ اپنے سینئرز کو یہ بتا دیں، آپ اور ہم نے اکٹھے رہنا اور چلنا ہے۔ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے بھٹی کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ سول عدالتوں کی تقسیم اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف ہم کل ہڑتال کرینگے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹرکینن کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔اس حوالے سے لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس سرکاری املاک اور شہریوں کی حفاظت کیلئے الرٹ ہے، جلاوٴ گھراوٴ اور توڑ پھوڑ کی کال دی گئی تھی،پولیس نے ہائی کورٹ کے احاطہ کے اندر لاءاینڈ آرڈ کی صورتحال برقرار رکھی،وکیلوں کی طرف سے لاہور پولیس پر پتھراوٴں اور لاٹھی چارج کیا گیا، وکلاء کے پتھراﺅاور لاٹھی چارج سے ایس پی ماڈل ٹاوٴن،ایس ایچ او اور متعدد جوان زخمی ہوئے۔لاہورہائی کورٹ کے باہر پولیس اور وکلا کی آپس میں دھکم پیل تاحال جاری رہی اس دوران پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کیا گیاجبکہ واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا۔مال روڈ جی پی او چوک احتجاج کے باعث ہائیکورٹ چوک، استنبول چوک سے جی پی او چوک ڈائیورشن لگا دی گئی ہے۔سول بار اور لاہور ہائی کورٹ بار کے اطراف اور احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، لاہور ہائیکورٹ کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے لاہور ہائی کورٹ کی عمارت کا مرکزی دروازہ بندکردیا اور رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر 26 ارب کا بوجھ مزید ڈال دیا گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا،قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست جمع کروا دی تھی۔درخواست مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دائر کی گئی تھی ۔ درخواست میں کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے اور آپریشن اینڈ مینٹی ننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق منظوری کی صورت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے بعد ٹرانسمیشن ٹیرف میں اضافے کی مد میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔درخواست میں اضافہ بنیادی ٹیرف کیلئے مانگا گیا تھا۔ ٹیرف میں آپریشن اور مرمتی کاسٹ، ورکنگ کیپٹل، کاسٹ آف ڈیٹ اور کاسٹ آف ایکوٹی بھی شامل تھی۔کے الیکٹرک کی جانب سے ملٹی ایئر ٹیرف درخواست سال 24-2023 سے 30-2029 تک کیلئے دائر کی گئی تھی جبکہ نیپرا نے درخواست پر متعلقہ فریقین سے رائے مانگی گئی تھی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 18 روپے 86 پیسے اضافہ مانگ گیا تھا جبکہ اضافے کا اطلاق صارفین کے بلوں پر نہیں ہو گا۔

افواج پاکستان کے 20 ریٹائر ھونے والے میجر جنرل 3 لیفٹیننٹ جنرل کونسے؟ کراچی، منگلا، پشاور اور روالپندی کی کمانڈ کس کے پاس جائے گی۔ بڑی تعیناتیاں 3 پرموٹ ھونے والے تھری سٹاڑ۔ بادبان نیوز بادبان ٹی وی پر چند لمحوں کے بعد یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، یہ کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینا پڑے گی لہٰذا جزا و سزا پر یقین رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو قانون و آئین کے مطابق سزا دیں اور جلد سے جلد دیں۔