
*آپریشن سندور کے پہلے دن ہی بھارت ہار گیا تھا، سابق وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کا اعتراف*بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے پہلے دن ہی فضائی جنگ میں مکمل شکست کا سامنا کر چکا تھا۔پرتھوی راج چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں بھارتی جہاز مار گرائے گئے اور بھارتی ائیر فورس کے جہازوں کو بعد میں مزید پرواز کرنے سے روک دیا گیا کیونکہ پاکستان ائیر فورس کے حملوں کا خطرہ موجود تھا۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے جعلی مقابلے شروع کیے۔پرتھوی راج چوہان نے اپنے بیان پر قائم رہنے کا عندیہ دیا اور معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ ان کے اس بیان نے بھارت میں سیاسی حلقوں میں شدید ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

🚨*بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف* “`رواں سال 24 ہزار افراد سعودی عرب سے،یو اے ای سے 6 ہزار، آزربیجان سے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا،ڈی جی ایف آئی اے““24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے جس میں سے 12 ہزار افراد تاحال واپس نہیں آئے،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

*ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ ٹیکنیکل،زراعت شامل کرنے کی تجویز*میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپس سے متعلق آئی بی سی سی کا مشاورتی اجلاس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے ۔اس اجلاس میں مضامین کی گروہ بندی اور اعلیٰ تعلیم کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں انٹر میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اہلیت پر بھی غور ہوگا۔اس میں میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کے مساوات پر مشاورت کی جائے گی۔اس کے علاوہ غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی تعلیم سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت میں کرنے والے طلبا کے میڈیکل اور انجینئرنگ داخلے سے متعلق بھی غور ہوگا۔علاوہ ازیں تعلیمی اصلاحات کے لیے قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا قبضہ کیسز میں اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنروں کو مزید بااختیار کرنے کا فیصلہوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شہریوں کی آسانی اور حفاظت کے لیے ہر سڑک کے ساتھ فٹ پاتھ بنانے کا حکم
شو رومز سے رینٹ پر لی گئی گاڑیاں آگے فروخت کرنے کا مبینہ فراڈ، پولیس کا کردار سوالیہ نشاناسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مبینہ طور پر کار شو رومز سے گاڑیاں رینٹ پر حاصل کر کے انہیں آگے کم قیمت پر فروخت کرنے کا سنگین جرم تشویشناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ پولیس متاثرین کو بروقت اور مؤثر انصاف فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سواں گارڈن اسلام آباد میں قائم Swari 4U نامی کار شو روم سے ایک شہری سید زیشان اشرف جیلانی نے ہونڈا سوک (رجسٹریشن نمبر AJV-ICT-516) ماہانہ 150,000 روپے کے عوض رینٹ پر حاصل کی۔ شو روم مالک کے مطابق مذکورہ گاڑی کی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے ہے۔شو روم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ رینٹ پر لی گئی گاڑی مبینہ طور پر آگے فروخت کر دی گئی ہے۔ شو روم مالک نے گاڑی میں نصب ٹریکر کی مدد سے گاڑی کو ٹریس کیا اور بالآخر اسے برآمد کر کے واپس حاصل کر لیا۔دوسری جانب جس شخص کے قبضے سے ہونڈا سوک برآمد کی گئی، اس نے تھانہ آبپارہ میں درخواست دی کہ اس نے یہ گاڑی 15 لاکھ روپے میں خریدی تھی، اور جب اس سے گاڑی واپس لی گئی تو اس میں خاصی مقدار میں نقد رقم بھی موجود تھی۔اس معاملے پر تھانہ آبپارہ پولیس نے شو روم اونر سے رابطہ کر کے گاڑی تھانے میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تاہم شو روم مالک کا مؤقف ہے کہ گاڑی رینٹ پر دی گئی تھی، جس کے تمام قانونی شواہد، معاہدہ اور دستاویزی ثبوت ان کے پاس موجود ہیں، اس کے باوجود انہیں انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔مزید برآں، جب اس معاملے پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سے مؤقف جاننے کے لیے سوال نامہ ارسال کیا گیا تو تاحال ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جس سے پولیس کے کردار پر مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔کار شو روم کے مالک نے اس سنگین معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس سے باقاعدہ اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ رینٹ پر گاڑیاں لے کر فروخت کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

ٹرانسپورٹرز کے حکومت پنجاب کے ساتھ مذاکرات:کمرشل گاڑیوں کے جرمانے کو 15 ہزار کی بجائے 4000 روپے رکھنے کا فیصلہمزدا گاڑیوں کی لمبائی 20 فٹ کی بجائے 38 فٹ رکھنے کی منظوریبس کے روٹ کا دورانیہ ایک سال کی بجائے 2 سال کرنے کا فیصلہ
🚨 عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر وزیر اعظم کے ترجمان کا بیان: ’جیل میں 870 ملاقاتیں ہوئیں، یہ قید تنہائی نہیں….!!!!
* پنجاب حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کررہی ہے، عظمیٰ بخاری* پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے نمایاں کام کیا ہے، عظمیٰ بخاریعوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیح ہے، عظمیٰ بخاریمریم نواز کے گورننس ماڈل میں کسی قسم کی سفارش نہیں چلتی، عظمیٰ بخاریپنجاب حکومت عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے، عظمیٰ بخاریلیہ میں ایک بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا، عظمیٰ بخاریوزیراعلیٰ مریم نواز نے اے سی لیہ کو ہٹانے کا حکم دیا ہے، عظمیٰ بخاریجہاں واقعہ ہوا اس آباد میں مین ہول نہیں بلکہ گڑھا تھا، عظمیٰ بخاریعوام کی خدمت کرنے پر کوتاہی ہو تو اس کو تحفظ نہیں دیا جاتا، عظمیٰ بخاریوزیراعلیٰ مریم نواز کے تمام منصوبوں میں کوالٹی کا اسٹینڈرڈ ہے، عظمیٰ بخاری

نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی 5200 گرام آئس برآمد ملزمان گرفتار ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری . ملتان: نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ۔خفیہ اطلاعات پر کی گئی کاروائی کے دوران منشیات فروشوں ملزمان نام شہزاد اور محمد عثمان کے قبضے سے 5200 گرام آئس برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈرائکٹر نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن وقار اعظم SHO نصرت علی جوہر ، کے زیر نگرانی،سب انسپکٹر قدیر اعوان اور ان کی ٹیم نے شیر شاہ ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران کا روائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور برآمد ہونے والی آئس کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹرولنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کا روائیاں جاری رہیں گی اور پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ہمارا عزم ۔۔منشیات سے پاک پنجاب صحت مند محفوظ پنجاب







































