:✅️ دریائے چناب پر قائم ہیڈ ورکس کی تفصیلات:ہیڈ مرالہ: سیالکوٹ ہیڈ خانکی: وزیر آبادہیڈ قادر آباد: منڈی بہاؤالدینہیڈ تریمو: جھنگہیڈ پنجند: بہاولپور✅️ دریائے راوی پر قائم ہیڈ ورکس کی تفصیلات:ہیڈ جسڑ: نارووالہیڈ شاہدرہ: لاہورہیڈ بلوکی: قصور/ ننکانہ صاحبہیڈ سندھائی: خانیوال✅️ دریائے ستلج پر قائم ہیڈ ورکس کی تفصیلات:ہیڈ گنڈا سنگھ والا: قصورہیڈ سلیمانکی: بہاولنگرہیڈ اسلام: بہاولپور
خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروعپنجاب کے مشرقی دریا ستلج ، راوی ، چناب میں بھارت نے اپنے ڈیم تباہی سے بچانے کیلئے کھول دیئے ۔ تینوں دریاوں میں سیلابی کیفیت ۔ حتیٰ کہ سیالکوٹ کے قریب بہنے والا دریائے توی بھی سیلابی پانی سے بھرا ہوا ہے ۔ سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، نارووال ۔ لاہور سے لے کر اوکاڑہ ، بہاولنگر ، وہاڑی شدید ترین سیلاب کی زد میں ہیں ۔ لاہور کی راوی کے قریب بنائی گئی ہاوسنگ سوسائٹیاں خطرے میں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ پنجاب کے حالات پر رحم فرمائے آمین
سیالکوٹ میں ایمرجنسی نافذ:سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں سیلاب کا پانی شہری آبادی میں داخلپسرور شہر کا نواحی دیہاتوں سے زمینی راستہ منقطع
ایس ایچ اوز کو ایک تھانے سے دوسرے تھانے میں ٹرانسفر ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا اگلے جہان میں الگ مقام ہوگا۔۔۔۔لیکن جو پھول اور گلدستے دیتے ہیں وہ ان سے بھی اوپر ہوں گے، قدرت اللہ شہاب جب ڈی سی جھنگ بن کر آئے تو ایک بریف کیس لے کر ڈائریکٹ ڈی آفس پہنچ گئے، جس پر سنتری نے انہیں اندر نہ جانے دیا شہاب نے درخواست کی کہ مجھے ڈی سی صاحب سے ملنا ہے تو اس نے کہا جاؤ میاں کام کرو ایسے تھوڑی ہے کہ ہر بندہ منہ اٹھا کے آجائے اور ڈی سی صاحب سے مل لے، تو شہاب نے مزید لطف اندوز ہوتے ہوئے کہا یار میں یہاں نیا آنے والا ڈی سی ہوں، تو سنتری نے سر سے پاؤں تک دیکھ کے قہقہ لگایا اور کہا ڈی سی صاحب جب دفتر میں نہ ہوں تو میں بھی خود کو ڈی سی ہی سمجھتا ہوں، خیر جب موجودہ ڈی سی کو پتہ چلا تو وہ خود باہر لینے آگیا اور اس نے کہا شہاب صاحب آپ کیسے آئے ہیں آپکا سامان کہاں ہے انہوں نے کہا بس یہی بریف کیس اور ٹرین پہ آیا ہوں، تو موجود ڈی سی نے کہا آپ نے مدتوں سے بنی روایت توڑ دی پہلے جب کوئی ڈی سی آتا تھا تو شہر کے امرا، رؤسا اور نواب اپنے گھوڑوں اور کتوں کے ساتھ اسٹیشن پہ کھڑے ہوتے تھے ڈھولوں کے تھاپ اور پھولوں کی چھاؤں میں سرکٹ ہاؤس تک لے آیا جاتا تھا اور پتہ چلتا تھا کہ آج ڈی سی آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی عمر 78 سال ہو گئ زمانہ بدل گیا مگر اضلاع کی روایت وہیں کھڑی ہے، کوئی ایس ایچ او ڈی پی او یا ڈی سی تحصیلدار پبلک نوکر ادھر سے اُدھر ہو جائے تو فیس بک پہ ایک ہفتہ کہرام مچ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ٹاوٹ ، شاپر صحافی اور دھندا کرنے والے لوگوں کا گلدستوں اور مالا پہنانے کے لیے تانتا بندھ جاتا ھے۔
رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں عمر ایوب ، شبلی فراز، زرتاج گل , رائے حسن نواز، شیخ راشد شفیق، فرح آغا، کنول شوزب ، اسماعیل سیلہ ایم پی اے، شاہد جاوید ایم پی اے سمیت تحریک انصاف کے 59 رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا فواد چودھری اور زین قریشی سمیت 34 ملزمان بری ہو گئے ہیں۔
جمہوریت کو بھول جائیں ۔ اظہر سید دو ہزار 18 کے الیکشن میں نوسر باز کو مسلط کرنے سے جو گندگی اور افراتفری پھیلی مالکوں سے ریاست کی ملکیت واپس لینے کا ایک موقع ملا تھا ۔یہ سنہری موقع حالات کے جبر سے پیدا ہوا تھا۔سیاستدان بس نام کے سیاستدان نکلے ۔تحریک عدم اعتماد پر آمادگی ظاہر کر دی ۔ساحل پر آکر ڈوب گئے ۔آصف علی زرداری،نواز شریف یا مولانا فضل الرحمٰن جو بھی تاویلات دیں انہوں نے ہاتھ آیا موقع گنوا دیا ۔مالکوں کے ساتھ سمجھوتے کر لئے ۔ایک صدر بن گیا دوسرے نے بھائی کو وزیراعظم بنوا لیا اور بیٹی وزیر اعلی بن گئی ۔مولانا فضل الرحمٰن کے غیض و غضب سے بچنے کیلئے انہیں پشین سے قومی اسمبلی میں لے آئے ۔
کوئی دن جاتا ہے خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کی صوبائی حکومت ہو گی ۔عالمی صورتحال جس طرح تبدیل ہو رہی ہے ۔چین امریکہ مسابقت جس رخ جا رہی ہے ۔وقت آرہا ہے بلکہ آچکا ہے دنیا میں فیصلے جموریت نہیں ہر ریاست کے سرکاری بندوق بردار کریں گے ۔نوسر باز نے بھلے مالکوں کے تاثر کو پراپیگنڈہ کے زریعے بے پناہ نقصان پہنچایا لیکن اپنی سیاسی قسمت کھوٹی کر لی ہے ۔یہ اب بہت جلد بھول جانے والی” ٹرپل ایکس “کہانی کا ایک کردار ہے اور بس ۔جس طرح وفاقی وزارتوں اور اس کے اداروں میں اعلی فوجی افسران تعینات ہو رہے ہیں صاف نظر آتا ہے سیاستدان جمہوریت کو مکمل طور پر بھلا چکے ہیں ۔سرنڈر کر گئے ہیں۔مالکوں کو جو تلخ تجربہ نوسر باز کی صورت میں ہوا اب ہمیں لگتا ہے
دس پندرہ سال تک ہائی برڈ نظام چلانے کی کوشش کی جائے گی ۔اب یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے یا نہیں ہم نہیں جانتے لیکن قیاس ہو سکتا ہے ہائی برڈ نظام کا تسلسل کافی سال رہے گا ۔دو ماہ بعد بظاہر فیلڈ مارشل کی تین سالہ مدت ملازمت مکمل ہو رہی ہے لیکن جو ایک نوٹیفکیشن چندہ ماہ قبل نکالا گیا تھا فلیڈ مارشل کو پانچ سال فیلڈ مارشل بنے رہنے کاموقع ملے گا۔اس کے بعد ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق مدت ملازمت میں پانچ سال کی توسیع ممکن ہو گی ۔براہ راست مارشل لا میں ایک چیف جنرل عام طور پر دس سال بعد جنرل ایوب،جنرل ضیا یا جنرل مشرف ایسا ادارے پر بوجھ بنتا ہے ۔ہائی برڈ نظام کاجو نیا تجربہ سیاستدانوں کی مکمل خودسپردگی کے زریعے کیا گیا ہے فیلڈ مارشل دس سال فیلڈ مارشل رہنے کے باوجود جنرل ایوب،جنرل ضیا یا جنرل مشرف نہیں بنیں گے ۔جو عالمی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ایک مستقل اور بے یقینی سے پاک حکومت ہی مسائل حل کر سکتی ہے ۔ہم سمجھتے ہیں یہ ہائی برڈ نظام چندہ ماہ کے اندر بلوچ عسکریت پسندی اور طالبعلموں کی ناک کاٹ دے گا۔ہم سمجھتے ہیں
پاک فوج میں پنٹاگون کی اثر پذیری بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے ۔مستقبل کے فیصلے امریکی سی آئی اے نہیں بلکہ طاقتور چین کی طرف سے ہونگے ۔ہمیں لگتا ہے ہائی برڈ نظام کا تجربہ شائد چینیوں کے مشورے پر کیا گیا ہے ۔چینی مطمئن ہو گئے وہ سی پیک کے اگلے مرحلہ کیلئے اپنی زنبیل کھول دیں گے
۔اس وقت بظاہر عالمی سطح پر ساکھ میں اضافہ کے باوجود صرف مفاہمت کی یاداشتیں دستخط ہو رہی ہیں عملی غیر ملکی سرمایہ کاری نظر نہیں آرہی ۔جس دن چینی پیسے لے کر آگئے ایک دم غیر ملکی سرمایہ کاروں کا سیلاب اجائے گا ۔معاشی حالات سنبھلنے لگے تو معاشرتی افراتفری کا خاتمہ بھی شروع ہو جائے گا ۔فی الحال سیاستدان جمہوریت کو بھول چکے ہیں ۔مالکوں کی پچ پر آکر کھیل رہے ہیں ۔اج شہباز شریف وزیراعظم ہیں کل بلاول بھٹو ہونگے ۔سب ایک ہی گھاٹ کا پانی پیئیں گے اور سکھ چین کی زندگی بسر کریں گے ۔
پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیاسلام آباد’راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بونیر، کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جی ٹی روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے سنگم پر واقع ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے کے ٹھیکے کی بولیاں کھول دی ہیں۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز (ایچ سی ایس) نے زیڈ کے بی کے اشتراک سے سب سے کم بولی جمع کروائی، جو تخمینہ لاگت سے 2 فیصد کم ہے، جس کی بنیاد پر امکان ہے کہ یہ منصوبہ انہی کو دیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت 570 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا جو لاہور جانے والی ٹریفک کو براہِ راست اسلام آباد ایکسپریس وے تک رسائی فراہم کرے گا،
جبکہ لاہور کی طرف جانے والی ٹریفک کے لیے ایک سلپ روڈ بھی تعمیر کی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ فلائی اوور تین سے پانچ ماہ میں مکمل ہو سکتا ہے جس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو فائدہ پہنچے گا
“جی ٹی روڈ مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کا”فیصلہ 18 ستمبر کو وزیر آباد کا ضمنی الیکشن کرے گا ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کے مقابلے میں سابق ایم این اے احمد چٹھہ کی اہلیہ الیکشن لڑے گی
، حامد ناصر چٹھہ کا اعلان ۔میرے بیٹے کو عوام نے این اے 66سے منتحب کر کے ایم این اے بنایا تھا مگر حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے جعلی کیسوں میں اسے ڈی سیٹ کردیا
مگر ہم پھر انشاءاللہ میدان میں مقابلہ کرینگے میری بہو عین احمد چٹھہ الیکشن لڑینگی!!عین احمد چٹھہ انشاء اللہ این اے 66 سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ہونگی۔
انشاءاللہ کامیابی حق سچ کی ہو گی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ کا بیان۔
🚨 بٹگرام میں غیر ملکی خاتون بائیکر کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو پر پولیس کے تین اہلکار معطل۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس اہلکار نے خاتون سے پوچھا کہ اکیلی کیوں آئی ہو، تمھارا شوہر کہاں ہے، اب تک شادی کیوں نہیں کی.🚨 *صدر آصف علی زرداری کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے پر ایس ایس پی ٹریفک معطل۔**اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے کے بعد اسلام آباد میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس (جن کے ایس ایس پی سیکیورٹی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تھا) کو ناقص نگرانی اور انتظامات کے باعث دونوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔* *رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے بتایا کہ گریڈ 18 کے پولیس افسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے صدر اور ان کے قافلے کو سنگین سیکیورٹی خطرے میں ڈال دیا تھا۔* *پولیس افسران نے کہا کہ جمعرات کی شام صدر زرداری نے بحریہ ٹاؤن میں ایک خاندان سے ملاقات کا پروگرام بنایا تھا۔* *وہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر کے ہمراہ ایوان صدر سے بحریہ ٹاؤن کی طرف روانہ ہوئے، قافلہ کورال چوک عبور کرنے کے بعد ایکسپریس وے پر وی وی آئی پی روٹ سے ہٹ گیا، حالاں کہ سیکیورٹی انتظامات اور وی وی آئی پی راستہ پہلے سے متعین تھا، بحریہ ٹاؤن کی طرف مڑنے کے بجائے قافلہ سیکیورٹی حصار اور وی وی آئی پی روٹ سے آگے نکل گیا۔**نتیجتاً وی وی آئی پی قافلہ آدھے گھنٹے سے زیادہ ٹریفک میں پھنسا رہا۔* *وزیر داخلہ اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے وی وی آئی پی روٹ اور سیکیورٹی سے متعلق ناقص نگرانی اور انتظامات پر شدید تشویش ظاہر کی تھی۔**اس کے نتیجے میں ذیشان حیدر کو دونوں عہدوں سے ہٹا کر مزید احکامات تک سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔* *گریڈ 19 کے پولیس افسر ریٹائرڈ اسکواڈرن لیڈر عبد الحق کو ایس ایس پی سیکیورٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جب کہ گریڈ 18 کی افسر پری گل ترین کو ایس ایس پی ٹریفک پولیس کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔*
***چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان* وانگ ای کا کہنا تھا کہپاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک–چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے، *چینی وزارت خارجہ*
پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کی بھرپور حمایت کی ہے، *وانگ ای*دنیا میں پیدا ہوتے ہوئے غیر یقینی حالات میں مضبوط پاک–چین تعلقات کو فروغ دینا علاقائی امن و استحکام کے لیے نہایت سودمند ہے، *وانگ ای*چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے،
*وانگ ای*وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک–چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، *وانگ ای* دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کر چکے ہیں، *وانگ ای*چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا،
*وانگ ای*چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے، *وانگ ای*چینی وزارت خارجہ کے مطابق*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر* نے کہا کہ؛ چین پاکستان کا “آہنی دوست” ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیںپاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، *فیلڈ مارشل سید عاصم منیر*
چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پورے پاکستانی قوم کا متفقہ موقف ہے، *فیلڈ مارشل سید عاصم منیر*
*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر* کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پر چین کی قیادت سے اظہارِ تشکر پاکستانی فوج انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے، *فیلڈ مارشل سید عاصم منیر*
پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش جاری رہے گی،
*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر*پاک–چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات اور ترقی کی راہ پر سفر جاری رکھا جائے گا، *فیلڈ مارشل سید عاصم منیر*