
Monthly Archives: May 2025


چینی، پیٹرول، گیس، بجلی، یوریا، لوہا، سیمنٹ اور دوائیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔*بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی پاکستان کو ہر دہشت گردی کا حساب دینا ہوگا۔مریضہ کی زبان سے زبان لگا کر ڈاکٹر کا انوکھا ٹیسٹ میاں چنوں: چیک اپ کیلئے آنیوالی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا الزام ، معروف ڈاکٹر رفیق گجر کے خلاف بجرم 376 کے تحت مقدمہ درج ، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملک بھر میں مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی۔پاکستان اور بھارت کی فورسز ایک بار پھر امنے سامنے جس پانی پر بھارت کا حق ہے، وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر


پارلیمنٹ سے خوفزدہ مائنڈ سیٹ ۔ اظہر سیدلڑائی کے کوئی اصول ضابطے نہیں بس اندھی طاقت کی ہوس ہے ۔پارلیمنٹ کی طاقت سے خوفزدہ قوتیں آخر لمحے تک لڑنے کے موڈ میں ہیں ۔ججز کے اندھے اختیارات جن سے مالکان ہی فائدہ اٹھاتے ہیں ۔بینچز کی تشکیل اور سوموٹو کے تحفظ کیلئے میڈیا عدلیہ اور پیچھے موجود ایک مائنڈ سیٹ کا اتحاد آج پھر واضح طور پر نظر آنے لگا ہے ۔غلام حسین کباڑیے اور سمیع ابراہیم کی رٹ پٹیشن شنوائی کیلئے فوری منظور کر لی گئی ہے اور آٹھ رکنی بینچ بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔بینچ کی تشکیل سے صاف نظر آرہا ہے کہ یہ ایک گروپ ہے جبکہ سات جج دوسرے یعنی قاضی فائز عیسیٰ گروپ کے ہیں جو چیف جسٹس کے سوموٹو اختیارات اور بنچز کی تشکیل کو دنیا کے مہذب ملکوں کے نظام انصاف کی طرز پر ڈھالنا چاہتے ہیں ۔لڑائی حقیقت میں پارلیمنٹ اور مخصوص مائنڈ سیٹ کے درمیان ہے ۔یہ لڑائی اسوقت لڑی جا رہی ہے جہاں ایک طرف بہت گہری کھائی ہے اور معاشی ابتری سے ریاست کے ٹوٹنے کے خدشات بھی موجود ہیں جبکہ دوسری طرف طاقتور پارلیمنٹ اور جمہوریت کا آپشن ہے جس میں بچ نکلنے کے امکانات ہیں ۔ہمارا ہمیشہ سے یقین رہا ہے جنرل ریاست بچانے کی نیت کر کے فیصلے کرتے ہیں ۔اگر کسی انفرادی شخصیت کے دل میں بدنیتی چھپی ہوئی پھر بھی ڈھول نیک نیتی کا بجایا جاتا ہے ۔اس وقت پارلیمنٹ کی دوسری مرتبہ منظور کردہ آئینی ترامیم جو ایک ہفتہ بعد خودبخود قانون بن جائیں گی ان پر آٹھ رکنی بینچ نے ہاتھ ڈال دیا ہے ۔

بینچ میں چونکے آٹھ مخصوص شامل کئے گئے ہیں اس لئے نظر آرہا ہے آٹھ لوگ نظام انصاف پر قبضہ کر کے بائیس کروڑ لوگوں کی پارلیمنٹ کے آئین سازی کے اختیارات سنبھالنے لگے ہیں ۔پارلیمنٹ سے خوف کا یہ عالم ہے کہ قانون بننے سے پہلے ہی اچھل کر شنوائی کیلئے مقرر کر دیا ۔یہ آٹھ جج کامیاب ہو گئے تو جمہوریت اور پارلیمنٹ پر لعنت بھیج دی جائے اور عوامی رائے کے تحفظ کیلئے وہی کردار ادا کیا جائے جو کرنا چاہئے ۔حکومت نے اس بینچ کی سماعت میں حصہ لیا تو پارلیمنٹ کی آئین سازی کی طاقت سے رجوع کرنے کے مترادف ہو گا ۔بینچ کا بائیکاٹ اور چار ججوں کے خلاف حکومتی ریفرنس میں ہی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی چھپی ہوئی ہے ۔

ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا۔۔۔۔ان شاء اللہ بہت جلد عمران خان کو رہا کروائیں گے۔۔۔ علی امین گنڈا پور

۔ شاداب خان کو پی ایس ایل کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر عباس آفریدی پر کیوں ترجیح دی گئی سمجھ نہیں آیا

عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا تو انہوں نے بھارت ایسے دشمن کے خلاف پاک فوج کی قیادت ایسے کی تھی جوانوں اور افسروں کا مورال آسمان کو چھونے لگا

“آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی پروقار تقریب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی شریک تھے، جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عدم شرکت۔ بادبان ٹی وی رپورٹ سھیل رانا –


صدر مملکت نےچیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا “آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی پروقار تقریب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی شریک تھے، جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عدم شرکت۔ بادبان ٹی وی رپورٹ سھیل رانا –

ریحانہ ڈار کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے آج پہلی بار ملاقات ہوئی، جیسا میرے لئے میرا بیٹا عثمان ڈار ویسا عمران خانریحانہ ڈار

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات. ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
: 22 مئی، 2025. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات. ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی

. ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا. اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیرِاعظمحکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے. وزیرِاعظموفد کا پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار.
