وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تفصیلات کے لئے کلک کرے

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ، وزیراعظم شہبازشریف سے بھی طاقتور وزارت خزانہ نے وزیراعظم کے پٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کے کمی کے باضابطہ اعلان پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا پٹرول کی قیمت میں صرف 4.74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 3.86 روپے فی لٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری


	

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ، وزارتِ خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کرنے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کر دیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

چینی آھلکاروں کی ھلاکتوں کے قاتلوں کا معلوم ھے،وزیراعظم خارجہ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)، جناح ہاؤس اور دیگر تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا اور سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کیلئے کوئی رعایت مناسب نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے اور ان کے دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اور سکیورٹی سے متعلق ایشوز موجود ہیں، دورہ چین میں بھی ان معاملات پربات چیت ہوگی، چینی انجینیئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سیکرٹری داخلہ اور دفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں، چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ سعودی ولی عہدبھی دورہ پاکستان پر آئیں گے، محمد بن سلمان کے والد کی طبیعت خراب ہے، انہوں نے صرف پاکستان ہی نہیں جاپان کا بھی دورہ ملتوی کیا ہے۔نائب وزیراعظم نے جسٹس اطہرمن اللہ کے ریمارکس پر تبصرےسے گریز کیا اور کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کو جو جواب دیا اس پر وزیراعظم سے پوچھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بار گرانا ہے، پاکستان کو کئی بار ٹیک آف کرتے ہوئےگرا چکے، بس بہت ہوگیا جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے، سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں۔ان کا کہناتھاکہ سانحہ 9 مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا، جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا، فارمیشن کمانڈرز میٹنگ میں جس مؤقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے، سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کیلئے کوئی رعایت مناسب نہیں۔

جانی خیل سرہ بنگلہ کے قریب سیکورٹی فورسز کے گاڑی پر آئی آی ڈی بم دھماکہ دھماکہ میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید 3 زخمی ہوگئے

بنوں : جانی خیل سرہ بنگلہ کے قریب سیکورٹی فورسز کے گاڑی پر آئی آی ڈی بم دھماکہ دھماکہ میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید 3 زخمی ہوگئے جان بحق اور زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ منتقل کر دیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، سیکورٹی ذرائع

ایک بزنس ٹائیئکون کو دوبئی سے گرفتار کرنے کا حتمی فیصلہ 9 اھم سھولت کار بھی شامل 2 میڈیا گروپس اور ایک اشتھاری ایجنسی کے مالک اور اسکے بیٹے کو گرفتار کرنے کا فیصلہ جس نے چند روز سے 90 کڑوڑ کی میڈیا مھمم جاری رکھی ھوی ھے تفصیلات بادبان ٹی وی پر

راولپنڈی کے تھانہ چکری کے علاقے میں رینجرز کیڈٹ کالج کے تین طلبا کو لوٹ لیا گیا۔طلبا چکری اڈہ کے قریب ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس کالج جا رہے تھے۔

راولپنڈی کے تھانہ چکری کے علاقے میں رینجرز کیڈٹ کالج کے تین طلبا کو لوٹ لیا گیا۔
طلبا چکری اڈہ کے قریب ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس کالج جا رہے تھے۔

دو ڈاکو کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم طلبا سے 3 قیمتی موبائل فون، 9 ہزار، شناختی کارڈ لوٹ کر فرار ہوئے۔

مسلح ڈاکو موقع سے پیدل فرار ہوئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیب ترامیم کیس قید تنہائی میں ھوں عمران خان۔ اڈیالہ میں سب کچھ کرنل صاحب کنٹرول کرتے ہیں تفصیلات بادبان ٹی وی پر

جمعرات کو نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں قید تنہائی میں ہوں۔ اڈیالہ میں سب کچھ کرنل صاحب کنٹرول کرتے ہیں