پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔شاہ زیب نے159رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے، پانچ چوکے لگائے، عثمان خان نے 60 رنز اسکور کیے۔میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔شاہ زیب نے159رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے، پانچ چوکے لگائے، عثمان خان نے 60 رنز اسکور کیے۔میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن (یکم دسمبر 2024) پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام_ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ایچ آئی وی کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے پر عزم ہے

*پابندی : یکم دسمبر 2024 سے قبل شائع ، نشر یا پوسٹ نہ کیا جائے* *وزیراعظم آفس _ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن (یکم دسمبر 2024) پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام_*ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ایچ آئی وی کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے پر عزم ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایڈز کے خلاف مہم میں کوئی پیچھے رہ نہ جائے۔ ایڈز کے عالمی دن کا اس دفعہ کا موضوع، “ٹیک دا رائیٹس پاتھ (Take the rights path: میری صحت میرا حق)” ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنا، انسانی حقوق کے لیے پختہ عزم سے شروع ہوتا ہے۔ انسانی حقوق کے بارے اقوام متحدہ کے اعلامیے پر عمل درآمد اور تمام کمیونٹیز کی شمولیت کا فروغ ، ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ صحت کی دیکھ بھال ایک بنیادی حق ہے اور اپنی کوششوں کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام شہریوں کو یہ بنیادی حق سے یکساں طور پر مل سکے۔ اجتماعی طور پر کام کرنے سے، ہم اپنے صحت کے نظام کو مضبوط بناتے رہیں گے اور اپنے شہریوں کے تک خدمات کی رسائی کو بڑھاتے رہیں گے۔ ایچ آئی وی/ایڈز نہ صرف صحت کا ایک چیلنج بلکہ ایک اہم سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے جو کہ معاشی نظام کے لئے بھی ایک خطرہ ہے۔ ایڈز کی جانچ اور علاج کی کوریج میں ایک خلاء ہے جس کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایسے افراد جو ایڈز کے خطرے سے دو چار ہیں ان کے لیے حکمت عملی بنانا اور ایسی پالیسیاں بنانا جو کہ اس بیماری کی بدلتی ہوئی حرکیات سے نبرد آزما ہو سکیں، ہماری ترجیح ہے۔ہماری اجتماعی کوششوں کے باوجود، پاکستان میں ایچ آئی وی کی وبا بڑھ رہی ہے، جس کے لئے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔ مساوات اور شمولیت پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے ہی ہم ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ مضبوط سیاسی ارادہ اور مؤثر قیادت قومی ایچ آئی وی حکمت عملی کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔فوری چیلنجز جن پر ہماری توجہ کی ضرورت ہے وہ HIV/AIDS کے پھیلاؤ کو ختم کرنا، سرنج کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا، خون کی محفوظ منتقلی، اور ماں سے بچے میں HIV کی منتقلی کو ختم کرنا ہیں.ہمیں پسماندہ گروہوں، خاص طور پرنوعمر لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لئے بھی انسدد ایڈز کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے جنہیں ایچ آئی وی انفیکشن کے زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔ ایڈز کے اس عالمی دن پر، آئیے ایڈز سے پاک ملک کے لیے متحد ہو جائیں۔ ایڈز سے پاک مستقبل صرف اجتماعی عمل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جو انسانی وقار، مساوات اور شمولیت کو برقرار رکھے۔ آئیے ہم ایڈز سے متاثرہ ہونے والوں کا ساتھ دیں اور انہیں بااختیار بنائیں۔ ہم سب مل کرہی اپنی آنے والی نسلوں کی صحت اور فلاح و بہبود کی حفاظت کر سکتے ہیں اور سب کے لیے ایک صحت مند اور انصاف پسند معاشرے کی تعمیر کر سکتے ہیں۔****

چین کی طرف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے لئے سرکاری دورے کی خصوصی دعوتوزیراعلی مریم نوازشریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلی ہونگیوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی

چین کی طرف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے لئے سرکاری دورے کی خصوصی دعوتوزیراعلی مریم نوازشریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلی ہونگیوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کرینگیوزیراعلی پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی چین جائے گا

سپر ہائی وے کراچی جمالی پل کے قریب یوٹرن پرتیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا۔سچل تھانے کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب یو ٹرن پرتیز رفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا

سپر ہائی وے کراچی جمالی پل کے قریب یوٹرن پرتیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا۔سچل تھانے کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب یو ٹرن پرتیز رفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا، خوفناک حادثے میں میاں بیوی موقع پرجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی۔خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس کے پروفیسراوراسکیم 33 کے رہائشی تھے۔

کسی کے باپ میں جرات ھے تو لگانے گورنر راج ۔برطانیہ کے وزیر خارجہ کا خطرناک خط۔ملک میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے۔اھم شخصیات کی ملک سے روانگی 53 ھزار ارب روپے ملک سے 4 ماہ میں بیرون ملک سے باہر گئے۔40 ھزار پروفیشنل ملک سے باہر جا چکے ہیں۔سینکڑوں بیورو کریٹ اربوں ڈالر 28 ماہ میں بیرون ملک منتقل کر چکے ہیں۔3 وزارتوں کے وزراء تبدیل۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

بنوں:بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری

بنوں:بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری:اب تک کی اطلاعات کے مطابق:🔸 3 دہشتگرد جہنم واصل🔸 2 زخمی🔸 1 اہلکار شہید (لائٹ کمانڈو بٹالین)دہشت گردوں کا ایک بڑا گروپ گھیرے میں ہے مزید تفصیلات کا انتظار ۔۔بادبان نیوز کو فالو کرے ۔۔۔

پاک چین سرحد خنجراب کو معاہدے کے تحت 4 ماہ کیلئے عام آمدرفت کیلئے بند کردیا گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاک چین سرحد خنجراب کو معاہدے کے تحت 4 ماہ کیلئے عام آمدرفت کیلئے بند کردیا گیا۔پاکستان اور چین کو زمینی آمدرفت کے ذریعے ملانے والی خنجراب سرحد کو دونوں جانب سے 30 مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔ دو طرفہ معاہدے کے مطابق خنجراب سرحد کو تجارت سیاحت اور عام آمدرفت کیلئے ہر سال یکم اپریل سے 30 نومبر تک کھل دیا جاتا ہے۔اس سال ایک روز قبل اس لئے بند کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہے ۔ سطح سمندر سے تقریباً ساڑھے 15 ہزار فٹ بلند خنجراب سرحد پر ماہ نومبر سے مارچ تک زیادہ برف باری کیوجہ سے ٹریفک کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔