سپریم کورٹ کے ججز امنے سامنے حالات کشیدہ صورتحال نازک

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر نے پیر کو 63 اے نظر ثانی سماعت کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھا دیا ہے۔آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں نظرثانی درخواستوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ تشکیل کیا گیا تھا لیکن جسٹس منیب کے شرکت نہ کرنے پر مختصر سماعت چار ججوں نے کی۔تحریری حکم نامہ جاری ہونے پر جسٹس منیب نے اعتراض کر دیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے خط میں کہا کہ ’حکم نامے میں میرا نام لکھا ہوا ہے مگر آگے دستخط نہیں ہیں۔ چار ججوں نے بیٹھ کر کیسے حکم نامہ جاری کر دیا۔‘پیر کی شام کو سماعت کا تحریری حکم نامہ آنے کے بعد جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ایک اور خط لکھ دیا۔جس میں کہا گیا کہ ’آرٹیکل 63اے نظر ثانی کیس پانچ رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تھا، پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی، چار رکنی بنچ عدالت میں بیٹھ کر آرٹیکل 63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا، آج کی سماعت کا حکم نامہ مجھے بھیجا گیا، حکم نامے میں میرا نام لکھا ہوا مگر آگے دستخط نہیں ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بنچ میں بیٹھنے والے چار ججز قابل احترام ہیں مگر آج کی سماعت قانون اور رولز کے مطابق نہیں، اپنا موقف پہلے خط میں تفصیل سے بیان کر چکا ہوں، آج کی سماعت کے حکمنامے پر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں،’آج کی سماعت کا حکمنامہ جوڈیشل آرڈر نہیں، آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی کیس کے حکمنامہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔‘تحریری حکم نامے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ جسٹس منیب اختر کو بینچ میں بیٹھنے کے لیے راضی کریں۔حکم نامہ میں رجسٹرار کو ہدایت کی گئی کہ حکم نامے کی کاپی جسٹس منیب اختر کو فراہم کی جائے اور انہیں پانچ رکنی بینچ میں شمولیت کی درخواست بھی کی جائے اور اگر جسٹس منیب اختر کی بینچ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں تو ان کی عدم شرکت پر بینچ از سر نو تشکیل دیا جائے گا۔ حکم نامہ کے مطابق کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر بانی کو نمائندگی کی اجازت دی جاتی ہے اور مقدمے کی مزید سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کی جاتی ہے۔

کینٹ کے ایگزیکٹو آفیسر سسرال کے گھر

محکمۂ صحت پنجاب کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سامنے آنے والے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ڈینگی کے 87، لاہور سے 4، میانوالی اور جہلم سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے.یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 631 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ لبنان تباہ تفصیلات کے لیے کلک کریں

لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز میں دھماکوں میں بھارتی نژاد شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارت بیشتر مواقعوں پر دوسرے ممالک میں اپنے ایجنٹس کے زریعے دہشتگردی پھیلا چکا ہے،بھارت کےسفاک دہشت گردملک ہونے کے بارے میں عالمی اور علاقائی سطح پرمختلف تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پہلے بھی دستاویزی ثبوتوں کےساتھ انکشافات کئے جا چکے ہیںغیرملکی میڈیا کےمطابق بھارتی نژادرینسن جوزےاسرائیلی سہولت کاری کےتحت پیجر دھماکوں میں ملوث پایا گیا ،گرفتاری سےبچنے کےلیے رینسن ہوزے ناروے سےامریکہ بھاگ نکلا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ پیجرز دھماکوں کی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ پیجرز کی تیاری میں نوٹرا گلوبل نامی کمپنی کا کردار بھی ہے جو ناروے کے ایک بھارتی نژاد شہری کی ہے۔پولیس کے بقول بھارتی شہری کی کمپنی کی کسی ٹرانزیکشن سے یہ ثابت نہیں ہوا تھا کہ پیجرز کی خرید و فروخت ہوئی ہو۔ تاہم اس کے شواہد ملے کہ پیجرز کی سپلائی میں یہ کمپنی ملوث تھی۔رائٹزر کا دعویٰ ہے کہ جب رینسن جوز سے فون پر پیجرز دھماکوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے کوئی جواب دیے بغیر فون کاٹ دیا۔عالمی سطح پر رینسن ہوزے کی گرفتاری کےوارنٹ کے حوالے سےمتعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جس کے دوران ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔میچ کے دوران ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بلے باز ہیں۔ویرات کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ بھارت کے ہی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر پائے ہیں جس میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے علاوہ سری لنکا کے کمار سنگارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔رکی پونٹنگ نے 650 اننگز اور کمار سنگاکارا نے 648 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز اسکور کیے تھے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار رنز اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والا بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز1۔ سچن ٹنڈولکر (بھارت) 782 اننگز میں 34,357 رنز2۔ کمار سنگاکارا (سری لنکا) 666 اننگز میں 28,016 رنز3۔ رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) 668 اننگز میں 27,483 رنز4۔ ویرات کوہلی (بھارت) 594 اننگز میں 27,009 رنز5۔ مہیلا جے وردھنے (سری لنکا) 725 اننگز میں 25,957

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان جانے کا فیصلہ بھارتی حکومت آئندہ سال کرے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ ایونٹ کا انعقاد فروری مارچ 2025 میں ہوگا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان جانے کا فیصلہ بھارتی حکومت آئندہ سال کرے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ ایونٹ کا انعقاد فروری مارچ 2025 میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آئی سی سی سے ایونٹ کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔بھارت کی جانب سے تاحال ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے جو وہ آئندہ سال کرے گی۔راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہم ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت ہی فیصلہ کرتی ہے اور جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے مانیں گے۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ پر نظر ثانی کردی ہے۔سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جی ڈی پی گروتھ پر نظرثانی کی گئی

وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ پر نظر ثانی کردی ہے۔سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جی ڈی پی گروتھ پر نظرثانی کی گئی۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ مالی سال24-2023ء میں جی ڈی پی گروتھ 2 اعشاریہ 52 فیصد رہی جبکہ گزشتہ تخمینے میں جی ڈی پی گروتھ 2 اعشاریہ 38 فیصد تھی۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ 3 اعشاریہ 07 فیصد رہی تھی۔اعلامیے کے مطابق چوتھی سہ ماہی میں زرعی شعبے کی گروتھ 6 اعشاریہ76، سروسز کی 3 اعشاریہ 69 اور اندسٹریز کی گروتھ 3 اعشاریہ 59 فیصد رہی۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ سال کے مقابلے میں زرعی شعبے کی گروتھ 6 اعشاریہ 36 فیصد رہی جبکہ صنعتی شعبے کی گروتھ منفی 1 اعشاریہ 15 فیصد رہی ہے۔اعلامیے کے مطابق بڑی صنعتوں کی گروتھ 1 اعشاریہ 08 فیصد، رئیل اسٹیٹ کی گروتھ 3 اعشاریہ 74 فیصد اور تعلیم کے شعبے کی گروتھ 8 اعشاریہ 55 فیصد رہی ہے۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق بجلی گیس اور پانی کے شعبوں کی گروتھ منفی 23 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے کی گروتھ 3 اعشاریہ 39 فیصد رہی ہے۔

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے تو وزارت مذہبی امور کے حکام بشمول سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور شمشیر علی مزاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بچوں نے گلدستے پیش کیے

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے تو وزارت مذہبی امور کے حکام بشمول سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور شمشیر علی مزاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بچوں نے گلدستے پیش کیے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر کئی شہروں میں اسلام پر لیکچر دیں گے۔ ان کے دورے کا آغاز 5 اکتوبر کو کراچی کے باغ قائد سے ہوگا، جہاں وہ ’ہماری زندگی کا مقصد‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ان کے بیٹے شیخ فاروق ذاکر نائیک بھی “کیا قرآن کو سمجھ کر پڑھنا ضروری ہے؟ کے موضوع پر تقریب سے خطاب کریں گے۔ لاہور میں مینار پاکستان پر 2 اہم تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ہفتہ 12 اکتوبر 2024 کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر شیخ فاروق نائیک ’دعویٰ یا ہلاکت‘کے موضوع پر لیکچر دیں گے جس کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے ’قرآن الہامی ضرورت‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔اس کے اگلے روز اتوار 13 اکتوبر 2024 کو شام 6:15 بجے لیکچرز کا ایک اور سیشن منعقد کیا جائے گا جس میں شیخ فاروق ذاکر نائیک ’مذہب صحیح تناظر میں‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ’ڈاکٹر ذاکر سے پوچھیے، سوال اور جواب کی کھلی نشست‘ منعقد کریں گے جس میں شرکا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال پوچھ سکیں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک 19 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ایک اہم تقریب سے خطاب کریں گے جہاں وہ شام 6 بج کر 15 منٹ پر ’مسلم پروفیشنل کی ذمہ داری ‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔پاکستان کے عوام ایک لمبے عرصے سے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد کے خواہشمند تھے، ان کے دورہ پاکستان کو انتہائی عقیدت اور محبت سے دیکھا جا رہا ہے، عوام ان کے دورے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کے باعث ان کے لیکچرز سننے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی تقاریب میں شرکت متوقع ہے، یہ دورہ 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ متعدد اہم مذہبی، سیاسی شخصیات کے مہمان بھی بنیں گے، وہ حکومت کی درخواست پر پاکستان آئے ہیں تو انہیں ہر جگہ سرکاری پروٹوکول دیا جائے گا۔پیر کو جب وہ پاکستان پہنچے تو وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطا الرحمان پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور شمشیر علی مزاری اور دیگر حکام نے ان کا ائیر پورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔پیر کووزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 3 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی منظور کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر کی شب رات 12 بجے سے ہوگا۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جس کے دوران ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جس کے دوران ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔میچ کے دوران ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بلے باز ہیں۔ویرات کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ بھارت کے ہی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر پائے ہیں جس میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے علاوہ سری لنکا کے کمار سنگارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔رکی پونٹنگ نے 650 اننگز اور کمار سنگاکارا نے 648 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز اسکور کیے تھے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار رنز اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والا بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز1۔ سچن ٹنڈولکر (بھارت) 782 اننگز میں 34,357 رنز2۔ کمار سنگاکارا (سری لنکا) 666 اننگز میں 28,016 رنز3۔ رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) 668 اننگز میں 27,483 رنز4۔ ویرات کوہلی (بھارت) 594 اننگز میں 27,009 رنز5۔ مہیلا جے وردھنے (سری لنکا) 725 اننگز میں 25,957

اسرائیل نے فلسطین کے بعد لبنان تباہ کر دیا۔ 2ارب مسلمان خاموش۔اسرائیل نے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا مولانا فضل الرھمان بلا مقابلہ امیر غفور حیدری جنرل سیکرٹری۔میکرواکنامک استحکام منزل نھی راستہ ھے ٹیکس نظام میں انسانی عمل کو ختم کرنا ہے۔وکلا کا ائینی ترمیم کا اعلان۔علی امین گنڈا پور کا انتھای خطرناک پلان ۔ 12 ھزار ارب روپے کی کرپشن 100 افراد ملوث۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں