Monthly Archives: June 2024
لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے
لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس کے مطابق محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔درخواست کے مطابق سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں واقعی تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ ہے جیسے ہی کوئی مالی گنجائش ہوئی تو تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے، پیٹرول پر کل سے اضافی لیوی نہیں لگے گی
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں واقعی تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ ہے جیسے ہی کوئی مالی گنجائش ہوئی تو تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے، پیٹرول پر کل سے اضافی لیوی نہیں لگے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوا ہے، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آئی ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، میکرو اسٹیبلٹی اس وقت بڑا چیلنج ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مائیکرو اسٹیبلٹی لڑکھڑا گئی تو بڑا نقصان ہو گا، ایف بی آر کا 9.3 ٹریلین کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا، ایف بی آر نے کر کے دکھایا کہ 30 فیصد کی نمو ہو سکتی ہے۔صدرِ مملکت آصف زرداری کی فنانس ترمیمی بل کی توثیقانہوں نے کہا کہ 3 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں، ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 9 فیصد کے ساتھ نہیں چل سکتے، اگلے سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر لے جانے کا پلان ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ریلیف اسی صورت آ سکتا ہے کہ محصولات آپ کے اخراجات سے کم ہوں، نان فائلر کی اختراع مجھے سمجھ نہیں آتی، بہت جلد ہم نان فائلر کی اختراع ملک سے نکالیں گے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے 2022ء میں ریٹیلرز پر ٹیکس کا قدم اٹھایا تھا وہ لگ جانا چاہیے تھا، 42 ہزار ریٹیلرز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، ریٹیلرز پر پہلے ہی ٹیکس لگ جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں جتنا انسانی عمل کم ہوگا کرپشن کم ہو گی، سیلز ٹیکس میں 750ارب کی کرپشن سامنے آئی، وزیرِ اعظم نے کل بھی ایف بی آر کی ڈیجٹلائزیشن پر اجلاس کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، پی ایس ڈی پی پر ہم نے کٹ لگایا ہے، صوبہ سندھ کی طرح ہمیں وفاق میں بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ لانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نئی پنشن اسکیم پر کل سے اطلاق ہو گا، 70 روپے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا اطلاق فوری نہیں ہورہا۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ برآمدات کو بڑھائیں گے، برآمدات پر ٹیکس نہیں، برآمد کنندگان کے 30 جون تک کے ٹیکس ری فنڈ آئندہ 3 روز میں ادا کردیں گے، سی پیک ٹو کے تحت پاکستان میں برآمدات بڑھیں گی، آئی ایم ایف سے طویل المدتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔
پنجاب میں گاڑیوں کے 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جو سے لاگو ہوگا۔سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کیا گیا
پنجاب میں گاڑیوں کے 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جو سے لاگو ہوگا۔سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کیا گیا۔فنانس بل دستاویز کے مطابق گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی انوائس ویلیو پر لاگو ہوگا۔دستاویز کے مطابق ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس لگے گا۔دستاویز کے مطابق 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس ہوگا۔فنانس بل دستاویز کے مطابق لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپےکردیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق 2 ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر پر نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس دینا ہوگا۔فنانس بل دستاویز کے مطابق ملکیت ٹرانسفر پر نیا مالک 10 سال تک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا۔دستاویز کے مطابق ملکیت ٹرانسفر 10 سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت مھنگای کا طوفان نھی اے گا پٹرول پر لیوی کل سے لاگو نہیں ھو گی فنانس بل پر صدر مملکت کے دستخط تفصیل کے لیے بادبان ٹی وی کو فالو کرے
بھارت کا ورلڈ چمپین بننا متنازعہ۔ ساوتھ افریقہ کے ملر کا کیچ چھکا تھا اوٹ نھی بھارت کا ولڈ چمپین بننا متنازعہ۔ ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان پوری دنیا میں سرکاری ملازمین کو کم تنخواہیں دینے میں پہلے نمبر پر شرفاء کو بھی 12 ھزار ارب روپے سالانہ دینے میں بھی پھلے نمبر پر۔گھر کی خواتین کو بتا کر رکھیں کہ اگر بجلی کا بل دو سو یونٹ سے کراس کیا تو “نک دا کوکا” اور “کن دی والیاں” دونوں بیچنی پڑیں گی بادبان الرٹ
پانڈے اوٹ این ایس راجہ بھارتی آرمی چیف سھیل رانا لاءیو میں تفصیلات بادبان ٹی وی پر اور بادبان یوٹیوب کو سبسکرایب کریں
پانڈے ریٹائر راجہ بھارتی کے آرمی چیف مقرر 1985 میں بھارتی رائفل یونٹ میں کمیشن حاصل کرنے والے این ایس راجہ کون سب کچھ جانتے کے لئے سھیل رانا لاءیو بادبان
بالآخر امور خارجہ کی نااہلی اور منقسم وفاداری کا بھانڈا بیچ چوراہے کے پھوٹ ہی گیا۔ مسعود خان کی اتنی بڑی اور رسواکن وفاداری کا نتیجہ اگر یوں سامنے نہ آتا تو کیسے پتہ چلتا کہ پاکستان کن الجھنوں میں الجھا ہوا ہے ۔یہی مناسب وقت ہے کہ مسعود خان جیسے منقسم وفاداری کے حامل تنخواہ دار کو امریکہ سے گرفتار کر کے واپس پاکستان لایا جائے،اور حب الوطنی کے انصاف کے ترازو میں تولنے کا بندوست کیا جائے اسی طرح پاکستانی وزارت خارجہ کی بظاہر ترجمان اور حقیقتاً “بدگمان”مسز جعلی بلوچ کو بھی معطل کر کے امور خارجہ کی بدنامی کا خاتمہ کیا جائے۔ عوام اتنے اہم اور حساس معاملات پر ملک کے ادارے کیوں خاموش ہیں ؟ وہ مملکت پاکستان کے خلاف اتنی بڑی سازش پر اپنا فوری ردعمل ظاہر کیوں نہیں کر رہے۔ سہیل رانا لائیو میں رات گیارہ بجے
رات گئے طالبان نے اھم ھیلی کاپٹر کس کا مار گرایا بادبان الرٹ بادبان ۔ ویڈیو بادبان یو ٹیوب پر
وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی سمیت بھاری ٹیکسوں کے ساتھ 18 ہزار 887 ارب روپے کا بجٹ 2024-25 قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کچھ کم کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر ترامیم کی گئی ہیں۔فنانس بل میں ابتدائی طور پر پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز دی گئی، تاہم اب 80 کے بجائے یہ حد 70 روپے ہوگی۔ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اور ای ٹین پیٹرول پر لیوی کی حد 50 روپے رہے گی۔
وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی سمیت بھاری ٹیکسوں کے ساتھ 18 ہزار 887 ارب روپے کا بجٹ 2024-25 قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کچھ کم کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر ترامیم کی گئی ہیں۔فنانس بل میں ابتدائی طور پر پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز دی گئی، تاہم اب 80 کے بجائے یہ حد 70 روپے ہوگی۔ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اور ای ٹین پیٹرول پر لیوی کی حد 50 روپے رہے گی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ شرح 70 روپے، پیٹرول پر 70 روپے، سپیئر کیروسین آئل پر 50 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 50 روپے، ایچ او بی سی 70 روپے، ای ٹین گیسولین 50 روپے اور مقامی ایل پی جی پر 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریز کی تیاری میں استعمال ہونے والی کئی اشیا پر ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔ جبکہ پیک شدہ دودھ کے حوالے سے بھی فنانس بل میں ترمیم کی گئی ہے۔اسٹیشنری اشیا کے حوالے سے بھی فنانس بل میں ترمیم ہوئی ہے۔ بلڈرز سمیت تعمیراتی صنعت سے منافع کمانے والوں کے حوالے سے فنانس بل میں ردوبدل ہوئی ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظوری کی تحریک ایوان میں پیش کی، وزیرخزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی ترمیم پیش کی جو ایوان نے اکثریت رائے سے منظورکرلی۔وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 80 روپے کی بجائے 70 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔