Monthly Archives: October 2024
انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی، جانیں پہلے کمنٹس میں
نو کروڑ بجلی کے میٹرز اور 5 کروڑ گیس کے میٹرز پر ایک ھزار روپے کا کا ماہانہ کرایہ نھی ڈاکا کس کی سالانہ 3600 ارب روپے کا حکومتی ڈاکہ
سپریم کورٹ میں بڑے سرپرائز کی گونج تخت یا تختہ شھباز رانا لاءیو میں جمعہ کی شام
بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر حملوں میں 20 مزدور مارے گئے۔پاکستان کی کرکٹ کا جنازہ ملتان میں انتھای دھوم سے۔ 20 کروڑ کا گھوڑا 60 کروڑ کا کچھ گھوڑے چسکے کے لیے ریٹ لگوا رھے ھے۔جس گھوڑے نے اپنی قیمت لگوا لی وہ ھمیشہ کے لئے ریس سے باھر ھو گاپشتون جرگہ پر فائرنگ ۔پشتون جرگہ پر فائرنگ۔سیلز ٹیکس کی چوری ناقابل برداشت ہے گرفتاریاں کرینگے وزیر خزانہ۔ اسلام آباد ریڈ زون بدستور 9ویں روز بدستور سیل۔ کے پی صوبہ میں حالات کشیدہ صورتحال نازک۔بڑے ۔خطرے کی گھنٹی۔ مسئلے کا حل تمام سیاسی جماعتوں کااکھٹھ جرگہ کے حل۔سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد۔بندوق کے ساے تلے کرکٹ اور کرفیو لگا کر شنگھائی تعاون کانفرنس۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں
اسلام آباد مے ھارس ٹریڈینگ کا دھندہ عروج پر۔20 کروڑ کا گھوڑا 60 کروڑ کا کچھ گھوڑے چسکے کے لیے ریٹ لگوا رھے ھے۔جس گھوڑے نے اپنی قیمت لگوا لی وہ ھمیشہ کے لئے ریس سے باھر ھو گا
اسلام آباد میں ہارس ٹریڈنگ کا دھندہ عروج پر۔ بڑے بڑے بلڈرز اور بروکرز گھوڑوں کی بولیاں لگانے میں مصروف۔ کیش بروکرز فراہم کریں گے جبکہ اسکے بدلے میں ان کی فائلیں کلیئر کر کے انہیں سرکاری کھاتوں میں نوازا جائے گا۔ گھوڑوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے جبکہ عوامی ردعمل کے خوف اور لیڈر سے وابستگی کی وجہ سے سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق نے اسلام آباد منڈی میں گھوڑوں کی قیمت پہلی بار آسمان پر پہنچا دی ہے یعنی جو گھوڑا پہلے 20 میں ملتا تھا وہ اب 60 میں بھی دستیاب نہیں ہے۔ چھوٹے اصطبل والا گھوڑا 60 جبکہ بڑے اصطبل والا گھوڑا 80 تک بھی رپورٹ ہوا ہے۔ کچھ گھوڑے صرف چسکے کے لیے اپنی قیمت لگوا رہے ہیں۔ مگر یہ سارے اچھی طرح جانتے ہیں کہ جو گھوڑا بھی بکا یہ اس میدان میں اسکی آخری ریس ہو گی ویسے بھی لنگڑا گھوڑا کس کام کا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی چوری روکنی ہے، کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی چوری روکنی ہے، کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، ایف بی آر میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا اور شرح سود میں کمی آرہی ہے، جی ڈی پی کو 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمپنیاں ٹیکس کم کرنے کیلیے ان پٹ ٹیکس بڑھاتی ہیں، سیلز ٹیکس جمع کرکے آگے نہ دینا اعتماد کو توڑنا ہے، کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتے، ٹیکسز کی لیکیج روکنے کیلیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرارہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ اسٹیل سمیت مختلف کمپنیاں29ارب روپے کا ٹیکس چوری کررہی ہیں، سیمنٹ کے لیے کوئلے کے بزنس میں 18 ارب روپے کی سیلز ٹیکس چوری ہے، ٹیکسٹائل کے شعبے میں 23 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا جارہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ بیٹریاں بنانے کے کاروبار میں 11 ارب روپے کاٹیکس چوری کیا جارہا ہے، مشروبات کے کاروبار میں 15 ارب روپے کا سیلز ٹیکس چوری کیاجارہا ہے، مجموعی طور پر 128 ارب روپے کا سیلز ٹیکس چوری کیا جارہا ہے۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے کمپنیوں کے سی ای اوز کو متنبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ریٹرنز پر ہر گز دستخط نہ کریں، ٹیکس چوری پر کوئی معافی نہیں ہوگی، گرفتاریاں کی جائیں گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں اور ہم معاشی اصلاحات کی بہتری کے لیے مزید کام کر رہے ہیں جبکہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب 13فیصد تک بڑھانا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت مستحکم کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملکی معیشت میں استحکام آ رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آ رہی ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے جو اس وقت 6.9 ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے شرح سود میں مزید کمی ہوگی جس سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنا رہی ہے، کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں جبکہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے پچھلے 14 مہینے میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے اور آج ہمارے میکرو اکنامک انڈیکٹر بہتر ہوئے ہیں، ہم نے اس میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
پاکستان کے خلاف 800 رنز کی اننگز۔پاکستان کی کرکٹ کا جنازہ ملتان میں انتھای دھوم سے
مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر تین ہائیکورٹس میں کیا ہوا؟ مریم نواز خان جرنلسٹ کی ٹوئٹچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں حکومت مکر گئی
مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر تین ہائیکورٹس میں کیا ہوا؟ مریم نواز خان جرنلسٹ کی ٹوئٹچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں حکومت مکر گئی، کہ آئینی ترامیم کا کوئی مسودہ ہے ہی نہیں تو پبلک کیسے کریں؟ درخواست پر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا!پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا! سماعت 15 اکتوبر منگل تک ملتوی، لارجر بنچ بنانے کا بھی عندیہ! اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات دور کر کے کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا!