اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کی توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری کے بعد آج آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالرکی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی جو 3 اکتوبر 2024 بروز جمعرات جاری کی جائیں گی۔

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، مجید بریگیڈ، اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سمیت متعدد دہشت گرد گروپ افغانستان سے کام کر رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، مجید بریگیڈ، اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سمیت متعدد دہشت گرد گروپ افغانستان سے کام کر رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔اقوام متحدہ کے 79ویں جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا چار فریقی اجلاس ہوا۔حسن نصراللہ کی شہادت، ایران سمیت پورے خطے میں آگ لگنے والی ہے؟اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق چاروں وزرائے خارجہ نے افغان طالبان کے ٹی ٹی پی سمیت کسی بھی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دینے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروپس داعش، القاعدہ، مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم)، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جیش العدل، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں اور علاقائی و عالمی سلامتی کے لیے بدستور سنگین خطرہ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقاتچاروں ممالک نے ان گروپوں کی جانب سے پڑوسی اور دوسرے کسی ملک پر کی گئی دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کثیرالجہتی سطحوں پر انسداد دہشت گردی پر تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طالبان حکومت اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کریں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی کی علامات اور بنیادی وجوہات دونوں کو حل کرنے اور دہشت گردی کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے جامع اقدامات کرنے میں افغانستان کی مدد کی جانی چاہیے۔شمالی وزیرستان میں غیرملکیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 ہلاکچاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر علاقائی ممالک بالخصوص پاکستان اور ایران کی تعریف کی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے سے وفاقی حکومت کے اخراجات میں واضح فرق پڑے گا

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے سے وفاقی حکومت کے اخراجات میں واضح فرق پڑے گا، 6 وفاقی وزارتیں ختم کرنے پر عمل درآمد جاری ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کر لیا، اب معاشی استحکام آئے گا، یہ سب وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ہوا ہے، سابق نگراں حکومت کا بھی مثبت کردار تھا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مقصد معاشی استحکام اور جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا، اس پروگرام کے آنے کے بعد ہم معاشی استحکام کی طرف تیزی سے بڑھیں گے۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام منزل نہیں، راستہ ہے، اسٹاک ایکسچینج پر بات نہیں کرتا لیکن یہ خوش آئند ہے کہ اب یہ نئی حدیں عبور کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پُراُمید ہوں کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے، دو وفاقی وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 6 وفاقی وزارتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، اب عمل درآمد کرنا ہے، معیشت کی مضبوطی کے لیے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر میں ٹیکس سسٹم میں انسانی عمل دخل ختم کرنا ہے، ٹیکس وصولی کے لیے انسانی حقوق کی پاس داری ضروری ہے، ہمارے پاس ہر طرح کا ڈیٹا ہے جسے ہم زیر استعمال لائیں گے، اس وقت صرف 14 فیصد ریٹیلرز سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، نان رجسٹرڈ لوگوں کی یوٹیلیٹی سروسز بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔—حکومتی رویے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے ارکان کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ارکان کا مؤقف ہے کہ شہری سندھ کیلئے کیے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے، کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ایم کیو ایم کو قبول نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔—لیاقت باغ میں احتجاج کے معاملے پر تھانہ وارث خان میں پی ٹی آئی کے 58 مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ، اجمل صابر اور ناصر محفوظ کو نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ چوہدری امیر افضل، عمر تنویر بٹ، ملک فیصل اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے لیاقت باغ میں ریاست مخالف نعرے لگائے، کارکنان نے اسلحہ، ڈنڈےاور لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں، انہوں نے پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار منیب عباس، اجمل خان زخمی ہوئے جبکہ ملزمان کے پتھراؤ سے افسران کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری اسلحہ چھین کر ہوائی فائرنگ کی اور خوف ہراس پھیلایا۔—- محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے مہینے میں ممکنہ ڈینگی پھیلنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے،خاص طور پر کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان سمیت پاکستان کے دس بڑے شہروں میں مون سون کے بعد کی بارشوں سے متاثر ہونے والے دوسرے علاقے بھی خطرے میں ہیں۔گزشتہ دہائی کے دوران ڈینگی بخار نے موسم برسات کے بعدآبادی کی صحت کو بری طرح متاثر کیا تھا۔وارننگ میں کہا گیا ہے کہ 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک کا عرصہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے جس میں ماحولیاتی عوامل نمایاں کردار ادا کر تے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کے حوالہ سے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال جنگجو ملیشیا اور مختلف گروہوں کے لیے سازگار بنی ہوئی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال جنگجو ملیشیا اور مختلف گروہوں کے لیے سازگار بنی ہوئی ہے۔یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے، سعودی عرب جنگ کے آغاز سےاب تک فلسطینی عوام کیلیے 5 ارب ڈالر امداد دے چکا ہے، فلسطینیوں کیلئے یو این امدای ایجنسیز کے تعاون سے 106ارب ڈالرکے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے سروسز، غذا، دوا اور دیگر ضروری اشیاکے پراجیکٹس شامل ہیں۔ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امید ہے ایران اپنے ایٹمی، بیلسٹک مزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرےگا، جنگ سے متاثرہ شام سے تعلقات بحالی کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے، سعودی عرب یمن بحران، بحیرہ احمرکی صورتحال کے پُرامن حل کیلئے ہرکوشش کی حمایت کر رہا ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا افغانستان کی صورتحال جنگجو ملشیا، مختلف گروپوں کیلئے سازگاربنی ہوئی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلئے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا، افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا عالمی برادری یوکرین روس بحران ختم کرے، سعودی عرب اس کیلئے بھرپورکوشش کر رہاہے۔

اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔حسن نصراللّٰہ شہادت: کراچی میں ریلی کے شرکاء اور پولیس میں جھڑپ، اہلکار زخمیسابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔مشتاق احمد خان سیو غزہ کمپین کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کررہے تھے، پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر انہیں گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب کراچی میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل کے خلاف ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔اسرائیلی حملے میں حسن نصراللّٰہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی گئی۔مظاہرین کو ایم ٹی خان روڈ پر روک دیا گیا، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی، پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد صحافی زخمی ہوگئے، ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) میں بوگس کمپنی رجسٹر کروا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔گجرات کے ضلع سرائےعالمگیر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پر جعلی ریٹرنز بنائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) میں بوگس کمپنی رجسٹر کروا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔گجرات کے ضلع سرائےعالمگیر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پر جعلی ریٹرنز بنائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ ملزم نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کے نام پر کمپنی رجسٹر کرائی، ملزم نے ایف بی آر میں بوگس کمپنی رجسٹر کرا کے کروڑوں روپے کی چینی خریدی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف نے کہا کہ گجرات کے شہری کو لاکھوں روپے کا ٹیکس نوٹس ملا تو بھانڈا پھوٹا۔ ملزم خورشید جعلی کاغذات پر شوگر ملوں سے کروڑوں کی چینی خرید چکا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر ایف بی آر میں کمپنیاں رجسٹرڈ کراتا رہا ہے۔ملزم نے سرائے عالمگیر کے محمد نعیم کے شناختی کارڈ پر 62 لاکھ کا ٹیکس چوری کیا، محمد نعیم بیرون ملک مقیم ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیٹ ورک کے دیگر ارکان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

#ٹیکسلا حادثے میں جاں بحق ہونے والے #نوجوان کے ورثاء کی تلاش ہےراولپنڈی سے ایبٹ آباد آنے والی گاڑی ٹیکسلا میں حادثے کا شکار ہو گئی

#ٹیکسلا حادثے میں جاں بحق ہونے والے #نوجوان کے ورثاء کی تلاش ہےراولپنڈی سے ایبٹ آباد آنے والی گاڑی ٹیکسلا میں حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایبٹ آباد کا رہائشی نوجوان زخمی ہوا جوکہ سول ہسپتال ٹیکسلا میں زیر علاج تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول ہسپتال ٹیکسلا چل بسا ہے جو کوئی اسے جانتا ہو وہ فوری طور ہسپتال میں رابطہ کرے

پاکستان کا مستقبل شپنگ میں ھے بندرگاہوں کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے۔مافیا کو ختم کرنا اولیں ترجیح ھے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ میری ٹائم ڈے پر خطاب

تاریخ: 26 ستمبر 2024l *وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے انٹرنیشنل میری ٹائم ڈے 2024 کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی* سمندری تحفظ اور سمندری ماحول کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال ستمبر کی آخری جمعرات کو عالمی میری ٹائم ڈے منایا جاتا ہے۔ اسی کی سلسلے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 26 ستمبر 2024 کو آئل پیئر II، آئل انسٹالیشن ایریا، کیماڑی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جناب قیصر احمد شیخ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے،

جناب قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران، ہم نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان بحیثیت بحری قوم بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے اصولوں پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات تیار کیے جا سکیں، ہمارے قیمتی سمندری زندگی اور غیر جاندار وسائل پر شپنگ کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے گرین شپنگ کی حمایت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار میری ٹائم قوم کے طور پر پائیدار گرین شپنگ اور بندرگاہوں کی طرف بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بندرگاہوں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ KPT نے کراچی ہاربر کے پانیوں میں تیل کے اخراج کے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے خود کو جدید آلات سے لیس کیا ہے۔ اس جشن میں آئل سپل ریسپانس ایکسرسائز اور بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ KPT کی سمندری حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ ان سرگرمیوں نے نہ صرف ممکنہ بحری چیلنجوں کے لیے KPT کی تیاری کو ظاہر کیا بلکہ ہمارے سمندری وسائل کے تحفظ میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔مرکزی تقریب کے علاوہ، KPT نے پاکستان میری ٹائم میوزیم میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی تقریبات میں ایک پرکشش سٹال لگا کر، طلباء اور مہمانوں کو KPT کے نمائندوں سے رابطہ قائم کرنے، سمندری آلودگی پر قابو پانے اور مینگروو پلانٹیشن کی اہمیت کے بارے میں قابل قدر بصیرت حاصل کر کے سرگرمی سے حصہ لیا۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ پائیدار طریقوں اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ میں مینگرووز کے اہم کردار کے بارے میں بات چیت کریں.اس تقریب میں آئل سپل ریسپانس ایکسرسائز اور بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ KPT کی سمندری حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ ان سرگرمیوں نے نہ صرف ممکنہ بحری چیلنجوں کے لیے KPT کی تیاری کو ظاہر کیا بلکہ ہمارے سمندری وسائل کی حفاظت میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مرکزی تقریب کے علاوہ، KPT نے پاکستان میری ٹائم میوزیم میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی تقریبات میں ایک پرکشش سٹال لگا کر، طلباء کو KPT کے نمائندوں سے رابطہ قائم کرنے، سمندری آلودگی پر قابو پانے اور مینگروو پلانٹیشن کی اہمیت کے بارے میں قابل قدر بصیرت حاصل کر کے سرگرمی سے حصہ لیا۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ پائیدار طریقوں اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ میں مینگرووز کے اہم کردار کے بارے میں بات چیت کریں۔

حادثہ یا دھشت گردی ماڑی پٹرولیم کا طیارہ گر کر تباہ 6 جان بحق بادبان نیوز

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی بنیادوں پے کریش کر گیاایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں دو غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھےاب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہیںحادثہ تکنیکی بنیادوں پر ہوا : ماڑی پٹرولیم