Monthly Archives: May 2024
دوبئی ڈوب گیا مودی الیکشن جیت گیا۔دوبئی پھر ڈوب گیا سعودی عرب میں میں بارش نے تباہی مچا دی دوسری طرف پاکستان کے لیے مشکلات مودی الیکشن جیت گیا تفصیلات کے لیے بادبان ٹی وی پر کلک کریں
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب 2014ء میں برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی مودی سرکار نے اکھنڈ بھارت کے منصوبے پر کام شروع کردیا
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
2014ء میں برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی مودی سرکار نے اکھنڈ بھارت کے منصوبے پر کام شروع کردیا
ایک جانب مودی سرکار نے بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کیں جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر دوسرے ممالک میں جاسوسی اور دہشت گردی کا آغاز کر دیا
انتہا پسند مودی کے دور حکومت میں دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کےٹھوس شواہد بھی موجود ہیں
پاکستان کی سرزمین پر ’’را‘‘ کے دہشتگرد کلبھوشن یادوکی گرفتاری، بھارت کے وزیر دفاع کا پاکستان کے اندر دہشتگردی کا اعتراف، کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں پتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی روز روشن کی طرح عیاں ہیں
بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کو قطر میں بھی جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان اور کینیڈا میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا
30 اپریل کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کو آسٹریلوی ہوائی اڈے اور دیگر حساس دفاعی اور تجارتی علاقوں کی جاسوسی میں گرفتار کیاگیا
خفیہ معلومات چرانے پر پکڑے جانے کے بعد بھارتی جاسوسوں کو آسٹریلیا سے بے دخل کر دیا گیا
آسڑیلیا سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن(ASIO) کے مطابق بھارتی ایجنٹس آسٹریلیا میں رہنے والے بھارتیوں کی قریب سے نگرانی اور ذاتی مفاد کے لئے سابق سیاستدانوں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرتے ہیں
بھارتی ایجنٹس نے ایک سرکاری ملازم کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا کہا، اے ایس آئی او
بھارت آسٹریلیا کے خلاف جاسوسی اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، آسٹریلوی سکیورٹی ڈائریکٹر جنرل مائیک برجیس
سال 2023 میں بھی امریکن سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنن کے قتل کی خفیہ پالیسی بنائی گئی جو امریکہ کی جانب سے منظر عام پر لائی گئی
گزشتہ برس امریکی سر زمین پر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں بھارتی را کا ایجنٹ ملوث تھا،
واشنگٹن پوسٹ
2020 میں ’’را‘‘ کے دو افسران کو آسٹریلیا سے نکالا گیا
دی واشنگٹن پوسٹ کی حالیہ رپورٹ میں بھی مودی کی امریکی سر زمین پر دہشتگردی کی سازش بے نقاب کی گئی
را کی جانب سے غیر ملکی سر زمین پر سکھوں کے قتل کے شواہد ملنے کے بعد آسٹریلیا، جرمنی اور برطانیہ میں متعدد بھارتی افسران کو گرفتاری اور سرزنش کا سامنا کرنا پڑا
ماضی میں جرمن پولیس نے بھی پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنٹس کو گرفتار کیا جو سکھوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے میں ملوث تھے
امریکی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سے امریکہ کی جانب سے بھارت کو متعدد بار وارننگ جاری کی جاچکی ہے لیکن اب تک مودی سرکار اپنے ہتھکنڈوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے
کئی دہائیوں سے بھارتی ایجنسی “را‘‘ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے حربے آزماتی رہی ہے لیکن اب اس نے اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں کو عالمی سطح پر پھیلا لیا ہے
بھارت کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس اور اس کے جاسوسوں کا پکڑے جانا اس بات کا متقاضی ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کریں
پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا کراچی میں انعقاد تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرز اور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کیمشق کے دوران امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف۔ 52 نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا




**راولپنڈی، ۲ مئی ۲۰۲۴*پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا کراچی میں انعقاد تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرز اور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کیمشق کے دوران امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف۔ 52 نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیامشق کا مقصد خطے میں محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول اور دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہےمشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے
وفاقی حکومت نے وفاقی تعلیمی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قیصر عالم کو عہدے سے ہٹادیا۔ وفاقی کابینہ نے قیصر عالم کی خدمات خیبر پختونخوا کی حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی
وفاقی حکومت نے وفاقی تعلیمی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قیصر عالم کو عہدے سے ہٹادیا۔ وفاقی کابینہ نے قیصر عالم کی خدمات خیبر پختونخوا کی حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21کے افسر سید جنید اخلاق وفاقی تعلیمی بورڈ کا نیا ڈی جی تعینات کردیا گیا۔اس سے پہلے قیصر عالم کے پی حکومت میں گریڈ 20کے ڈی جی پروٹوکول تھے، قیصر عالم کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں ستمبر2020میں ڈیپوٹیشن پر 3سال کے لیےڈی جی وفاقی بورڈ تعینات کیا گیا تھا۔نگران حکومت نے قیصر عالم کو ستمبر2026 تک مزید تین سال کی توسیع دی تھی۔اب وفاقی کابینہ نے قیصر عالم کا ڈیپوٹیشن پریڈ منسوخ کرکے انہیں واپس خیبر پختونخوا حکومت کو بھیج دیا ہے۔ان کی جگہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21کے افسر سید جنید اخلاق کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا نیا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعظم کاکڑ مرتضی سولنگی 6 بیوروکریٹس کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔ 680 ارب روپے کی کرپشن کرنے پر ادارے ان ایکشن گندم سکیڈل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث۔بادبان گروپ اف نیوز پیپرز جب کاکر وزیر اعظم تھا 6 ماہ تک کرپشن کی خبریں ان ائیر کرتا رھا 2 شکرے ابھی بھی وزیر اعظم ھاوس مے موجود
سیکورٹی اداروں نے چینی باشندوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
سیکیورٹی اداروں نےپرائیویٹ سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر چینی باشندوں کے گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کر دی۔پولیس کے اس فیصلے کے بعد متعدد کاروباری چینی باشندے بغیر سکیورٹی کی وجہ سے ہوٹلوں تک محدود ہوکر رہ گئے جبکہ نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے خط بھی لکھا گیا۔دوسری جانب محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مزید دو دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ ، تنصیب کو بند کردیا جائے گا ، بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں۔علاوہ ازیں محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر چائنیز سکیورٹی نے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا ، بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے لیے دو دن کی مہلت نجی و سرکاری نان سی پیک منصوبوں کو دی گئی ہے ، حکام نے چینی باشندوں کی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے پہلے آگاہ کردیا تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رویے کی وجہ سے نالاں اتحادی جماعت ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں جماعتوں میں سیاسی تحفظات سے متعلق ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیوایم وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور کراچی کے مسائل پر بات چیت کی گئی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رویے کی وجہ سے نالاں اتحادی جماعت ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں جماعتوں میں سیاسی تحفظات سے متعلق ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیوایم وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور کراچی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ایم کیوایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفی کمال ودیگر شامل تھے ، جبکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے رویے سے نالاں ایم کیوایم کا پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مل کر عوام کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا ، ایم کیوایم وفد نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ، ایم کیوایم نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی سفارش بھی کی۔ایم کیوایم اب تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ عوامی اور سیاسی مسائل پر بات کرے گی۔ترجمان ایم کیوایم کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور ایم کیوایم وفد کی ملاقات میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا گیا، سندھ خصوصا کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر صدر سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایم کیوایم نے صدر سے کراچی میں امن وامان کی بحالی کیلئے اثررسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔وفد نے ملاقات میں لوگوں کے قیمتی جانی مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا، ایم کیوایم نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔









