بونگا وزیر خارجہ اور پاکستان اسحاق ڈار کی معاھدہ پر بونگیاں جاری ، ویسے تاریخ گواہ ہے کہ ” ڈار صاحب” جب بھی گرجے ، برسے ہیں، نتیجتاً ” وڈے میاں اور نکے میاں صاحب” ذلیل ہی ہوئے ہیں۔۔جسٹس نعیم اور جسٹس شکیل نے جسٹس ڈوگر کی تعیناتی کو مدنیتی قرار دے دیا۔۔ قندھار بلوچستان ایف سی ھیڈ کواٹر پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ مختار ھلاک۔۔ پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ جاری سینٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ۔۔ بنگلہ دیش نے دوسری ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا۔۔ ” یہ تبادلہ عوامی مفاد میں نہیں بلکہ سینئر ترین جج محسن اختر کیانی کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بننے کا راستہ روکنے کے لیے تھا، یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کیا گیا”-اختلافی نوٹ

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا۔۔ ” یہ تبادلہ عوامی مفاد میں نہیں بلکہ سینئر ترین جج محسن اختر کیانی کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بننے کا راستہ روکنے کے لیے تھا، یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کیا گیا”-اختلافی نوٹ

*ریاض: سعودی عرب کا 2026 کے حج کے لیے اہم اعلان، عازمین کے لیے رہائش کا نیا نظام متعارف*سعودی عرب نے 2026 کے حج سیزن کو زیادہ سہل اور منظم بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کی سہولت بڑھانے کے لیے عارضی ہاؤسنگ لائسنس کا نیا نظام بھی شامل ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ اقدام وزارتِ سیاحت اور وزارتِ ہاؤسنگ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت مقامی پراپرٹی مالکان کو سرکاری موسمی اجازت نامے کے ساتھ اپنی رہائش گاہیں عازمین حج کو کرائے پر دینے کی اجازت دی جائے گی، جس سے رہائش کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور حفاظتی معیار بھی برقرار رہے گا۔یہ پورا عمل نُسک مسار پلیٹ فارم اور وزارتِ سیاحت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل انداز میں مکمل ہوگا، جس سے بکنگ کا عمل شفاف اور آسان ہوگا، بدانتظامی کم ہو گی اور حجاج کرام کو قابل اعتماد آپشنز دستیاب ہوں گے۔ مستقل سیاحتی لائسنس رکھنے والے ہوٹل معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔پاکستان کے لیے یہ اقدام خوش آئند ہے، جہاں سے 2025 میں تقریباً 1,89,000 عازمین نے حج ادا کیا۔ 2026 کے لیے اسلام آباد حکومت سعودی حکام سے 2,55,000 کے اضافی کوٹے پر مذاکرات کر رہی ہے۔ پاکستانی حکام حج کے اخراجات کم کرنے کے لیے سمندری راستے سے حج کی بحالی اور “روڈ ٹو مکہ” سہولت کو مزید ایئرپورٹس تک وسعت دینے پر بھی غور کر رہے ہیں۔سعودی حکام کے مطابق یہ تمام اصلاحات حجاج کرام کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر سہولیات پر مبنی حج فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہاگست 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔ یہ پیش رفت بھارت اور طالبان کے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ایک بڑی اور اہم پیش رفت میں جو خطے کی جغرافیائی سیاست کو بدل سکتی ہے، طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 9 اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ یہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہو گا، جو بھارت اور طالبان کے درمیان تعلقات کے نئے مرحلے کو ظاہر کرتا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ متقی کو بین الاقوامی سفری پابندیوں سے عارضی استثنیٰ دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان نئی دہلی کا دورہ کر سکیں گے۔ یہ استثنیٰ اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جسے طالبان انتظامیہ اور خطے کی دیگر طاقتیں دونوں ہی اہم سمجھتی ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے کہا🗣 “پاکستانی کرکٹرز کی وجہ سے بگ بیش لیگ کا معیار ایک نئے درجے پر چلا جائے گا اس لیے پی سی بی کو کھلاڑیوں کو این اوسی دینی چاہیے❤💞🔥

🚨‏افغانستان صوبہ قندہار میں بلوچستان ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈ خافظ مختار ہلاک وہ متعدد دہشتگرد انہ سرگرمیوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ‏وہ کمانڈر مہاجر اور کمانڈر مخلص امیر کا قریبی ساتھی تھا، جو حالیہ دنوں ایف سی ہیڈکوارٹر بلوچستان پر ہونے والے خودکش حملے کا مسٹر مائنڈ تھا ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر ای ایس ای کے سربراہ عاصم ملک sifc کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کابینہ کے ارکان اور وزیر اعظم کی بڑی بیٹھک تفصیلات بادبان ٹی وی پر

اسلام آباد: 3 اکتوبر 2025۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاساجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا

اور انکی شمولیت کو یقینی بنایا جائے. وزیر اعظم وزیراعظم کی متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا عکاس ہے، وزیراعظم شفافیت، بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور پالیسیوں پر فوری عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع کو بروئے کار لائے گی، وزیراعظمہماری جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ھے.

وزیر اعظمسرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے. وزیر اعظم اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئیاجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

وزیر داخلہ انسپکٹر جنرل پولیس ذمہ دار صحافیوں کے سربراہ افضل بٹ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان۔۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد کئی پولیس اہلکار اور عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔۔۔Mآزاد کشمیر میں ایک بار پھر احتجاج، بڑی بڑی ریلیاں۔۔۔ فنڈنگ کہاں سے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

افسوس ناک خبر 🚨 جنوبی وزیرستان مولا خان سراۓ کے قریب فوجی گاڑی پر IED حملہ، 9 جوان شہید، 8 زخمی سیکورٹی ذرائع سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج مولا خان سراۓ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چھٹی پر جانے والی فوجی پارٹی کی فائیو ٹن گاڑی کو مسلح افراد نے IED حملے کا نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ۹ جوان شہادت کے رتبے پر فائز جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوئے۔شہداء میں شامل ہیں:صوبیدار زاہدسپاہی فاروقنائیک کلرک تنویرنائیک طاہر نوازلانس نائیک آصفلانس حوالدار عارفسپاہی عبد الرحمانلانس حوالدار سعیدسپاہی عارفزخمی اہلکار:لانس نائیک جاوید (حالت نازک)نائیک مبشر (حالت نازک)نائیک کلرک شوکتسپاہی کاشفلانس نائیک طارقلانس نائیک دُر محمددیگر زخمی:نائیک ظہور (115 ونگ)سپاہی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد کئی پولیس اہلکار اور عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ نے اسلام آباد میں پمز ہسییپتال کا دورہ کیا جہاں پر کئی زخمی پولیس اہلکاروں کو لایا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے بھر میں بچے اور بچیوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ، انجینئرنگ، میتھا میٹکس لیبز بنانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سکول ٹرانسپورٹ پراجیکٹ ایک بڑا منصوبہ لانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام سرکاری سکولوں میں مفت یونیفارم دینے کا اعلانچھ ماہ میں ہر سکول میں کلاس روم، باتھ روم، پانی اور دیگر سہولیتیں مہیا کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے بھر میں بچے اور بچیوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ، انجینئرنگ، میتھا میٹکس لیبز بنانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سکول ٹرانسپورٹ پراجیکٹ ایک بڑا منصوبہ لانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام سرکاری سکولوں میں مفت یونیفارم دینے کا اعلانچھ ماہ میں ہر سکول میں کلاس روم، باتھ روم، پانی اور دیگر سہولیتیں مہیا کرنے کا اعلان

*راولپنڈی میں شہریوں کے دہرے قتل، دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا معاملہ*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلبآئی جی پنجاب کا سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

یہ وہ نکات ہیں جو ابھی تک غیر حل شدہ یا متنازعہ ہیں، جن پر نیتن یاہو/اسرائیل، امریکا اور مسلم/عرب ریاستوں کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے (یا جن کی نیتن یاہو مخالفت کرتا ہے):
1. کیا اسرائیل کو غزہ سے مکمل انخلاء کرنا چاہیے (یعنی کب اور کس حد تک)؟ نیتن یاہو انخلاء کو محدود یا مشروط رکھنا چاہتا ہے۔
2. فلسطینی اتھارٹی (پی اے) یا غیر حماس حکومتی ڈھانچے کو غزہ میں کتنی اختیار، حیثیت یا قانونی حیثیت دی جائے؟ نیتن یاہو اس پر محتاط ہے۔


3. کیا اسرائیل مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام پر متفق ہو؟ نیتن یاہو اس کو علانیہ طور پر مسترد کرتا ہے۔
4. اہداف اور ٹائم لائنز کی سختی یا پابند نوعیت؛ اسرائیل کو ان پر کس حد تک سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
5. سیکیورٹی کی نگرانی، استحکام فورسز میں بین الاقوامی / عرب شرکت کا دائرہ اور یہ کہ آیا یہ اسرائیل کی خودمختاری کو محدود کرے گی یا نہیں۔
6. غیر عسکری بنانے (ڈیمیلٹرائزیشن) کی شرائط اور یہ کہ آیا اسرائیل کو دوبارہ داخل ہونے یا کارروائی کرنے کا حق حاصل رہے گا اگر خطرات دوبارہ سامنے آئیں۔
7. اسرائیل کے سلامتی کے مطالبات (بفر زونز، اسٹریٹجک کنٹرول) برقرار رہیں گے یا ان پر سمجھوتہ ہوگا۔

مصری ڈکٹیٹر اور اسرائیل۔۔۔صائم ایوب ٹی ٹوینٹی کے نمبر ون ال رانڈور۔۔زبان بند کردوں گی ۔۔ ہاتھ توڑ دوں گی ہم زبانیں بند کرلیں؟ پنجاب چھوڑ کر چلے جائیں؟پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ میدان میں آگئے۔۔،بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا اعلان ،2 سال سے بند افغان بارڈر کھول دیا گیا۔۔۔کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے ٹی ٹوینٹی کے بعد ون ڈے ٹیم میں 5 سفارشی نھی پکے سفارشی۔۔بھارت کے سابق کرکٹرز بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے۔۔10 روز اھم چھریاں استرے تیز کروا لئے گئے منافقت کرنے والے شکنجے میں۔۔اھم ترین شخصیات کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے تیار رھنے کا حکم۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

صدر جنرل محمد ضیاء الحق نے بھٹو کا تختہ الٹ کر اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا اور نوے دن میں انتخابات کا وعدہ کرکے گیارہ سال اپنی وفات تک اقتدار پر قابض رہے۔ضیاء الحق یہ بات جانتے تھے کہ علما کرام کو ساتھ ملا کر آمریت قائم رکھی جا سکتی ہے اور علماء کرام نے بھی منبر سے امیر المومنین کے خطابات سے نوازا۔اگر پاکستان کی 78 سالہ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ فوجی آمر کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کیے ہیں اف غان میں روس کو شکست بھی ضیاء الحق کے ذریعے ممکن ہوئی لیکن یہ امریکہ کا وطیرہ رہا ہے کہ استعمال کے بعد وہ اپنے اتحادی کو ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتا ہے جب روس، اف غان سے چلا گیا

تو ضیاء الحق امریکہ کے لئے بوجھ بن گئے تھے اور طیارہ حادثہ جس کی ابھی تک وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔۔ ان کا پتہ صاف کردیا گیا نواز شریف کو ہٹا کر مشرف کو اف غان کا بہانہ بنا کر عملے کےلئے لایا گیا پھر اسے بھی بےنظیر ق کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ایوب خان سے لے کر مشرف تک ہر فوجی آمر کو پروٹوکول کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں عزت بخشی گئی لیکن اپنے مفادات حاصل کرنے کے بعد ان سے آنکھیں پھیر لی گئیں، نہ جانے ہمارے حکمران کب ان باتوں کو سمجھیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو ہمیں قبریں اور مزارات ملتے رہیں گے اور ہم ہرسال

‏جب مصری ڈکٹیٹر انور سادات نے 17 ستمبر 1978 کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کیے تو انہوں نے کہا کہ آج میں نے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں6 اکتوبر 1981 کو اسے مصری فوج کے افسر خالد اسلامبولی اور دوسرے سپاہیوں نے گولی مار دی

‏🚨 *ملک میں 38 نرسنگ کالجز جعلی قرار، فہرست اور نام بھی سامنے آگئے* ‏وفاقی دارالحکومت کے 5، پنجاب کے 25، سندھ کے 5 اور خیبر پختونخوا کے دو کالجز شامل‏*Alert*‏*ملک میں 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست جاری ، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کا اعلان*‏*درج ذیل ادارے جعلی قرار دیے گئے ہیں:*‏*اسلام آباد* ‏• کیپٹل کالج آف نرسنگ ‏• ایڈورڈ کالج آف نرسنگ ‏• نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگوئجز ‏• انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ‏• یونیک ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل ‏*خیبرپختونخوا* ‏• مردان کالج آف نرسنگ ‏• آربٹ کالج (صوابی)

‏*سندھ* ‏• امان انسٹی ٹیوٹ (کراچی) ‏• میڈیا ایڈ اسکول (کراچی) ‏• پری انسٹی ٹیوٹ (کراچی) ‏• کالج آف نرسنگ (حیدرآباد) ‏• کائنات انسٹی ٹیوٹ (خیرپور) ‏*پنجاب* ‏• مڈکئیر کالج (اٹک) ‏• حلال نرسنگ اسکول (فیصل آباد) ‏• پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ (فیصل آباد) ‏• پروفیشنل کالج (گجرانوالہ) ‏• پنجاب نرسنگ اکیڈمی (جھنگ) ‏• بوسٹن انٹرنیشنل کالج (لاہور) ‏• محمڈن کالج (لاہور) ‏• قائداعظم انسٹی ٹیوٹ (لاہور) ‏• بریلینٹ انسٹی ٹیوٹ (راولپنڈی) ‏• سٹی انسٹی ٹیوٹ (راولپنڈی) ‏• ای ڈی یو زون، فلاح، مرح، پرل، سدوزئی، سیوئیر (راولپنڈی) ‏• بیسٹ کالج (ساہیوال) ‏• پاک انٹرنیشنل کالج (ساہیوال) ‏• کنگ عبداللہ کالج (سرگودھا) ‏• اقراء کالج (سیالکوٹ) ‏• مدر اینڈ چائلڈ کالج (سیالکوٹ) ‏*انتباہ:* ‏جعلی اداروں سے حاصل کردہ ڈگریاں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔

آزاد کشمیر کا کل بجٹ 310 ارب روپے ہے۔آزاد کشمیر کے آمدن ٹیکس 67 ارب، دیگر ٹیکس 17 ارب، داخلی محصولات 25 ارب، پانی استعمال چارجز 1 اربکشمیر کا اپنے بجٹ میں حصہ 111 ارب روپے بنتا ہے۔باقی 199 ارب روپے بجٹ میں حکومت پاکستان کی طرف سے شامل کیے جاتے ہیں ۔جس طرح باقی تین صوبوں کہ قوم پرستوں کو لگتا ہے کہ پنجاب انہیں کھا رہا ہے بلکل اسی طرح کچھ پوسٹیں دیکھیں کہ کچھ کشمیری بھائیوں کو لگتا ہے کہ پاکستان ہمیں کھا رہا ہے

۔سوشل میڈیا کہ آنے کہ بعد جس کا جو دل چاہتا ہے ۔جو مرضی لکھ کر زہر اگلنا شروع کر دیتا ہے ۔پاکستان کیا کروڑوں لوگوں کا لاوارث ملک ہے۔جو مرضی جب مرضی زہر اگلو ۔سب تماشہ دیکھیں گئے آپس میں جو مرضی مطالبے کرو پاکستان پر بکواس کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے ۔پاکستان ہمشہ ذندہ باد

حالات کشیدہ صورتحال نازک 3 اھم شخصیات شکنجے میں۔۔وزیر اعطم پاکستان دورے پر واپس اتوار کو 2 ممالک کے دورے پر روانہ ھونگے۔آزاد کشمیر کے پی اور بلوچستان میں حالات کشیدہ۔۔بلوچستان میں دہشت گردوں کا کنٹرول آزاد کشمیر میں فورسز عوام امنے سامنے۔۔کے پی میں 5 ضلعوں میں حالات کشیدہ صورتحال نازک۔۔ٹماٹر 300 روپے بجلی 90 روپے فی یونٹ گئس کی قیمتوں میں تین ھزار گنا اضافہ چینی 200 روپے کلو بجلی کے میٹرز پر فی کس 1780 روپے کا ڈاکہ چنے کی دال 300 روپے فی کلو پی ڈی ایم حکومت کا تختہ مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی عوام خودکشیوں پر مجبور۔۔5 شہری (ایک راہگیر خاتون سمیت) اور 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے 172 پولیس اہلکار اور 50 شہری زخمی ہوئے۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

12 اکتوبر 2025 — ٹھیک 26 سال بعد قوم ایک اور طوفان کے دہانے پر! کون سا فیصلہ، اقتدار کی تبدیلی یا تاریخی موڑ پاکستان کا انتظار کر رہا ہے؟ الٹی گنتی شروع — تقدیر دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے! بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی واردات: آئی جی ایف سی پر حملہ — 22 بہادر ایف سی جوان شہید۔۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

October 12, 2025 — Exactly 26 years later, the nation stands on the brink of another storm! What decision, power shift, or historic twist awaits Pakistan? The countdown begins — destiny is knocking at the door!

Terror Strikes Balochistan: IG FC Targeted — 22 Brave FC Jawans Martyred in Deadly Attack!

عوام دشمن پالیسیاں جاری پٹرول ڈیزل 4 4 روپے مھنگا۔عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے مولانا فضل الرحمن۔۔ ھم نے اسرائیل سے ڈائریکٹ ڈیل نھی کی امریکہ کے ذریعے کی۔۔پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا عوام بے وقوف بنانے والہ ڈرامہ۔۔سینٹ اور قومی اسمبلی سے بل پاس۔حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل برقرار پٹرول ڈیزل مھنگا۔۔ *انکم ٹیکس گوشوارے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔۔ آزاد کشمیر میں حالات کشیدہ صورتحال نازک۔۔کروز میزائل کا کامیاب تجربہ۔ تمام پاکستان پر قبضہ کرنے والے کشمیری بھائیوں کچھ خدا کا خوف کرو۔۔ ۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس حکومت کی رخصتی کی چھمگویاں۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

“اپنی پارٹی اور پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!پشاور جلسے کی کال پر خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی عوام کی بھرپور شرکت پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جبر کے اس ماحول میں لوگوں کا نکلنا خوش آئیند ہے!”- عمران خان

*سیلاب کی تباہ کاریاں*کئی جگہ فصل مکمل تباہ ہوگئی,سولر سسٹم اور موٹریں دب گئی یا شکستگی کا شکار ہوئیںکئی ڈیرے,کوٹھے,گھر, ٹریکٹر ٹرالیاں اورزرعی آلات ریت کے نیچے 8 سے 12 فٹ ایسے چھُپ گئے جیسے عہدِقدیم کے شہر

پاک فوج نے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کر لیا—آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس میزائل دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دے سکتا ہے۔میزائل کا “ٹرین ہگنگ” فیچر ہدف کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت دیتا ہے۔ اور فتح 4 کی شمولیت سے پاک فوج کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج اور مہارت میں اضافہ ہو گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے کیا۔ جبکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایک کشمیری صحافی کی وارننگ ۔آزادکشمیر کی پوری آبادی پاکستان کے ایک ضلع راولپنڈی کے برابر ہے اور اس وقت آزادکشمیر کے دو سپوت لیفٹننٹ جنرل امداد اور لیفٹننٹ جنرل شاہد امتیاز 8 میجر جنرل اکستان آرمی میں دو کورز کمانڈر ہیں۔پاکستان کی قومی اسمبلی کا سابق سپیکر ایک کشمیری،پاکستان کا امریکہ جیسے ملک میں ایک سابق سفیر اسی خطہ سے،پاکستان کی دفتر خارجہ کی ایک ترجمان اسی آزاد خطہ سے۔پاکستان کی فوج میں سینکڑوں اعلی آفیسران اسی آزاد خطہ سے،کئی ریٹائرڈ جرنیل اسی آزادخطہ،سی ایس پی آفیسران کی ایک بڑی تعداد آزادکشمیر سے،سول سروس میں ہر شعبہ میں معقول تعداد اسی شعبہ سے ہے۔پاکستان کی صحافت میں کئی ایک بڑے نام اسی خطہ سے،پاکستان کے ہر بڑے شہر میں کشمیریوں کی ایک بڑی پراپرٹی،اسلام آباد کا سب سے بڑا ٹاور اسی آزاد خطے کے باسیوں کی ملکیت،ڈی ایچ اے،بحریہ ٹائون میں ایک بڑی پراپرٹی کشمیریوں کی،بلیو ایریا سمیت پوش سیکٹروں میں بڑی املاک آزادکشمیر والوں کی۔اس سب کا مطلب ہے کہ پاکستانیوں اور پاکستان نے کبھی ہمارے ساتھ یہ کشمیر یا پاکستانی ہونے کی تفریق کی ہی نہیں۔ہماری جیبوں میں شناختی کارڈ پاکستان کا،ہمارے پاس پاسپورٹ پاکستان کا۔اسی پاسپورٹ پر کینیڈا،یوکے،یورپ،امریکہ اور دیگر ممالک جاکر اسی پاکستان کو گالی دے کر سیاسی پناہ حاصل کرنے والے سب سے زیادہ اسی خطہ کے باسی۔پاکستان میں سرکاری جابز پر ایک بڑی تعداد اسی کشمیری علاقے کی،یہاں کی یونیورسٹیوں میں اعلی عہدوں پر اسی خطہ کے باسی،ایچ ای سی کا سابق چیئرمین اسی آزاد خطہ سے،وہاں پر ہوٹلوں سمیت دیگر محنت کشوں کی ایک تعداد اسی آزاد خطے کی۔ہمارے کشمیر میں ٹرکوں کے ٹرک اسی پاکستان سے روزانہ اجناس اور غلہ لے کر جاتے ہیں۔ہمارے مارکیٹوں میں 100 فیصد مال اسی پاکستان کی مارکیٹوں کا۔اس کی فوج میں کئی ہمارے اے کے کی یونٹس موجود ہیں۔میرے کشمیری بھائیو! ذرا اس پار سے بھی ایسی معلومات اکٹھی کرو وہاں کے کشمیریوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا جاتا یے۔وہاں کسی ایک کشمیری کے پاس لائنسنس یافتہ اسلحہ نہیں۔وہاں کی فوج میں اعلی عہدے پر کوئی کشمیری نہیں۔وہاں جو سرکار ہے اس میں کشمیریوں کے نمائندوں کی حیثیت سب کے سامنے ہے۔یہ سب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں پاکستان کے شہریوں کی طرح ہمیں برابر کے حقوق میسر ہیں جہاں جو میرٹ پر آتا ہے وہ وہاں بھرتی کیاجاتا ہے۔پنجاب کے بعد سب سے زیادہ فوج میں آفیسر بھرتی کرنے کا تناسب کشمیریوں کا ہے۔یہ ہم کشمیریوں پر اس ریاست پاکستان کا اعتماد ہے۔یہاں رہتے کبھی زندگی میں ایک پل کے لئے یہ محسوس نہیں ہوا کہ کسی غیر ملک میں ہیں۔ایسے میں کسی عوامی حقوق کی تحریک کے پلیٹ فارم سے پاکستان یا پاکستانی فوج جو دراصل کشمیریوں کی کی فوج ہے اس کے خلاف نعرے کیوں؟ یہ نفرت کیوں بوئی جارہی ہے؟ایکشن۔کمیٹی عوامی حقوق کی بات کرتی ہے اس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں تو کہیں پر ایک بھی پاکستانی پرچم کیوں نظر نہیں آتا؟ پہلے مارچ کے دوران کوہالہ انٹری پوائنٹ سے پاکستان کا پرچم کیوں اتارنے کی سازش کی گئی؟ یونیورسٹی گرائونڈ سے پاکستان اور کشمیر کے سٹریٹ لائٹس سے پرچم اتارے گئے تو اس وقت ایکشن کمیٹی کے روح رواں نے پاکستان کا پرچم کیوں حقارت سے ایک طرف رکھ کر صرف کشمیر کا پرچم اتارے جانے کی کہانی کیوں گڑھی؟ کیا ہم نادانی میں کہیں بند گلی میں تو نہیں دھکیلے جارہے؟

ہمارے جلوسوں میں نعرہ کشمیر کو کیوں قومی نعرہ بنایا جارہا ہے؟ یہاں الحاق پاکستان کی بات کرنے والوں کو کیوں گالیاں دے جارہی ہیں؟ کشمیریو! جاگتے رہنا عوامی حقوق کی آڑ میں یہ نہ ہو اپنی منزل سے دور ہو جائو۔یہ علیحدگی کے نعرے چکنے چپڑے ضرور ہوتے ہیں لیکن یہ نعرے ہمارا مستقبل نہیں ہوسکتے۔پاکستان ہماری کتنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالتا یے۔ہم اس کو گالی بھی دیتے ہیں لیکن جب ہم سیاسی پناہ کے لئے جارہے ہوتے ہیں تو وہ آنکھیں بند کرکے ہمیں گزرنے دیتا ہے۔اس لئے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں کسی سازش کا شکار نہ ہوں۔ہم کل بھی پاکستانی تھے ہم آج بھی پاکستانی ہیں۔

کربلائے بیروت کی تازہ شہادت ==================شاہد اقبال کامران ==================بیسویں صدی کے قریباً وسط سے شروع کرکے اکیسویں صدی کی تیسری دہائی تک آتے آتے شرق اوسط کی کمر میں برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے کاشت کردہ اسرائیل نامی فساد نے اپنی غارت گری کو عروج تک پہنچا دیا ہے ۔ اس فساد نے تاریخ کی یادداشت سے مسیحی ریاستوں کے یہودیوں پر ڈھائے گئے مظالم کو محو کرنے کے ساتھ ساتھ یہودیوں کے ذہنوں سے مسلمان ریاستوں کی طرف سے یورپ کی مسیحی ریاستوں کے دھتکارے ہوئے یہودیوں کو دی جانے والی پناہ ، تحفظ اور پرامن زندگی کے احسانات کو بھی مٹا کر رکھ دیا ہے ۔اسرائیلی ریاست اس وقت یہودیوں کی نہیں ، صیہونیوں کی نمائندہ ریاست ہے۔جس کی شناخت تعلیم، تحقیق، تجارت اور امن کی بجائے دہشت گردی ، انسانی نسل کشی، اور غارت گری بن چکی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو ہمہ وقت حالت جنگ میں رکھنا اسرائیل کے قیام کا بنیادی مقصد تھا۔ اس کا حل اور اس حکمت عملی کا توڑ یہ تھا کہ اسرائیل کو جنگ کے لیے کوئی میدان فراہم نہ کیا جائے۔ تاریخ میں مسلمان ریاستوں نے مسیحی ریاستوں کے ستائے اور ٹھکرائے ہوئے یہودیوں کو ہمیشہ پناہ دی تھی۔یہودیوں سے مخاصمت میسحی ریاستوں کی تھی مسلمانوں کی نہیں ۔امن ،تعلیم اور معیشت سے محبت کرنے والے جنگجو نہیں ہوتے۔یہی بات صدیوں کے دھکے کھا کر یہودیوں نے سیکھی تھی۔جسے برطانیہ اور امریکہ نے مل کر انتہا پسند صیہونیوں کے ذریعے کچل کر رکھ دیا۔آج بھی دنیا میں پرامن یہودیوں کی تعداد جنگی جنون میں مبتلا صیہونیوں سے بہت زیادہ ہے۔ستم یہ ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کا واویلا مچانے والا امریکہ اور اس کی ہر قوالی کے پیچھے تالیاں پیٹنے والا یورپ اسرائیل کے ہر جرم کو آنکھیں بند کر کے مسکرا کر دیکھتے رہتے ہیں۔لیکن میرے خیال میں آج کل اسرائیل کے سب سے بڑے حمائتی اور محافظ اس کے امریکی و یورپی اتحادی نہیں ،بلکہ عرب ممالک سمیت جملہ مسلمان ممالک کی حکومتیں ہیں۔ لیکن کیا کریں؟ آج لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر اسرائیل کے میزائل حملوں میں حسن نصراللہ کی شہادت نے افسردہ کر دیا ہے ، گویا کربلائے بیروت کی شہادت گاہ آج بھی خون شہیداں سے مہک رہی ہے ۔ ہر کمزور اور بے عمل انسان کی طرح کئی سوالات نے ذہن پر یلغار کر رکھی ہے ، یعنی جب لبنان میں حزب اللہ کے متعلقین پر پیجر ڈیوائس والے حملے ہوئے تو عام آدمی کو بھی اندازہ ہوگیا تھا کہ اب اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر یلغار کرے گا۔ پھر ہوائی حملے اور میزائیل باری شروع ہوئی۔کیا حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کو علم اور اندازہ نہیں تھا کہ وہ نشانے پر ہیں؟؟؟مجھے بھی حسن نصر اللہ کی شہادت پر افسوس ہے۔لیکن حالت جنگ میں دشمن کو معلوم ٹھکانے پر موجود رہنا جنگی حکمت عملی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ذہن میں آتا ہے کہ ؛ ایران اور اس سے وابستہ تنظیموں کو امریکی اور اسرائیلی رسائی ، صلاحیت اور مسلمان ممالک کے حکمرانوں کی لاتعلقی کو سامنے رکھ کر حکمت عملی مرتب کرنی چاہیئے تھی۔ جب حزب اللہ دیکھ رہی تھی کہ اسرائیل والے پیجر اور واکی ٹاکی بلاسٹ کر رہے تھے، جب اسرائیل چن چن کر عسکری کمانڈرز کو شہید کر رہا تھا، تو پھر حسن نصر اللہ شہید کو ماہرانہ احتیاط کرنی چاہیئے تھی۔ایسے تمام خیالات کو ایک افسردہ شخص کے خیالات سمجھا جا سکتا ہے۔کبھی کبھی یوں گمان گزرتا ہے کہ ایران کی اسرائیل دشمنی نے اسرائیل کے تحفظ کی بنیاد ہموار کر کے اسے امریکی و یورپی التفات کا مرکز بنا رکھا ہے۔ حسن نصراللہ کی شہادت کے موقع پر سوائے رنج اور افسوس کے اظہارِ کے اور کیا کہا جا سکتا ہے۔شہید کی ولولہ انگیز تقاریر نے لبنان کو مزاحمت کا عنوان بنا رکھا تھا۔حق تعالی ان کی قربانی قبول فرمائے ۔مجھے آج اپنے مرحوم دوست نشان حیدر کا خیال آ رہا تھا ، ہم دونوں ٹی وی پر حسن نصراللہ کے ولولہ انگیز خطاب سنا کرتے تھے ۔مجھے نشان حیدر کی وہ ساری توقعات یاد آرہی تھیں ،جن کے مطابق عنقریب اسرائیل کا خاتمہ ہو جانا چاہیئے تھا۔ لیکن ایسا کچھ نہ ہو سکا۔حزب اللہ نے اپنے محدود وسائل اور ہمدرد ممالک کی ادھوری اعانت و التفات کے ساتھ اسرائیل پر کٹوشا میزائل برسا کر چٹکیاں کاٹنے اور مزاحمت کو تاریخ کے صفحات پر رقم کرنے کا فریضہ بخوبی ادا کیا ،یہ ساری جدوجہد اور قربانیاں نتائج کے حصول میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکیں۔کبھی گمان گزرتا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی دشمنی کے تصور کو اپنی طاقت بنایا، اسماعیل ہانیہ کی تہران میں شہادت کے بعد سے لے کر اب تک ایران الٹے قدموں پیچھے کی طرف اور اسرائیل سیدھے قدموں آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنان کا ایک بہت بڑا چراغ بجھ گیا ہے۔ تو راز یہ کھلا کہ ؛ اب اصل مقابلہ “ایمان ” اور “جذبے” کا نہیں ، “علم” یعنی ٹیکنالوجی کا ہے۔پیجر بلاسٹ کے بعد بھی اگر حزب اللہ اسرائیل کی نیت سمجھ نہیں سکی تو کیا کہہ سکتے ہیں۔حماس کے حملے سے لے کر آج تک اسرائیل کو ڈھنگ کا جواب نہیں مل سکا۔جبکہ امریکہ اور یورپ کی حکومتیں اس کی پشت پر ہیں۔مسلمان ممالک کی حکومتیں بھی اسرائیل ہی کی پشت پر ہیں ۔ایسے میں حکمت عملی مختلف اور مقابلے کی ہونی چاہیئے تھی۔ حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں تو یوں لگنے لگا تھا کہ ایران، حزب اللہ اور حماس اسرائیل کی سلامتی کے ضامن ہیں۔ حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے اور چند سو لوگوں کو یرغمال بنا لینے کے عمل نے اسرائیل کے لیے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے کا راستہ ہموار کر دیا ۔پھر اسرائیل کے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں نے ایران کے متعدد کمانڈروں کو شہید کرنا شروع کر دیا

،اس عمل کی انتہا تہران کی محفوظ رہائش گاہ میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا واقعہ تھا ۔ ابھی کل اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی قصاب نیتن یاہو نے تکبر اور غرور کی آخری حد پر کھڑے ہو کر اعلان کیا ہے کہ ایران کا ہر کونہ ہماری رسائی میں ہے ۔ ایسی صورت میں سوال ابھرتا ہے کہ آخر کیوں ایران کے روحانیان کی حکمت عملیاں جانے یا انجانے میں ہمیشہ اسرائیل کے فایدے میں جاتی ہیں۔ یہ حقیقت ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ؛عراق ایران جنگ میں ایران کو اسلحے کی سپلائی اسرائیل ہی سے ہوا کرتی تھی۔ یقین ہو جاتا ہے کہ ریاستوں کے تعلقات کی ان گنت تہیں ہوتی ہیں۔ریاستوں کے ہزار چہرے اور سیکڑوں سچ ہوتے ہیں ،اسی طرح ہر ریاست کے اپنے اپنے جھوٹ بھی ہوتے ہیں۔چالباز اور مکار ریاست کا تجربہ ہم پاکستانیوں سے زیادہ اور کس کو ہوگا۔ یہ بات بہرحال ہم پاکستانیوں کو یاد رکھنی چاہیئے کہ ؛ “نظریاتی ریاست” کا تصور تاریخ کا حد درجہ سنجیدہ مذاق ہے۔دنیا کی ہر ریاست صرف اور صرف اپنے شہریوں کی فلاح کے مقصد قائم کی جاتی ہے۔ امن اسرائیل کے صیہونیوں کے لیے موت کے برابر ہے۔اسرائیل کو محلے کا غنڈہ بنانا امریکہ کی ڈیفس انڈسٹری کے لیے ضروری ہے۔ اس عمل میں امریکہ اور اسرائیل کی اعانت کرنے والا ہر ملک امن ، انسانیت اور سلامتی کا دشمن خیال کیا جانا چاہیئے ۔ کربلائے بیروت کی تازہ شہادت کا اصل سبق بھی شاید یہی ہے ۔ ===================

طویل عرصے تک رہنے والے اسرائیل کے پہلے اور سب سے کم عمر وزیراعظم نیتن یاھو کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک میڈیا پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھایا گیا گوکہ سرکاری ٹی وی ۔۔پاکستان ٹیلیویژن کی پہلی کوریج محض ایک جھلک تک محدود تھی لیکن جلد ہی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کوریج کو خبر نامے کی ہیڈلائنز میں شامل کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دے گا قدیم یروشلم میں واقع” دیوار گریہ ” جسے یہودیوں کے مقدس مقام کا رتبہ حاصل ہے ایک موقع پر نیتن یاہو نے کہا تھا کہ میں نے دیوار گریہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعا بھی مانگی تھی 2019 میں نیتن یاہو کے خلاف رشوت ستانی،دھوکہ دہی اعتماد کی خلاف ورزی اور بعض کاروباری شخصیات سے قیمتی تحائف حاصل کرنے کے الزامات پر مقدمات بھی قائم ہوئے تھے 16 سال تک اپنے ملک اسرائیل کے وزیر اعظم رہنے والے 70 سالہ بنیامن نیتن یاھو کی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک میڈیا کے تمام نجی چینلز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھایا گیا گو کہ سرکاری ٹی وی نے محض اسرائیلی وزیر اعظم کی محض ایک جھلک دکھانے پر اکتفا کیا کیونکہ معاملات ابھی تازہ تازہ ہیں لیکن قرائن اس امر کی غمازی کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں جلد یا بدیر پی۔ٹی۔وی اسرائیلی وزیر اعظم کی کوریج کو خبر نامے کی ہیڈلائنز میں شامل کرنے کے احکامات پر عمل کرنا شروع کر دے گا نیتن یاہو اب تک مجموعی طور پر 16 سال تک اسرائیل کے وزیر اعظم رہے ہیں تاہم انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے اقتدار کے تین مراحل میں قائم کیا ،براہ راست عوامی ووٹ سے منتخب ہونے والے نیتن یاہو اسرائیل کے پہلے سب سے کم عمر وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں ،2019 میں ان کے خلاف رشوت ،دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کیے گئے کہ انہوں نے متعدد کاروباری شخصیات سے بیش قیمت تحائف حاصل کیے ایک موقع پر نیتن یاہو نے بتایا تھا کہ یروشلم میں ” مقدس دیوار گریہ ” پر عبادات اور دعائیہ کلمات کے بعد انہوں نے صدر ٹرمپ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی تھیں

گل احمد ٹیکسٹائل نے ایکسپورٹ اپیرل بزنس بند کرنے کا اعلان کر دیاگل احمد ٹیکسٹائل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز ہولڈز کو آگاہ کردیایہ فیصلہ مسلسل نقصانات، بڑھتی لاگت کے سبب کرنا پڑا ، کمپنی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کی کمی کردی گئیایل پی جی کی نئی قیمت 207 روپے 48 پیسے فی کلو مقرر

ایکس پر جتنے میں نے قادیانیوں کے حق میں بولتے اکاونٹ دیکھےسارے کے سارے یوتھئیے ہیں

گل احمد ٹیکسٹائل نے ایکسپورٹ اپیرل بزنس بند کرنے کا اعلان کر دیاگل احمد ٹیکسٹائل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز ہولڈز کو آگاہ کردیایہ فیصلہ مسلسل نقصانات، بڑھتی لاگت کے سبب کرنا پڑا ، کمپنی