🚨 *طیفی بٹ دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار*لاہور میں بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے دبئی میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں جانے والے ڈی ایس پی نے طیفی بٹ کو موقع پر پہچان کر گرفتار کیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار ہوا، محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی دبئی میں 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ خالد وریا نےفلیٹ میں کارروائی کی،کارروائی کے دوران اسی فلیٹ میں طیفی بٹ بھی دعوت پر موجود تھا، ڈی ایس پی نے طیفی بٹ کو پہچان کر اس کی بھی گرفتاری کا پراسس شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے، طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے ریڈوارنٹ بھی جاری کروائے گئے تھے، ریڈوارنٹ سے گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔طیفی بٹ کو ریڈوارنٹ کا پروسیس مکمل ہونے پر لاہور ائیرپورٹ لایا جائے گا،طیفی بٹ بالاج قتل کے فوری بعد اسلام آباد سے گلاسکو روانہ ہواتھا، لندن کاویزہ ختم ہونے پر طیفی بٹ لندن کاویزہ رینیو کروانے کے لیے دبئی آیا تھا۔

علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے باوجود ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے آج صبح تمام پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا گیا۔ ترجمان اے این پی احسان اللہ خان

*اسرائیل نے ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنےکا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، مزید 66 فلسطینی شہید کردیے*اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنےکا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ رات بھی اسرائیل نے غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی۔ 2 سالہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل کے جبری قحط سے بھی مزید 2 بچے دم توڑ گئے، بھوک کی شدت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 154 بچوں سمیت 459 ہوگئی۔

سیرین ایئرلائن کا فضائی آپریشن پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے معطل کر دیا ہے اس کی وجہ ایئرلائن کے پاس پرواز کے قابل طیاروں کی کمی ہے۔ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے سیرین ایئر کو کم از کم تین طیارے فعال حالت میں پیش کرنے ہوں گے۔ اس معطلی کی وجہ سے تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں رک گئی ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
*پنجاب میں دفعہ 144 نافذ* *صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں مرغیوں کے دانے کی تیاری میں گندم کے استعمال پر 30 دن کیلئے پابندی عائد*