تازہ تر ین

آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر ہڈر کے مقام پر فنی خرابی کی وجہ سے کریش۔۔2 میجر ایک نائب صوبیدار حوالدار نائیک لانس شھید ماں دھرتی پر قربان۔بارشوں اور سیلاب کی تباہی تباہی اور تباہی۔۔ دریاؤں پر قبضے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز ماحولیاتی تباہی کی اصل وجہ ہیں، شاہد خاقان۔۔ غیر قانونی سوسائٹییز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع۔ 40 بیورو کریسی کے سرکردہ شخصیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تاریخی جنازہ آج افغانستان میں پڑھایا گیا زلزلے سےشہیدوں کی تعداد جنازہ پڑھنے والوں سے کہی زیادہ تھی تقریباً 800 سو شہیدوں کا جنازہ پڑھایا گیا۔۔ جنازہ پڑھنے والے کم قبر میں دفن ھونے والے زیادہ۔۔حالات کشیدہ صورتحال نازک بڑے حادثے کی گونج ۔قومی اسمبلی کا اجلاس خاموشی ڈرے ھوے سھمے ھوے ارکان۔۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

🚨 *گوجرانوالہ: پھل فروش نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپادی*گوجرانوالہ میں ایک پھل فروش نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کر کے لاش پیٹی میں چھپادی۔پولیس ذرائع نے کہا کہ سامان منتقلی پر رکشہ ڈرائیور نے پیٹی وزنی ہونے پر وجہ پوچھی تو رازفاش ہوگیا۔گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ واقعہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے محلہ صدیق سویٹ مین بازار میں پیش آیا۔اہل محلہ نے کہا کہ ملک اعجاز نامی شخص نے کرایہ کا مکان تبدیل کرنے کو سامان باہر کیا تو لوڈر رکشہ والے نے پییٹی کھول کردیکھی تو اعجاز پھل فروش نے دوڑ لگادی جسے اہل علاقہ نے پکڑا، تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ لاش 2 روز پرانی لگتی ہے، تحقیقات جاری ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔🚨 شنگھائی تعان تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں سیلاب میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں🚨 چین کے صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز تجویز دیدی ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں جاری ایس سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ ایس سی او باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم تناوردرخت بن چکی ہے، ایس سی او ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی بہت گنجائش ہے، رکن ملکوں کو تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرناہوگا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اورمواصلاتی روابط بڑھانا ہوں گے، چین رکن ملکوں کی سماجی اورمعاشی ترقی میں کردار اداکرنے کے لیے پرعزم ہے، عوام کی خوشحالی کے لیے ایس سی او ملکوں کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

🚨 کراچی کے علاقے لانڈھی میں نارکوٹکس کنٹرول فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کورنگی نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کی اور ملزم کو لانڈھی سیکٹر 36 سے حراست میں لیا۔ ملزم کی شناخت مرزا علی ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جو ایک بین الصوبائی منشیات گروہ کا رکن ہے۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ پشاور سے کراچی تک منشیات سپلائی کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے 10 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ جسکی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 20 کروڑ روپے ہے۔

Pag ہم قومی اثاثے اپنی جاگیر سمجھ کر استعمال کرتے ہیں اور احتجاجوں میں تباہ بھی کرتے ہیں – اعلی سرکاری افسران کی رہائش پر درجن بھر ملازمین، پانچ چھ گاڑیاں ،سرکاری وسائل ایک معمول کی بات ھے-۲۰۰۹ میں ایک مغربی ملک میں تعلیم کے حصول کے لئے کچھ وقت گزارنے کے بعد جب واپسی کی تیاری شروع ھوئی تو انتظامیہ نے پوچھا کہ کس دن اور وقت کو ہم ہوٹل سے آپ کو ایئر پورٹ ڈراپ کریں – میں نے ایک عزیز کے گھر کا ایڈریس دیا جو قریب ہی تھا مگر ایئر پورٹ کے راستے میں نہیں تھا- انتظامیہ نے معزرت کر لی کہ یہ ممکن نہیں، ہم صرف ھوٹل سے آپ کو پک کر سکتے ہیں-وہاں سرکاری دفاتر بلکہ کسی بھی دفتر میں نہ چائے پلاتے ہیں، نہ چائے پانی لیتے ہیں-ایک اور موقع پر برسلز ، بلجیئم سے نیٹو ھیڈ کوارٹر کا فیلڈ آفس دیکھنے جانا تھا راستے میں واٹر لو پڑتا تھا ( جہاں نیپولین کو شکست ھوئی)- گروپ نے واٹر لو رکنے کی درخواست کی تو ہمارے گائیڈ نے معزرت کی کہ جب تک ھیڈ کوارٹر سے اجازت نہ لیں یہ ممکن نہیں- ہماری درخواست پر گائیڈ نے ھیڈ کوارٹر سے اجازت لی اور پھر ہم واپسی پر “واٹر لو” رکے-ہم اکثر موازنہ کرتے ہوئے مغربی معاشروں کی ترقی کا حوالہ دیتے ہیں کہ وہ اس طرح ہیں تو ہم کیوںنہیں؟ ان کا نظام تعلم دیکھ لیں ،ان کے ہسپتال، بجلی ، پانی کا نظام دیکھ لیں سب کتنا اعلی ہے– ہم نےکبھی نہی کہا ان کی عوام دیکھ لیں کتنی سلجھی ہوئی ہے، کتنی ذمہ دار ہے، کیسے قانون کی پاسداری کرتیہے–مغرب کی تاریخی حیثیت کا حوالہ مضبوط معیشیت اور اعلی تعلیم ہے– مشرق میں ابھی ابھی پیسہ آیا ہےاور وہ بھی ھمارے ارگرد ہی گھوم رہا ہے ھمارے ھاں نہیں پہنچا- یعنی مشرق کا کچھ حصہ اب جا کر نودولتیا ہوا ہے– ہمارے ہاں کی تعلیم کی حالت اب آپ سے کوئی ڈھکی چھپی تو ہے نہیں ، ہم سب نےاپنی اعلی تعلیم کہاں کہاں حاصل کی ھے وہ ہمارے ڈومیسائل میں درج ھے- زرعی ماحول میں پلے بڑھےتعلیم یافتہ افراد، سکول انے سے پہلے اور سکول سے چھٹی کے بعد، بالترتیب بھینسوں کا دودھ دھو کر آتےتھے اور جا کر چارے کا انتظام بھی کرتے تھے–بات اگر تعلیمی قابلیت کی ھے تو آپ خود اپنا امتحان لے لیں– سوال بنانا ہی نہی آئے گا– یعنی ہمیں اتنابھی شعور نہیں کہ ہم نے پوچھنا کیا ہے– جواب کا تو رہنے ہی دیں– ہمیں ٹوٹل کرنا پڑ جائے تو آج بھی”دو دونی چار”، “تن دونی چھ” کا سہارا لینا پڑتا ہے– درخواست لکھنے کے لئے ”

بخدمت جناب ھیڈ ماسٹر ——” والا فارمیٹ رائج تھا اور آج بھی وہی چل رھا ہے –ہمارے ہاں چیزوں کی کمی نہیں، ہمیں ان کا استعمال نہیں آتا– ہمیں سرکاری اثاثوں کا دریغ نہی ہے– ہمارے بجٹ میں ۲۲۰۰ ارب روپے کی سبسڈی حکومت دیتی ہے– کس کو دیتی ہے وہ الگ معاملہ ہے– حکومتی سطح پر مس گوورننس ہے تو عوامی سطح پر ڈنگ ٹپاؤ – مقابلہ سخت ہے- سب مل کر ریاست کااستحصال کر رھے ہیں اور ساتھ ساتھ الزام تراشیاں کر کے اپنے آپ کو دھوکا بھی دیتے جا رھے ہیں–مغرب نے تو کبھی سوچا بھی نہی ہو گا کہ “گھوسٹ سکول ” کیا ہوتا ہے– ہمارے ہاں دھائیوں سے ایکدو نہیں سینکڑوں ،ھزاروں گوسٹ سکول چل رھے ہیں – پتا نہیں کتنی گھوسٹ ڈسپنسریاں اور رورل ھیلتھ سنٹر دھوکہ دے رھے ہیںاگر مغرب کو بھی پٹواری میسر آ جائے تو انہیں لگ سمجھ جائے کہ معاشرہ بنتا کیسے ہے–‏سیاست اور ادب میں بڑے بڑے نام ابھی ناپید ھوتے جارھے ہیں– مغرب میں انگلش لٹریچر کو بہتپزیرائی ملی ھے – سٹیفن کنگ ، سٹین لی، پاؤلو کولیھو ، نوم چومسکی، سٹیفن کووی، اور بہت سے دوسروںنے ادب کو سنبھال رکھا ھے–سیاست میں البتہ ان کو ھیرے ملنا شروع ہو گئے ہیں –اتنے منظممعاشرے کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ اگر معمولات یا مراعات میں تھوڑا سا خلل بھی آ جائے توپریشان ھو کر آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں– مضبوط معاشروں کی یہی خوبی ہے کہ انسانی حقوق کا بہت خیالرکھتے ہیں– ھمارے ہاں سیلابی پانی اور مہنگائی کٹی پتنگ کی طرح ہاتھ سے نکل چکی ھے- لیکن مجال ہےحکومت کے کانوں پر جوں بھی رینگے–

گلگت :(انفارمیشن رپورٹ )چلاس شہر کے متصل گاؤں ہوڈر میں ہیلی کاپٹر کریش میں شہید جوان۔میجر عاطف شہید ، میجر فیصل شہید ، نائب صوبیدار مقبول شہید ، حوالدار جہانگیر شہید ، نائیک عامر شہیداللہ تعالیٰ شہداء کی درجات بلند فرمائے آمین

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Baadban Tv. All Rights Reserved