تازہ تر ین

امریکہ ڈوبتی کشتی ہے ۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ چینی چھتری کے نیچے پناہ لے گا ۔ یہی دیوار پر لکھا ہے ۔ تاریخ بھی یہی بتاتی ہے ۔ ایک طاقت ختم ہوتی ہے اور دوسری جنم لیتی ہے. امریکہ ڈوبتی کشتی ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ۔ عمران خان ان لائن واٹسب پر عدالت میں پیش وکلاء کی ھڑتال۔۔30 سالہ زندگی کی رفاقت ختم اھوں سسکیوں کے ساتھ مظہر اقبال منوں مٹی کے حوالے ای پی ای نیوز ایجنسی رپورٹ۔۔بگرام ایئر پورٹ پر کون ذمہ دار۔۔200 ارب ڈالر اور 5 سال 30 ارب ڈالر سالانہ ایگریمینٹ طے۔۔50 ھزار افراد کو نوکریاں اور معلم کے بغیر کاروبار کرنے کی اجازت۔پاکستان 3 سالوں پر منحصر ایگریمیٹ کرے گا پاکستان کا دفاع اور معاشی ترقی سعودی عرب کی پاکستان ھر طرح فوجی مدد کرے گا۔روس افغانستان اور بھارت کا اکھٹھ پاکستان کے لیے مشکلات۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

فاول کی ابتدا بھارت نے کی ۔اظہر سیدپاکستانی کھلاڑیوں کے میچ کے دوران فائرنگ یا رافال گرانے کے اشاروں پر تنقید سے پہلے جان لیں ابتدا بھارت نے کی تھی ۔میچ سے پہلے پاکستانی کپتان اور میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی سلام سے انکار پاکستان کی پوری دنیا کے سامنے توہین کی کوشش تھی۔عام کھلاڑی سیاست سے دور ہوتے ہیں ۔اپس میں گپ شپ لگاتے ہیں اور مذاق بھی کرتے ہیں ۔پاکستان اور بھارت کے ریٹائرڈ کھلاڑیوں میں آج تک دوستی ہے۔بھارتی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو نفرت سکھانے کا کام بھارتی دفتر خارجہ کا تھا ۔انہوں نے حکومت کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عمل کیا

۔بھارتی کم ظرف ثابت ہوئے ہیں ۔بہترین پروفیشنل ٹیم ہونے کے باوجود عالمی کرکٹ میں اپنا اثر رسوخ استمال کرتے ہیں ۔بھارتی کرکٹ بورڈ اس قدر امیر ہو چکا ہے آئی پی ایل میں اس قدر پیسہ ہے کوئی ایمپائر ،کھلاڑی اور انتظامیہ بھارتیوں کی ناراضگی مول نہیں لیتا۔پچھلے میچ میں ایمپائر نے تین مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں کو غلط ایل بی ڈبلیو دیا

۔پاکستان نے احتجاج کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔کل والے میچ میں بھی سترہویں اہم ترین اوور میں دو وائڈ بالیں ایمپائر نے نہیں دیں۔ چھٹے اوور میں ایک بہت بڑی وائد بال نہیں دی ۔ایک نو بال کھا گئے ۔میچ کے ابتدائی لمحات میں جب پاکستانی بھارتی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کرنے لگے فخر زمان کو غلط آؤٹ دے دیا۔گیند کیمروں میں واضح طور پر زمین سے لگی تھی۔بھارتی اثر رسوخ کے باوجود بہت سارے سابقہ عالمی کھلاڑیوں نے ایمپارنگ کو پاکستان مخالف قرار دیا ۔صاحب زادہ فرحان نے اگر بیٹ کو بندوق بنا کر فائرنگ کی یا حارث رؤف نے جیٹ طیارے گرائے جانے کا اشارہ کیا تو وہ ردعمل تھا اور کچھ نہیں ۔

امریکی صدر نے بگرام ائیر بیس واپس لینے کا آج اعلان کیا ہے جبکہ ہم نے اپنے دوستوں کی ایک بریفنگ کے بعد چھ ماہ پہلے مارچ میں اس پر کالم لکھا تھا بگرام ائر پورٹ ۔ اظہر سیدجنرل ڈیوڈ پیٹریاس ریٹائرڈ جنرل ہیں

۔افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر رہ چکے ہیں ۔پاکستان کے ایٹمی اثاثے انتہا پسندوں کے ہاتھوں سے بچانے کیلئے بنائی گئی امریکہ کی خصوصی ڈیلٹا فورس انکا برین چائلڈ ہے ۔بگرام ایئرپورٹ پر ڈیلٹا فورس تعینات کرنے کیلئے یہاں مخصوص عمارتیں جنرل پیٹریاس کی نگرانی میں بنائی گئی تھیں ۔

اس ریٹائرڈ جنرل کو صدر ٹرمپ نے افغانستان کیلئے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے ۔نئی تعیناتی اس وقت ہوئی ہے جب افغانستان کیلئے امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زادہ رواں ہفتےافغان طالبعلموں سے بگرام ائر پورٹ کی امریکہ حوالگی کیلئے رضامندی لے کر واپس واشنگٹن پہنچے ہیں ۔جو لوگ سمجھتے ہیں امریکیوں کی افغانستان دوبارہ آمد سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی بارگینگ پوزیشن دوبارہ بحال ہو جائے گی وہ یقینی طور پر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔تباہ حال افغانستان کے بگرام ائر پورٹ پر امریکیوں کی واپسی طالبعلموں کی انتہا پسندی کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کیلئے ہوگی اور افغان طالبعلم اس ضمن میں سہولت کار ہونگے ۔جس طرح پاکستان کے خلاف طالبعلم لانچ کئے گئے ہیں ۔جس طرح بلوچ عسکریت پسندوں کو پہلی مرتبہ افغانستان میں محفوظ ٹھکانے دئے گئے ہیں ۔

جس طرح صدر ٹرمپ نے غیر ملکی امداد کی بندش کے ایگزیکٹو آرڈر کے تین دن بعد افغانستان کو اس سے استثنیٰ دے دیا تھا ۔جس طرح بگرام ائر پورٹ کی امریکہ حوالگی پر منوایا گیا ہے ۔اب جنرل ڈیوڈ کو افغان امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے پاکستان میں طالبعلموں اور بلوچ عسکریت پسندوں کی حالیہ فعالیت کے پیچھے چھپی کہانی سمجھی جا سکتی ہے ۔ہر قوم اور نسل کی ایک مخصوص تاریخ اور مخصوص ڈی این اے پہچان ہے ۔افغان ہمیشہ بکتے ہیں ۔جو زیادہ پیسے دے بک جاتے ہیں ۔افغان پھر بک گئے ہیں ۔اس مرتبہ پاکستان کے خلاف فروخت ہوئے ہیں۔ جس امریکہ کے خلاف جہاد کرتے رہے اسی امریکہ کو بگرام ائر پورٹ دے دیا ہے تاکہ امریکی یہاں اپنی ڈیلٹا فورس تعینات کر سکیں ۔جنرل ڈیوڈ کی تعیناتی میں بہت بڑا شر چھپا ہے ۔ڈیلٹا فورس کے حرکت میں آنے کیلئے جواز بنایا جائے گا

۔پاکستان میں حالات بہت زیادہ خراب کئے جائیں گے ۔صوبائی نفرت بڑھائی جائے گی اور خانہ جنگی کی راہ ہموار کی جائے گی ۔ڈیلٹا فورس کے شر سے بچنے کیلئے پاکستان شمالی کوریا کی پالیسی اپنا لئے اور اگلے چند ماہ میں انٹر کانٹینینٹل بلاسٹک میزائل کا تجربہ کر لے

۔شمالی کوریا امریکہ کی بغل میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتا ہے اور امریکی آنکھیں بند کر لیتے ہیں بھولے سے بھی شمالی کوریا کو غصہ نہیں دکھاتے کہ شمالی کوریا کے پاس غیر اعلانیہ ایٹمی ہتھیار ہیں ساتھ لانچنگ کیلئے میزائل بھی جو امریکہ پہنچ سکتے ہیں

۔کمزور ملک شام ،عراق اور غزہ بن جاتے ہیں ۔پاکستان دور مار میزائل کا تجربہ کر لے تو ہر طرح کے شر اور سازش سے بچ جائے گا ۔دنیا کی تاریخ ہے طاقتور پر حملہ نہیں کیا جاتا کہ جوابی حملہ میں اپنا بھی نقصان ہوتا ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Baadban Tv. All Rights Reserved