آن لائن نجی ٹیکسی سروس آیپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، آیپ کا سوفٹویر آپریٹر ہی نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ نکلا، گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آن لائن نجی ٹیکسی سروس آیپ سے لوٹ مار میں ملوث گروپ کے 4 ارکان گرفتار کرلیے،ملزمان سے لاکھوں مالیت کی الیکٹرانکس اشیاء، کپڑے، دیگر چیزیں اور 2پسٹل برآمد،مقدمات درج۔ مرکزی ملزم آن لائن نجی ٹیکسی سروس آیپ آفس میں سوفٹویر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا،ملزم اپنے دیگر 3 ساتھیوں کو جعلی اکاؤنٹ بنا کر دیتا تھا، جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ملزمان شہریوں کی کوریئر کی گئی اشیاء چورا کر فرار ہوجاتے تھے۔
