
جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا۔۔ ” یہ تبادلہ عوامی مفاد میں نہیں بلکہ سینئر ترین جج محسن اختر کیانی کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بننے کا راستہ روکنے کے لیے تھا، یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کیا گیا”-اختلافی نوٹ
جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا۔۔ ” یہ تبادلہ عوامی مفاد میں نہیں بلکہ سینئر ترین جج محسن اختر کیانی کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بننے کا راستہ روکنے کے لیے تھا، یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کیا گیا”-اختلافی نوٹ

*ریاض: سعودی عرب کا 2026 کے حج کے لیے اہم اعلان، عازمین کے لیے رہائش کا نیا نظام متعارف*سعودی عرب نے 2026 کے حج سیزن کو زیادہ سہل اور منظم بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کی سہولت بڑھانے کے لیے عارضی ہاؤسنگ لائسنس کا نیا نظام بھی شامل ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ اقدام وزارتِ سیاحت اور وزارتِ ہاؤسنگ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت مقامی پراپرٹی مالکان کو سرکاری موسمی اجازت نامے کے ساتھ اپنی رہائش گاہیں عازمین حج کو کرائے پر دینے کی اجازت دی جائے گی، جس سے رہائش کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور حفاظتی معیار بھی برقرار رہے گا۔یہ پورا عمل نُسک مسار پلیٹ فارم اور وزارتِ سیاحت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل انداز میں مکمل ہوگا، جس سے بکنگ کا عمل شفاف اور آسان ہوگا، بدانتظامی کم ہو گی اور حجاج کرام کو قابل اعتماد آپشنز دستیاب ہوں گے۔ مستقل سیاحتی لائسنس رکھنے والے ہوٹل معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔پاکستان کے لیے یہ اقدام خوش آئند ہے، جہاں سے 2025 میں تقریباً 1,89,000 عازمین نے حج ادا کیا۔ 2026 کے لیے اسلام آباد حکومت سعودی حکام سے 2,55,000 کے اضافی کوٹے پر مذاکرات کر رہی ہے۔ پاکستانی حکام حج کے اخراجات کم کرنے کے لیے سمندری راستے سے حج کی بحالی اور “روڈ ٹو مکہ” سہولت کو مزید ایئرپورٹس تک وسعت دینے پر بھی غور کر رہے ہیں۔سعودی حکام کے مطابق یہ تمام اصلاحات حجاج کرام کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر سہولیات پر مبنی حج فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہاگست 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔ یہ پیش رفت بھارت اور طالبان کے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ایک بڑی اور اہم پیش رفت میں جو خطے کی جغرافیائی سیاست کو بدل سکتی ہے، طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 9 اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ یہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہو گا، جو بھارت اور طالبان کے درمیان تعلقات کے نئے مرحلے کو ظاہر کرتا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ متقی کو بین الاقوامی سفری پابندیوں سے عارضی استثنیٰ دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان نئی دہلی کا دورہ کر سکیں گے۔ یہ استثنیٰ اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جسے طالبان انتظامیہ اور خطے کی دیگر طاقتیں دونوں ہی اہم سمجھتی ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے کہا🗣 “پاکستانی کرکٹرز کی وجہ سے بگ بیش لیگ کا معیار ایک نئے درجے پر چلا جائے گا اس لیے پی سی بی کو کھلاڑیوں کو این اوسی دینی چاہیے❤💞🔥
🚨افغانستان صوبہ قندہار میں بلوچستان ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈ خافظ مختار ہلاک وہ متعدد دہشتگرد انہ سرگرمیوں میں براہ راست ملوث تھا۔ وہ کمانڈر مہاجر اور کمانڈر مخلص امیر کا قریبی ساتھی تھا، جو حالیہ دنوں ایف سی ہیڈکوارٹر بلوچستان پر ہونے والے خودکش حملے کا مسٹر مائنڈ تھا ۔