سابق صوبائی وزیر قانون اور سابق فیڈرل سیکرٹری الیکشن کمیشن اف پاکستان کنور محمد دلشاد نے انجمن مسلم راجپوتاں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کی حالیہ جنگ میں جنرل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی سے نہ صرف بھارت کو چار گھنٹے میں ناقابل یقین شکست دی بلکہ بین الاقوامی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان جنوبی ایشیا کی قیادت سنبھال رہا ہے سیاسی گروپوں کو جنگ کا کریڈٹ لینے کی کوشش سے گریز کرنا چاہیے جن کے بھارت حکومت سے رابطے ہیں ان میں بہارتی جارحیت کی مذمت کرنے کی بھی ہمت نہیں ہوئی جنرل عاصم منیر کو اللہ کی خوشنودی حاصل ہے اب تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور داخلی استحکام کی طرف توجہ دی جائے گی
