تازہ تر ین

سعودی عرب کا دفاعی بجٹ 142 ارب ڈالر قطر 200 ارب ڈالر جبکہ پاکستان کا 8 ارب ڈالر اس کے باوجود پاکستانی افواج دنیا کی تیسری بڑی طاقت ور فوج تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*سعودی عرب کا دفاعی بجٹ 142 ارب ڈالر۔ قطر کا دفاعی بجٹ 200 ارب ڈالر ۔ جبکہ پاکستان کا دفاعی بجٹ صرف 8 ارب ڈالر ۔*اس کے باوجود دنیا میں سعودی آرمی کا رینک 18, قطر آرمی کا رینک 29 اور پاکستان آرمی کا رینک 8 ہے ۔۔۔ان دونوں افواج کی ٹریننگ اور سپلائز میں پاکستان کا اہم کردار بھی ہے ۔۔۔۔ یوں کہیئے ان افواج کو کھڑا کرنے والا پاکستان ہے ۔۔۔۔۔امریکہ کو محسوس ہوا کہ پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد ۔۔۔۔مسلم دنیا چائنہ کو اپنا مرکز نگاہ بنائے گی اور اپنی دفاعی ضروریات چائنہ سے پوری کرے گی۔۔۔۔ تو اس نے فوری ان مسلم ممالک کا رخ کیا جو مسلم دنیا میں معیشت کے اعتبار سے سب سے زیادہ مضبوط ہیں ۔۔۔۔۔امریکہ اس طرح ان ممالک کے پاس پہنچا ۔۔۔جیسے محلے کا سب سے پرانا پھیری والا ۔۔۔۔دوسرے پھیری والوں کے خوف سے گھر گھر دروازہ کھٹکھٹا کر ۔۔۔ اپنا مال سستے داموں بیچتا ہے ۔۔۔ اور لوگ کہتے ہیں پرانا بندہ ہے چلو اسکی لاج رکھ لیں ۔۔۔۔اب ٹرمپ ترکی جانے کا سوچ رہا ہے ۔ صاف نظر آ رہا ہے اس نے ایک تیر سے کئی شکار کئے ہیں ۔۔۔۔ یہ تینوں ممالک پاکستانی معیشت میں بڑی معاشی تبدیلیاں لا سکتے تھے ۔۔۔۔لیکن ٹرمپ کو خاصی حد تک مایوسی اس بات پر بھی ہوئی ہے کہ وہ 1700 ارب ڈالر کا حدف لے کر آیا تھا ۔۔۔ 1000 ارب ڈالر صرف سعودیہ سے انویسٹ مینٹ چاہتا تھا ۔۔ اسکا حدف پورا نہیں ہوا ۔۔۔اور ترکی نے بھی محض 2 ارب ڈالر کی خریداری کا عندیہ دیا ہے ۔۔۔۔۔

اگر پاکستان اس محاذ پر کامیاب نہ ہوتا ۔۔۔۔ تو شاید ٹرمپ اپنا حدف پورا کر جاتا ۔۔۔۔ٹرمپ کا شام پر سے پابندیاں ہٹانا ۔۔۔ٹرمپ کا نتن یاہو سے لا تعلقی کے لئے باولا ہونا ۔۔ٹرمپ کا کشمیر کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کرنا ۔۔۔ اور ہندوستان پر سیز فائر کے لئے زور ڈالنا ۔۔یہ سب بھارت کو لگنے والے ایک جھٹکے کی وجہ سے ہے ۔۔۔۔اب پاکستان جو گیم کرنے جا رہا ہے وہ بھی شاندار ہے ۔۔۔۔ان شاء اللہ ۔۔۔اب ہم بلوچستان کو سٹیبل کریں گے ۔۔۔۔اور گوادر کو آباد کریں گے ۔۔۔۔اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان سے فائدے اٹھانے والے ۔۔۔۔۔ کس طرح پاکستان میں انویسٹ کرنے کے لئے اتاولے ہوتے ہیں ۔۔۔۔تھوڑا سا صبر اور تھوڑا سا انتظار ۔۔۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Baadban Tv. All Rights Reserved