
آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو دورہ کرے گااصلاحات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ پاکستان خصوصاً آف شور ڈرلنگ، مائننگ اور ویب 3.0 ٹیکنالوجیز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اس سمت میں ایک اہم سنگ میل

’سیلاب میں گھرے اور قرضوں میں ڈوبتے پاکستانی عوام کو خوش خبری سنائی گئی ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے۔۔۔تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے ہم نے اس سے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے ہیں لیکن عوام کے حصے میں کچھ نہیں آیا۔‘

ایجنسیوں کے انقلاب ۔اظہر سید ۔ عوامی انقلاب فرانس اور روس کے تھے ۔اب انقلاب نہیں آتے تبدیلی آتی ہے ،اور یہ تبدیلی عوام کو استعمال کر کے عالمی ماسٹر اور مقامی ایجنسیاں لاتی ہیں ۔حقیقی اور اصلی والے انقلاب کا دور صدیاں گزریں ختم ہو گیا ہے۔ اب انقلاب نہیں بلکہ طاقتور ملک اپنے اثرورسوخ اور دولت کے زور پر عوام کو استعمال کرتے ہیں۔ان کے پیچھے انقلاب کی تیل والی بتی لگاتے ہیں۔اسے لائٹر دکھاتے ہیں۔انقلاب کامیاب ہو جاتا ہے ۔وزیر اعظم ،صدر،وزار نشانہ بنتے ہیں۔بیشتر فرار ہو جاتے ہیں ۔چندمارے بھی جاتے ہیں۔انقلاب کامیاب ہو جاتا ہے ۔کہیں جنرل سسی عوامی انقلاب میں اخوان المسلمون سے جان چھڑا کر اقتدار سنبھال لیتا ہے ۔کہیں نو ستاروں کے انقلاب کی کامیابی پر جنرل ضیا ا جاتا ہے۔کہیں طالبعلموں کو حکومت مل جاتی ہے ۔

کہیں سری لنکن انقلاب کے بعد چپ چاپ گھروں میں لوٹ جاتے ہیں ۔سابقہ حکومت جو کسی عالمی طاقت کی زلفوں کی اسیر ہوتی ہے اسکی جگہ کسی نئی عالمی طاقت کی زلفوں کی اسیر حکومت بن جاتی ہے ۔

کہیں حسینہ واجد کی جگہ ڈرامہ کے ہدایتکار محمد یونس کو کامیاب انقلاب کی روشن تعبیر بنا کر ریاست سونپ دیتے ہیں جو نئی عالمی طاقت کی زلفوں کے اسیر ہوتے ہیں۔کبھی عالمی ہدایتکار سی پیک روکنے کیلئے مقامی ماسٹروں کے زریعے پاناما برپا کرتے ہیں ایک نوسر باز مسلط کرا دیتے ہیں۔

کہیں دوسرے مقامی ماسٹروں کے زریعے ہی نوسر باز سے نجات حاصل کر لیتے ہیں۔آج بالغے نیپال میں عوامی انقلاب پر رقص کر رہے ہیں لیکن ان بالغوں کو پتہ ہی نہیں ریاست کی لگامیں عوام کے ہاتھوں سے پھسل کر جنرل سسی اور جنرل ضیا کے ہاتھوں میں چلے گئی ہیں وہ بھلے کسی محمد یونس کو نیپال کا وزیراعظم بنائیں یا کسی خاتون کو۔دوسری جنگ عظیم کے بعد طاقت کے پہاڑوں پر کھڑے ہو کر امریکی حکومتیں تبدیل کراتے تھے ۔عالمی معیشت میں چین کی زوردار انٹری کے بعد اب اس کار خیر میں چینی بھی شامل ہو گئے ہیں۔

یہ طاقت کے حصول اور وسائل پر کنٹرول کی لڑائی ہے جو صدیوں سے قوموں کے درمیان لڑی جا رہی ہے ۔پہلے مغرب تگڑا تھا اب مشرق تگڑا ہو رہا ہے ۔نیپال میں حکومت تبدیلی پر چھلانگیں مت لگائیں ۔حکومت عوام نے تبدیل نہیں کی انہوں نے کی ہے جو کبھی امریکہ ہوتے ہیں اور کبھی چین ۔عوام تو ایندھن ہیں جنہیں سالن روٹی بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

اس شخص نے کروڑوں روپے خرچ کر کے ساری بادشاہی مسجد مرمت کرائی اور میناروں پر سنگ مر مر کے سفید گنبد بنواۓ مسجد کا مین دروازہ اور شاندار سیڑھیاں بنوا کر مسجد کو دیدہ زیب بنا دیا۔چوبرجی لاہور کے تین مینار تھے اور کھنڈر پڑی تھی اس شخص نے چوتھا مینار اور ساری عمارت کو مرمت کرا کر اس کی عظمت بحال کی۔لاہور کا شالامار باغ ویران پڑا تھاعمارت برباد تھی اور راہ داریاں ٹوٹی پھوٹی تھیں اور فوارے کام نہیں کرتے تھے بلکہ سارا باغ ہی ویران پڑا تھا

اسی شخص نے شالا مار باغ کو از سر نو مرمت کروایا اس وقت سے لوگ اسے بطور سیر گاہ استعمال کر رہے ہیں۔اسی شخص نےقرار داد پاکستان کی جگہ عالیشان مینار پاکستان تعمیر کروایا تھا۔یہ وہ شخص تھا جس نے پاکستان کا دارلحکومت کراچی سے لا کر پہاڑوں کے بیچ اسلام آباد جیسی محفوظ جگہ پر بنوایا اورخوبصورت سرکاری عمارتیں تعمیر کرائیں۔یہ وہ شخص تھا جس نے پاکستان کو خوراک میں خود کفیل بنانے کے لیے سارے پاکستان میں اشتمال اراضیات کرایا اور لوگوں کی بکھری زمینیں یکجا کرا دیں

۔یہ وہ شخص تھا جس نےفیصل آباد میں زرعی تجربات کے لیے 100 ایکڑ رقبے پر زرعی یونیورسٹی قائم کی۔یہ وہ شخص تھا جس نے آب پاشی اور بجلی پیدا کرنے کے لیے پہلے وارسک ڈیم بنوایا، پھر منگلا اور تربیلا ڈیم بنواۓ یہ وہ شخص تھا جس نے مستقبل میں پنجاب یونیورسٹی کی ضرورتوں کو محسوس کر کے اسے نیو کیمپس کے لیے نہر کے دونوں طرف 27 مربع زمین الاٹ کر کے وہاں پر عمارات بنوا دیں۔یہ وہ شخص تھا جس نے دریاۓ راوی، چناب، جہلم اور اٹک پر نیۓ پل تعمیر کراۓ أور سکھر میں دریاۓ سندھ پر ریلوے پل کے ساتھ اتنے چوڑے دریا پر بغیر ستونوں کے شاندار معلق پل بنوایا۔یہ وہ شخص تھا جس نے کراچی سے حیدر آباد تک 100 میل لمبی شارٹ کٹ سپر ہائی وے تعمیر کرائی۔یہ وہ شخص تھا جس نے ٹیکسلا ہیوی مکینیکل کمپلیکس اور پہاڑوں کے اندر ٹینک فیکٹری لگوائ جو خالد ٹینک تیار کرتی ہے۔یہ وہ شخص تھا جس نے رسالپور میں ریلوے انجن بنانے کی فیکٹری لگوائی۔یہ وہ شخص تھا جس نے اسلام آباد میں ریلوے کی بوگیاں تیار کرنے کی فیکٹری لگوائی۔یہ وہ شخص تھا جس کی پالیسییوں سے لاہور، کراچی، فیصل آباد اور ملتان میں ٹیکسٹایل انڈسٹری لگی

۔یہ وہ شخص تھا جس نے فیصل آباد میں کئ ایکڑ رقبے پر ٹیکسٹایل یونیورسٹی بنوا دی۔یہ وہ شخص تھا جس نے مستقبل میں تیل کی منہگائی اور نایابی کو بھانپ کر لاہور سے خانیوال تک تجرباتی طور پر الیکٹرک ٹرین چلائی تھی جس کی ہمارے لوگ تاریں تو کیا پول بھی بیچ کر کھا گۓ ہیں۔1952 میں گوادر حکومت مسقط کا حصہ تھا کرنسی انڈیا کی اور پوسٹ اینڈ ٹیلیگراف پاکستان کا تھا اسی شخص نے گوادر کا علاقہ مسقط سے خرید کر پاکستان میں شامل کیا تھا۔پاکستان کی گوادر بندر گاہ اب پاک چین کے علاوہ وسط ایشیائی ممالک کیلئے راہداری کا باعث بنی ہےیہ وہ شخص تھا

جس نے مشرقی پاکستان میں بھی چاۓ تیار کرنے کے کارخانے اور بانس سے کاغذ تیار کرنے کی بہت بڑی کرنا فلی پیپر مل لگوائی تھی اس کے علاوہ پٹسن سے کپڑا اور بوریاں تیار کرنے کی بڑی بڑی جوٹ ملیں لگوایں اور لاکھوں مچھیروں کی کشتیوں میں انجن فٹ کروا دیۓ تاکہ انہیں سمندر میں دور تک جا کر مچھلیاں پکڑنے میں آسانی ہو۔یہ وہ شخص تھا جس کے استقبال کے لئے امریکی صدر جان ایف کینیڈی اپنی اہلیہ کے ہمراہ خود ایر پورٹ پر موجود تھا

یہ وہ شخص تھا جس نے صرف دس سال میں یہ سب کچھ کر دکھایالیکن ہمارے لالچی لوگوں نے ان جھوٹے سیاستدانوں کے جھوٹے الزامات پر اسے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا تھا اس کے علاوہ اس سے کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہونگی کیونکہ وہ بہرحال ایک انسان تھا ،لیکنجس شخص نے پاکستان کیلئے یہ سارا کچھ کیا آج یہ احسان فراموش سیاستدان اس کا نام لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔اس شخص کا نام تھا گریٹ جنرل محمد