فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو ان کی بیوی نے تھپڑ مار دیا اور وہ بھی غیر ملکی دورے کے دوران۔ فرانس کے صدر کو ان کی بیوی بریجٹ میکرون نے دورہ ویتنام میں جہاز سے اترتے وقت تھپڑ مار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی موجود ہے جس میں جہاز کے دروازے پر اترتے وقت یہ منظر ریکارڈ ہوا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بریجیٹ میکرون، جو سرخ لباس میں ملبوس ہیں، اپنے شوہر فرانس کے صدر میکرون کو تھپڑ مار رہی ہیں، جبکہ دیگر افراد یونیفارم میں موجود ہیں۔ فرانس کے صدر آفس نے اسے ایک جوڑے کی معمولی “چھوٹی چھوٹی بحث” قرار دیا۔ یہ واقعہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا اور میڈیا میں وائرل ہو گیاہے۔