بورےوالا: بلوچستان کے ضلع تربت میں ایک اور جوان نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دے دیا۔ وہاڑی کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے نائیک عمران علی دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، نائیک عمران علی، جن کا تعلق وہاڑی کے نواحی گاؤں چک نمبر 228 ای بی سے تھا، بلوچستان کے حساس اور دشوار گزار علاقے تربت میں جاری آپریشن کے دوران دشمنوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید نائیک عمران علی پاک فوج کے شعبہ الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئرنگ (EME) سے وابستہ تھے۔ شہید کی نمازِ جنازہ آج رات 8 بج کر 30 منٹ پر ان کے آبائی گاؤں چک 228 ای بی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔
