
شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں بھی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔انتظامیہ کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے، دوپہر 12:15 پر چھٹی ہو گی۔اعلامیہ کے مطابق پرائمری سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے اور 11:40 پر چھٹی ہوگی، ہائی سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے، دوپہر12:15 پر چھٹی ہو

*بھارت کی اشتعال انگیزیاں جاری، ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم*جنگ بندی کے باوجود بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں اور بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ری پبلک ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں کام کرنے والے ایک پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکار پر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو آج اس سلسلے میں ایک ڈیمارش جاری کیا گیا ہے۔
