چیئرمین پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن،پنجاب زاہد بختاوری نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں تجارتی سرگرمیاں خوش آئند ہیں،راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام کامیاب ہیلتھ ایکسپو پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انھوں نے یہ بات راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر انتظام پاک چائینہ فرینڈ شپ سینٹر میں ہیلتھ ایکسپو کی کامیابی پر گروپ لیڈر سہیل الطاف و دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر چیئرمین پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن،راولپنڈی چوہدری عمران رشید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔زاہد بختاوری کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی ترقی کے لئے تعلیم و صحت کے شعبہ جات کو ترجیح دینا ہوگی۔مجھے خوشی ہے کہ راولپنڈی چیمبر نے ہیلتھ ایکسپو کے ذریعہ شعبہ صحت کی اہمیت کو بخوبی اجاگر کیا۔جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔زاہد بختاوری کا مزید کہنا تھا کہ طبی ٹیکنالوجی، دواسازی، اور صحت کی خدمات کو اجاگر کرنے میں اس طرح کے ایکسپو معاون ثابت ہوتے ہیں ۔جن کہ مدد سے کاروباری حلقوں کو بھی ایک مؤثر پلیٹ فارم دستیاب ہو جاتا ہے۔ ہم سب کو مل کر پاکستان میں صحت کے شعبہ کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہیلتھ ایکسپو کمپنیوں کو ممکنہ کلائنٹس، شراکت داروں اور تقسیم کاروں کے ساتھ جڑنے رہنے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔اس طرح سے شعبہ صحت سے منسلک افراد اور اداروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے میں مدد ملتی ہے ، جب کہ شرکاء کو بھی صحت کی دیکھ بھال ،جدید رجحانات اور ٹیکنالوجیز سے آگہی میسر آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
