
🚨 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان تمام عالمی اور دوطرفہ تعلقات کا احترام کرتا ہے، کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، ہمارے پاس جعفر ایکسپریس پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، مستحکم افغانستان نہ صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے معمول کے تعلقات چاہتا ہے۔ معمول کے تعلقات کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کے خواہاں ہیں۔

🚨 انا للہ وانا الیہ راجعون 💔 پاکستان آرمی ایویشن کا MI-17 ہیلی کاپٹر دیامر کے علاقے چلاس (ہدور) میں حادثے کا شکار:حادثے میں پاکستان آرمی کے دو پائلٹس اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف کے پانچ افراد شہید ہوۓ ہیں ۔💔شہداء کے نام 🇵🇰میجر فیصل میجر عاطف نائب صوبیدار مقبول حوالدار جہانگیر نائیک عامر اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

🚨 *بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا*لاہور: وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔وزارت آبی وسائل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہو گا، اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ آج صبح 8 بجے سے ہے۔وزارت آبی وسائل کے حکام نے مزید کہا ہے کہ سیلاب الرٹ سے متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کردیا گیا ہے۔ادھر دریائے ستلج کی غضب ناک لہریں بورے والا کی حدود میں تباہی مچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، سیلاب کے نتیجے میں ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ اس وقت بورے والا سے گزر رہا ہے جو ہر طرف تباہی کی علامت بن چکا ہے۔سیلاب سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے متعدد بند ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے سیلابی پانی ساہوکا تک پہنچ چکا ہے، ہزاروں ایکٹر پر کاشت کی گئی فصلیں، بشمول کپاس، دھان، مکئی اور تل مکمل طور پر دریا برد ہو گئی ہیں۔اس سیلابی ریلے نے کھیتوں کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور فصلوں کی تباہی نے کسانوں کے لیے ایک بڑا المیہ کھڑا کر دیا ہے۔