انتخابی نتائج آنے کے بعد ابتدائی تین گھنٹے تک جماعت اسلامی کی کامیابی کی اطلاعات تھیں۔ اس دوران میں بی این پی نے خاموشی اختیار کیے رکھی پھر انتخابی نتائج رک گئے۔بعد کی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے تھرڈ فلور پر غیر معمولی سرگرمی دیکھی گئی۔ اس کے بعد بی این پی نے 160 نشستوں پر کامیابی کا اعلان کر دیا۔ڈھاکا میں موجود ایک قابل اعتماد صحافی کے مطابق اب نشستوں کی گنتی بے معنی ہو چکی ہے۔ نتیجہ وہی ہو گا جس کا کل دوپہر سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔










