*پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا انعقاد* پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں شاندار بحری روایات کی عکاسی کرتی 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ منعقد کی گئیچیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی

*آئی ایس پی آر**راولپنڈی، 28 جون 2025**پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا انعقاد* پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں شاندار بحری روایات کی عکاسی کرتی 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ منعقد کی گئیچیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نیول اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔123 ویں مڈشپ مین اور 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ ٹرم میں 127 مڈشپ مین شامل تھے جن میں بحرین کے 19، عراق کے 4 اورریاست فلسطین کے 2 مڈشپ مین موجود تھے۔

مزیدبراں، شارٹ سروس کمیشن کورس کے 23 کیڈٹس بھی کمیشننگ ٹرم کا حصہ تھے۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر نیول اکیڈمی کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈٹس کو بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی رہی ہے۔ بحرین، عراق، ریاستِ فلسطین، جمہوریہ جبوتی اور جمہوریہ ترکیہ کے کیڈٹس کی آج کی کمیشننگ پریڈ میں موجودگی پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیارکی مظہر ہے۔ مزید برآں، پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ایک اہم علاقائی بحری طاقت کے طور پر عالمی سی لائنز آف کمیونیکیشن کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں طویل عرصے پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے عددی اعتبار میں خود سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف فوری اور فیصلہ کن ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ یہ کاروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی قومی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہےقبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ تربیت کے نمایاں خدوخال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مضبوط ایمان و کرداراور مادرِ وطن کے لیے غیر متزلزل لگن کے حامل افسران تیار کرنے پر نیول اکیڈمی کے کردار کو سراہابعدازاں، مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

مڈشپ مین عبدالرحمان کو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر کا حقدار قرار دیا گیا، جبکہ مڈشپ مین شایانِ حشمت نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی۔ آفیسر کیڈٹ محمد عزیر عباس کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل،

جبکہ ایس ایس سی کورس کے آفیسر کیڈٹ چوہدری محمد اعزاز طاہر کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ پروفیشنسی بینر کوارٹر ڈیک اسکواڈرن کے نام رہا۔تقریب میں غیر ملکی مندوبین ،سرکاری حکام، پاک بحریہ اور دیگر دفاعی افواج کے افسران اور کمیشننگ آفیسرز کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے والا خود نتائج کا ذمہ دار ہو گا، آرمی چیف تفصیلات بادبان ٹی وی پر

انا للہ وانا الیہ راجعونشمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ: 13 افراد شہید، 24 زخمیشمالی وزیرستان کے علاقے خدی میں آج صبح ایک خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی فوج کے بارودی مواد ناکارہ بنانے والے یونٹ کی مائن ریزسٹنٹ ایمبُش پروٹیکٹڈ (MRAP) گاڑی سے ٹکرا دی۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 7:45 بجے پیش آیا۔خودکش حملے میں کم از کم 13 فوجی شہید جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے، جن میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ایک اہلکار نے “دی خراسان ڈائری” کو بتایا کہ یہ حملہ خفیہ اطلاع اور پلاننگ کے تحت کیا گیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ضلع میں فوجی نقل و حرکت کے باعث صبح کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔”دی خراسان ڈائری” کی مانیٹرنگ کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری “اسود الحرب” گروپ نے قبول کی ہے، جو حافظ گل بہادر گروپ کا ایک ذیلی دھڑا ہے۔ حملے کی ذمہ داری کے بیان میں “حذیفہ استشہادی کندک” کا بھی ذکر کیا گیا، جو کہ خودکش حملہ آوروں کی بھرتی کے لیے اسی گروپ کا ایک ذیلی نیٹ ورک ہے۔یہ حملہ گزشتہ چند مہینوں میں شمالی وزیرستان میں ہونے والا سب سے بڑا اور ہولناک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، اور وطن عزیز کو دہشت گردی سے محفوظ رکھے۔ آمین۔Baadban tv

فوجی قافلے پر حملہ 13 جوان شھید 21 ذخمی تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

شمالی وزیرستان میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 13 جوان شہید جبکہ 10 زحمی ہوگیے ۔ شمالی وزیرستان انتظامیہ۔۔۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی۔شہید ہونے والے جوانوں کے نام درج ذیل ہیں:صوبیدار زاہدحوالدار میاں یوسفحوالدار سہرابنائیک خطاب شاہلانس نائیک اسماعیلسپاہی روحیلسپاہی نوابسپاہی زبیرسپاہی سخی گلسپاہی رمضانسپاہی ہاشمسپاہی منظرسپاہی مدثرزخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام درج ذیل ہیں:نائب صوبیدار عالمنائب صوبیدار طاہرحوالدار ولی محمدحوالدار تنویرسپاہی شہابسپاہی حافظ اکرامسپاہی قدیرسپاہی سید عارفسپاہی سخاوتسپاہی فیاضسیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ سیکورٹی ذرایع کے مطابق اس وقت علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلحہ افراد کے درمیان شدید لڑایی جاری ہے جس میں بھاری جانی نقصانات کی اطلاعات ہے۔

کل ملا کر 23 لاکھ ماہانہ میں ایک رکن قومی اسمبلی پڑتا ہے لوٹ مار اس کے علاوہ پھر جا کر یہ غریب ایسے سوتا ہے

تنخواہ میں صرف 600 فیصد اضافہ، بنیادی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار، بجٹ میں مزید اضافی مراعات و الاؤنسز ، رہائشی سہولت، پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ یا کرایہ کی مد میں ڈیڑھ لاکھ ماہانہ ہاؤسنگ الاؤنس، بجلی، گیس، پانی، پٹرول فری۔ سفری الاؤنس، ہوائی جہاز کے مفت ٹکٹس، سالانہ 25 سے زائد ریٹرن ٹرپ، ملک بھر میں فری ریل اور ایئر ٹریول، ہر اجلاس میں شرکت پر 6,000 یومیہ الاؤنس، اپنا اور فیملی کا ملک اور بیرون ملک مفت علاج، دفتر کے لیے مفت ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کنکشن۔

کل ملا کر 23 لاکھ ماہانہ میں ایک رکن قومی اسمبلی پڑتا ہے لوٹ مار اس کے علاوہ پھر جا کر یہ غریب ایسے سوتا ہے

رابعہ شفیق ان ایکشن ھای کمشنر سنگاپور پاکستانی تاجر تجارتی تعلقات کو فروغ دے پاکستان زرعی مصنوعات فرنیچر کے لیے سنگاپور کی منڈی ایک ساز گار منڈی ثابت ہو گی ھای کمشنر رابعہ شفیق نے اور کیا کھا تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدام اطہر کی زیرقیادت سنگاپور کا دورہ کیا ۔ یہ دورہ پاکستانی زرعی مصنوعات اور فرنیچر کے لیے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کے سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ وفد نے پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے سنگاپور بزنس فیڈریشن کے اراکین سے ملاقات کی ۔سنگاپور کی معروف آٹھ زرعی ،تجارت اور خوراک کی تقسیم سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندگان نے پاکستانی برآمدکنندگان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اور تعاون کے ممکنہ مواقع پر گفتگو کی۔سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے وفد کو خوش آمدید کہا اور سنگاپور کی آسیان خطے کے لیے تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں سے پاکستانی مصنوعات کو علاقائی اور عالمی منڈیوں میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی برآمدکنندگان پر زور دیا کہ وہ نہ صرف سنگاپور بلکہ پورے جنوب مشرقی ایشیا میں کاروباری مواقع تلاش کریں۔ سنگاپور بزنس فیڈریشن 30,000 سے زیادہ کمپنیوں پر مشتمل بزنس چیمبر ہے۔ یہ بین الاقوامی تجارت اور کاروباری ترقی میں اپنے اراکین کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ملاقات کے دوران تجارتی روابط کو مضبوط بنانے، زیادہ طلب رکھنے والی مصنوعات کی شناخت اور سنگاپور کے مستحکم انفراسٹرکچر و جغرافیائی اہمیت کو بروئے کار لاتے ہوئے خطے میں توسیع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی کاروباری مواقع کی نشاندہی اور فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ٹیگزPakistani High Commissioner Rabia Shafiq urges exploring business opportunities in Singapore and the regionSingaporeگزشتہ مضموننائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کےلئے قائم کمیٹی کا اجلاساگلا مضمونسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی محمد ہمایوں خان کا سوات حادثہ پر اظہار افسوسKhurram Sardarمتعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سےاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سوات میں سیلابی ریلے کے باعث پیش آنے والے دلخراش سانحہ پر گہرے رنج و غم کا…حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو یقینی بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمالسپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملکتازہ خبریںاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سوات میں سیلابی ریلے کے باعث پیش…ہفتہ, 28 جون 2025, 12:02 صبححفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو یقینی بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، وفاقی…جمعہ, 27 جون 2025, 11:58 شامسپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں سے ہم…جمعہ, 27 جون 2025, 11:55 شامپاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ…

حامد خان سپریم کورٹ کے ججز کے لیے ٹیپو سلطان بن گئے۔ 17 افراد کی سوات میں اموات این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو پھانسی پر لٹکایا جاے۔۔3 اسلامی ممالک کے لئے مشکلات ایران میں فتح کا جشن۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

تنخواہ میں صرف 600 فیصد اضافہ، بنیادی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار، بجٹ میں مزید اضافی مراعات و الاؤنسز ، رہائشی سہولت، پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ یا کرایہ کی مد میں ڈیڑھ لاکھ ماہانہ ہاؤسنگ الاؤنس، بجلی، گیس، پانی، پٹرول فری۔ سفری الاؤنس، ہوائی جہاز کے مفت ٹکٹس، سالانہ 25 سے زائد ریٹرن ٹرپ، ملک بھر میں فری ریل اور ایئر ٹریول، ہر اجلاس میں شرکت پر 6,000 یومیہ الاؤنس، اپنا اور فیملی کا ملک اور بیرون ملک مفت علاج، دفتر کے لیے مفت ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کنکشن۔کل ملا کر 23 لاکھ ماہانہ میں ایک رکن قومی اسمبلی پڑتا ہے لوٹ مار اس کے علاوہ پھر جا کر یہ غریب ایسے سوتا ہے