آسمانی بجلی گرنے سے 40 بکریاں جان بحق۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

خیرپور: نارا کے علاقے اچھرو تھر میں بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے سے 40 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ اچھرو تھر کے نواحی گاؤں فقیر محمد بھنبھرو میں پیش آیا۔متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے ان کی گلابی نسل کی 40 بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سھولت کاری کرنے والے جیلر گرفتار تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے لیے تین نئے جیل افسران تعینات کر دیے گئے۔سابقہ افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد تین افسران کو اڈیالہ جیل میں تعینات کردیا گیا ہے۔گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا جہاں ان کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی شق 9 کے تحت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 17 کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ گریڈ 16 کی خاتون آفیسر زیب النسا کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تینوں افسران نے فوری طور پر نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا اور جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے الزام میں انہیں لاہور کے جیل ڈائریکٹوریٹ میں منتقل کردیا گیا تھا۔اس کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اور ان کے دو نائب کے ساتھ ساتھ مذکورہ جیل کے سات وارڈنز کا بھی تبادلہ کردیا گیا تھا

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے جیل انتظامیہ کو عمران خان کے بچوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ملزمان کی جانب سے وکلا عثمان گل اور چوہدری ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ملزمان کے وکلا کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کے تفتیشی افسر پر جرح کی گئی، اس دوران بانی پی ٹی آئی 2 مرتبہ روسٹرم پر آئے، پہلی مرتبہ انہوں نے عدالت سے وکلا فیملی ممبران اور میڈیا نمائندوں کو روکنے کی شکایت کی جب کہ دوسری مرتبہ عمران خان نے بیٹوں سے فون پر بات نہ کروانے کی شکایت کی۔عمران خان نے موقف اپنایا کہ عدالت کے حکم کے باوجود جیلر 3 ہفتوں سے بیٹوں سے بات نہیں کروا رہا، ہفتے میں کوئی ایک دن اور وقت مقرر کر دیں اور سختی سے ہدایت کر دیں کہ میری بیٹوں سے بات کروائی جائے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی شکایت پر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل طاہر شاہ کو طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ ان کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جارہی؟جس پر ڈپٹی سپریٹینڈنٹ نے جواب دیا کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات کروانے کے لیے کل فون ملایا لیکن وہ موجود نہیں تھے، جب بھی ان کے بیٹوں کو فون ملاتے ہیں وہ دستیاب نہیں ہوتے۔ڈپٹی سپریٹینڈنٹ نے کہا کہ عدالت حکم کر دے، سپریٹینڈنٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد دن فکس کر لیں گے، بانی پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپریٹینڈنٹ طاہر شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طاہر تم پڑھے لکھے انسان ہو کوئی عقل کی بات کرو۔جیلر کی یقین دہانی پر عمران خان میڈیا انکلوژر کے پاس واپس آئے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ اب اگر اس نے بات نہ کرائی تو اکرم کی طرح یہ بھی مسنگ پرسن کر دیا جائے گا۔بعد ازاں، عدالت نے جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت کردی۔دوران سماعت ملزمان کے وکلا کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے تفتیشی افسر عمر ندیم پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔ملزمان کے وکلا کل بھی تفتیشی افسر عمر ندیم پر اپنی جرح جاری رکھیں گے، جب کہ نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت بھی کل ہوگی۔عدالت نے ریفرنس پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔کیس کا پس منظرواضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں لیفٹننٹ کرنل کو دو بھائیوں اور ایک بھانجے سمیت اغوا کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں لیفٹننٹ کرنل کو دو بھائیوں اور ایک بھانجے سمیت اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اغوا ہونے والوں میں لیفٹنٹ کرنل خالد، ان کے بھائی اسسٹنٹ کمشنر کنٹونمنٹ بورڈ آصف نادرا آفس کے فہد امیر شامل ہیں۔ لیفٹینٹ کرنل کا بھانجا بھی اغوا ہونے والوں میں شامل ہے۔تھانہ کلاچی کی پولیس کے مطابق تینوں بھائی والد کے جنازے کے لیے گاؤں آئے تھے، صبح نمازِ جنازہ کے بعد تینوں بھائی گاؤں کے مسجد میں فاتحہ خوانی کے لیے بیٹھے تھے کہ انہیں دہشتگرد بندوق کی نوک پر اغوا کرکے لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب کر رہے ہیں

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث 27 روز میں 245 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث 27 روز میں 245 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 27 دنوں میں پنجاب میں 92، خیبرپختونخوا میں 74، سندھ میں 47 اور بلوچستان میں 22 افراد جان کی بازی ہارے۔خیرپور میں سیلابی ریلے سے 100 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئےاین ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں طوفانی بارشیں، ملتان میں بارشوں کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیارپورٹ کے مطابق ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں صرف دو گھنٹے میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مون سون کا زوردار اسپیل، کراچی میں جل تھل ایک، 200 ملی میٹر بارش کی پیشگوئیبارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 1002 مکانات مکمل اور 3475 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

ڈنمارک نے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔۔۔ حکومت پاکستان، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر مجھے ویزا دلوانے میں مدد کریں تاکہ میں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شرکت کر سکوں، محمد وسیم کی درخواست

پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا۔نابر اعظم کی 6 درجے تنزلی تیسرے سے نویں نمبر پر پھنچ گئے۔سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری شے متعلق تفصیلات طلب۔اسلامی بینکنگ کے نام پر فرآڈ ۔سینٹ ان ایکشن۔موڈیز نے پاکستان کی ریٹینگ ایک درجہ بھتر کر دی۔وزارت پٹرولیم نے مزید 2 اداروں کو پرائیوٹز کے لیے نجکاری میں ڈال دیا۔ملک بھر تاجروں کی ہڑتال کامیاب پھییہ بھی گھوم نہ سکا۔۔ڈیرہ اسماعیل خان میں کرنل کمشنر اور نادرا کا ڈپٹی ڈائریکٹر اغوا ۔ تینوں بھای والد کے جنازے پر۔ 3 بڑوں کی بیٹھک اج اسلام آباد میں ھو گی جسٹس فاءز عیسی ان ایکشن۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ دس برسوں سے عارضی بند اکاؤنٹس میں ستانوے ارب روپے کی رقم پڑی ہے۔مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے 4 بلین ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ دس برسوں سے عارضی بند اکاؤنٹس میں ستانوے ارب روپے کی رقم پڑی ہے۔مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے 4 بلین ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینکمرکزی بینک حکام نے بتایا کہ مختلف بینکوں کے ایک کروڑ چالیس لاکھ بنک اکاؤنٹس عارضی بند پڑے ہیں، عارضی بند اکاؤنٹس کی مستقل بندش کیلئے میعاد دس سال سے بڑھا کر پندرہ سال کرنے کی تجویز ہے۔بینکس اکاؤنٹ ہولڈر کو تین نوٹس بھجوانے کے بعد فنڈز اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیتے ہیں جبکہ لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز دس برسوں بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس کو دوبارہ ایکٹو کرانے آتے ہیں۔جس پر خزانہ کمیٹی نے عارضی بند اکاؤنٹس کو دوبارہ ایکٹو کرانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی تجویز منظور کر لی۔

افغانستان کی طالبان حکومت نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کو غیر اسلامی قرار دینے ہوئے اس پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق افغانستان کی اسپورٹس اتھارٹی کے بیان اور مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے

افغانستان کی طالبان حکومت نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کو غیر اسلامی قرار دینے ہوئے اس پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق افغانستان کی اسپورٹس اتھارٹی کے بیان اور مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اخلاقی پولیس نے کھیل کے اسلامی قانون یا شریعت کی تعمیل کے حوالے سے تحقیقات کے بعد جاری کیا ہے۔طالبان کی حکومتی اسپورٹس اتھارٹی نے ’اے ایف پی‘ کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ ’یہ پایا گیا کہ یہ کھیل شریعت کے حوالے سے ٹھیک نہیں ہے اور اس کے بہت سے پہلو ہیں جو اسلام کی تعلیمات سے متصادم ہیں۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں مکسڈ مارشل آرٹس پر پابندی لگائی جائے۔‘اسپورٹس اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایم ایم اے پر پابندی اس لیے عائد کی گئی ہے کیونکہ اسے بہت زیادہ پرتشدد سمجھا جاتا ہے اور اس سے چوٹ یا موت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔خیال رہے کہ طالبان حکام نے 2021 میں اقتدار میں واپس آنے کے بعد ملک میں اسلامی قانون کی سخت تشریح کو نافذ کیا ہے۔انہوں نے حال ہی میں ایک اخلاقی قانون کی توثیق کی ہے جس میں رویے اور لباس سے متعلق بہت سے قواعد وضع کیے گئے ہیں، بشمول یہ کہ مردوں کو گھٹنے سے اوپر شارٹس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔مارشل آرٹس افغانستان میں مقبول کھیل ہیں۔11 میں سے چار افغان جنہوں نے قومی یا پناہ گزین اولمپک ٹیموں میں سے پیرس گیمز میں حصہ لیا تھا، مارشل آرٹ کے کھلاڑی تھے۔حفاظتی خدشات کی وجہ سے ایم ایم اے کو اب تک اولمپک کھیل کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔