All posts by admin
سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں آئی ایس پی آر 🇵🇰
سانحہ 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں*9مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیںنفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے
*راولپنڈی, 21 دسمبر2024:**سانحہ 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں*9مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیںنفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداء کی یادگاروں پرمنظم حملے کئے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی یہ پر تشدد واقعات پوری قوم کے لئے ایک شدید صدمہ ہیں9مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئیملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کئے گئےکچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لئے بھجوائے گئے جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بنچ نے زیر التواء مقدمات کے فیصلے سنانے کا حکم صادر کیا ،وہ مقدمات جو سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کی وجہ سے التواء کا شکار تھے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیںیہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیںسزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے. سزا پانے والے 25ملزمان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔1۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان کو 10 سال قید بامشقت 2۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محبوب احمدکو10 سال قید بامشقت 3۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود کو 10 سال قید بامشقت 4۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان کو 10 سال قید بامشقت 5۔پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان کو 10 سال قید بامشقت 6۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو 9 سال قید بامشقت 7 ۔چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب کو 7 سال قید بامشقت 8 ۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر کو 6 سال قید بامشقت 9۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان کو 4 سال قید بامشقت 10۔پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان کو 2 سال قید بامشقت 11۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم کو 10 سال قید بامشقت 12۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی شان ولد نور محمد کو 10 سال قید بامشقت 13۔جناح ہاوس حملے میں ملوث داؤد خان ولد شاد خان کو 10 سال قید بامشقت 14۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث عمر فاروق ولد محمد صابرکو 10 سال قید بامشقت 15۔پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال ولد محمد اجمل خان کو 10 سال قید بامشقت 16۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیرکو 6 سال قید بامشقت 17۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو 4 سال قید بامشقت 18۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی کو 3 سال قید بامشقت 19۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث،محمد بلاول ولد منظور حسین کو 2 سال قید بامشقت 20۔پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان کو 2 سال قید بامشقت 21۔آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت 22۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمدکو10 سال قید بامشقت23۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو 10 سال قید بامشقت 24۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث عدنان احمد ولد شیر محمد کو 10 سال قید بامشقت 25۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث شاکر اللہ ولد انور شاہ کو 10 سال قید بامشقتدیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی اُن کے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جا رہا ہے9مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے 9مئی کی سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیںسیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کیلئے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیںمتعدد ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مختلف عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں صحیح معنوں میں مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گیریاست ِ پاکستان 9مئی کے واقعات میں مکمل انصاف مہیا کر کے ریاست کی عملداری کو یقینی بنائے گی 9مئی کے مقدمہ میں انصاف فراہم کرکے تشدد کی بنیاد پر کی جانے والی گمراہ اور تباہ کُن سیاست کو دفن کیا جائے گا 9مئی پر کئے جانا والا انصاف نفرت، تقسیم اور بے بنیاد پروپیگنڈا کی نفی کرتا ہے آئین اور قانون کے مطابق تمام سزا یافتہ مجرموں کے پاس اپیل اور دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق ہے
سلیکشن بورڈ اجلاس موخر 600 افسران کی ترقیاں کیوں روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹرمپ کی امد 3 ممالک کی حکومتیں تبدیل اور ایک کی بادشاہت خطرے میں۔سیکورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصل،جب چوہا بلی پر ہنسنا شروع کرے تو سمجھ لینا کہ قریب کوئی سوراخ ضرور ہے۔پاکستان کی سلامتی کے ضامن اسٹریٹجک پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیں۔روس کا جمعہ کے روز ایک اور یوکرائن پر حملہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کا سی ڈی اے ھیڈ کواٹر کا دورہ چئیرمین سی ڈی اے رندھاوا استقبال کرتے ہوئے دنوں مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ھوے تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چیئرمین نادرا کو خوش آمدید کہا ملاقات میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال دونوں اداروں کا باہمی طور پر ٹیکنالوجی بیسڈ عوامی فلاحی سہولیات کی فراہمی پر اتفاق

اسلام آباد سپر ایپ اور نادرا کی طرف سے مستقبل میں متعارف کروائی جانے والی سہولیات کو ہم آہنگ کیا جائے، چیئرمین نادرا چیئرمین نادرا نے سی ڈی اے کے اسلام آباد کے شہریوں کی بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہاملاقات میں چیئرمین نادرا نے آپریشنز سمیت نادرا کی مختلف خدمات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیانادرا کے تعاون سے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سہولیات اور خدمات کی فراہمی کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے برتھ اور ڈیٹتھ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر خدمات کو اسلام آباد میں توسیع دینے کے حوالے سے سی ڈی اے کے مکمل تعاون کی یقین دہانی، چیئرمین سی ڈی اےبیسک ہیلتھ یونٹس میں نادرا کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف ڈیسکس قائم کرنے کی پیشکش، محمد علی رندھاوا مستقبل میں نادرا اسلام آباد میں قائم ہونے والے بزنس فیسلٹیشن سینٹر میں بھی اپنا ڈیسک قائم کرے، چیئرمین سی ڈی اے ان اقدامات کا مقصد عوام الناس کو قریب ترین اور ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنا ہے، محمد علی رندھاواسی ڈی اے اور نادرا ملکر اسلام آباد کے رہائشیوں کو انکی دہلیز تک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، چئیرمین سی ڈی اے نادرا کی تکنیکی صلاحیتوں، قابلیتوں اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف الیکشن نہیں ہوپاۓ ہیں,70 کی دہائی میں فیئر الیکشن ہوئے تو اس کوتسلیم نہیں کیا گیا اور ملک دولخت ہوگیا۔حرجماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ کا سابق وزیر اعلی بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کےہمراہ میڈیا سے گفتگو
پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف الیکشن نہیں ہوپاۓ ہیں,70 کی دہائی میں فیئر الیکشن ہوئے تو اس کوتسلیم نہیں کیا گیا اور ملک دولخت ہوگیا۔حرجماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ کا سابق وزیر اعلی بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کےہمراہ میڈیا سے گفتگو,اس موقع پر پیر پگارا نے کہا کہ حالیہ انتخابات کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عوام کے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی,انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ لنگڑے گھوڑے ریس میں دوڑا رہا ہے جو کبھی ملک کو راہ راست پر نہیں لاسکتے,ایک سوال کے جواب میں پیر سائیں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا معاشی قتل کرنے کے لئے زرداری صاحب کو سندھ میں حکومت بنا کردی تاکہ دریاء سندھ پرنئے کینالز کو تعمیر کرکے پنجاب کی بنجر زمینیں آباد اور سندھ اور بلوچستان کی زرخیر ایراضی بنجر کیا جاسکے۔اس موقع پر سابق وزیر اعلی میر جان محمد خان جمالی نےکہا کہ پیر پگارا کا 61 سال بعد اوستہ محمد کی سرزمین پر قدم رکھنا تبرکات کا باعث ہے اورمسرت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ یہ علاقے کے لئے نیک شگون ہے۔میر صاحب نے علاقے کی خوشحالی کے لئے پیر سائیں پگارا سے خصوصی دعا بھی کروائی,اس موقع پر علاقائی معتبرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سلیکشن بورڈ اجلاس موخر 600 افسران کی ترقیاں کیوں روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹرمپ کی امد 3 ممالک کی حکومتیں تبدیل اور ایک کی بادشاہت خطرے میں۔سیکورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصل،۔*وزیر اعظم شہباز شریف کی مولانا کو جادو کی جپھی ، معاملات طے پانے کی امید مولانا فضل الرحمان اور وزیر اعظم کی جھپھی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر
پاکستان کی سلامتی کے ضامن اسٹریٹجک پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیں. تفصیلات بادبان ٹی وی پر
پاکستان کی سلامتی کے ضامن اسٹریٹجک پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیںپاکستان کے اسٹریٹجک اثاثوں اور میزائل پروگرام پر تمام سیاسی جماعتوں، طبقوں اور مکتبہ فکر میں مکمل اتفاق ہے کے کسی کو بھی پاکستان کی سلامتی کے ضامن اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی پاکستان کی سیکیورٹی اور سلامتی ہر پاکستانی کے لئے مقدم ہے – اور پوری پاکستانی قوم یک زبان اور یک جان ہوکر اپنے اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے
سلیکشن بورڈ اجلاس موخر 600 افسران کی ترقیاں کیوں روکنے کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات بادبان ٹی وی پر
سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس موخر ہونے سے 400 سے زائد افسران کی ترقیاں زیر التواءحکومت نے گریڈ 20 اور21 میں افسران کی ترقیوں کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جو 23 سے 27 دسمبر ہونا تھا اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تاحکم ثانی موخر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔گزشتہ ماہ نومبر میں شیڈول اجلاس بھی موخر کیا گیا تھا، سینٹرل سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس اگست 2023 میں ہوا تھا۔وزیراعظم نے گزشتہ روز سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی تھی ،بورڈ اجلاس نہ ہونے کے باعث 400 سے زائد افسران کی ترقی ایک سال 4 ماہ سے زیرِ التوا ہے۔قواعد کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس سال میں 2 مرتبہ منعقد ہونا چاہیے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی*پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ
*پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی*پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پہلے میچ میں آرام کرنے والے باووما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔قومی ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔تاہم عبداللہ شفیق مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد صائم ایوب اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 48 رنز کی شراکت داری قائم کی، گزشتہ میچ میں سینچری اسکور کرنے والے صائم ایوب 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔53 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے پر اعتماد بیٹنگ کی اور نصف سینچریاں اسکور کی، بابر اعظم نے کریئر کی 33 ویں اور محمد رضوان نے 14ویں ففٹی اسکور کی۔بابر اعظم 73 رنز اور محمد رضوان 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں نے ملکر ٹیم کے اسکور کو 200 رنز کے قریب پہنچایا، اس کے بعد آغا سلمان اور کامران غلام نے بھی جارحانہ بلے بازی کی، آغا سلمان 30 اور کامران غلام 32 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔پروٹیز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کیوین مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارکو جانسن 3 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے 330 رنز کے ہدف کے جواب میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، تین سو تیس رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے ہینرچ کلاسن نے 97 بنا کر کچھ مزاحمت کی۔ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں کھیل نہ دکھا سکا اور پوری پروٹیز ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح یہ میچ پاکستان نے 81 رنز سے اپنے نام کرلیا۔اس فتح کے ساتھ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی، محمد رضوان نے کپتان بننے کے بعد مسلسل تیسری ون ڈے سیریز اپنے نام کی۔پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے 4 پروٹیز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے 3 اور ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آج کے میچ کے لیے گرین شرٹس نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی اور وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا تھا جب کہ جنوبی افریقہ نے چار تبدیلیاں کیں، میزبان ٹیم کی جانب سے کیوین مافاکا نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا (ڈیبیو) پہلا میچ کھیلا۔









