All posts by admin

پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتےہیں، امریکی نائب قومی سلامتی مشیر**جان فائنر نے کہا کہ پاکستانی اقدامات کو ایک ابھرتی ہوئی دھمکی کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر دیکھنا مشکل ہے

*پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتےہیں، امریکی نائب قومی سلامتی مشیر**جان فائنر نے کہا کہ پاکستانی اقدامات کو ایک ابھرتی ہوئی دھمکی کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر دیکھنا مشکل ہے۔*واشنگٹن: امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر امریکا کے اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل تیاریاں اس کے ارادوں کے بارے میں سوالات اٹھاتی ہے۔

واٹر لائن کی مرمت مکمل؛ کراچی میں پانی کی فراہمی شروع**کراچی میں 17 دن بعد 84 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام مکمل کرکے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی

*واٹر لائن کی مرمت مکمل؛ کراچی میں پانی کی فراہمی شروع**کراچی میں 17 دن بعد 84 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام مکمل کرکے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی، متاثرہ دنوں میں شہر کو چار ارب گیلن سے زائد سے پانی فراہم نہیں کیا جاسکا تھا، جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے۔**کراچی میں ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران 84 انچ قطر کی لائن کو 2 مقامات سے پھاڑ دیا گیا تھا جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے 3 دسمبر سے مرمتی کام کا آغاز کیا تھا، 9 دسمبر کو مرمتی کام مکمل کیا گیا، تاہم ایک مقام سے رساؤ آگیا، پھر مرمتی کام کے نام پر شہر کے مختلف علاقوں کا پانی بند کردیا گیا، تاہم 20 دسمبر کو بلآخر مرمتی کام مکمل کرلیا گیا۔**اس دوارن کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا تھا کہ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرکے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی مرحلہ وار فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے۔**کراچی میں 17 دن تک شہری پانی کی وجہ سے اذیت سے دوچار ہوگئے تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں بشمول کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر،جمشید روڈ، رامسوامی، گارڈن، کلفٹن، ڈیفنس سمیت 60 سے 70 فیصد علاقے پانی کی عدم فراہمی سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔*

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشخال خان نئے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر تعینات، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ یونان میں کشتی حادثہ: ریسکیو آپریشن ختم، لاپتہ افراد مردہ قرار۔۔مزید پاکستان میں سیاست نہیں کر سکتا:پرویز خٹک پرویز خٹک پاکستان چھوڑ کر لندن روانہ۔بھارت کی کرنسی کریش۔3 ممالک کے وزرائے اعظم اور ایک ملک کی بادشاہت خطرے میں امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کے بعد۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا نوٹیفکیشن معطلبلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس ،بجلی اور پانی ہفتوں سے غائب!۔۔بجلی کے بعد گیس کے بلوں میں 320 فیصد اضافہ۔مھنگای ھاے مھنگای اٹا چینی مھنگی خون سستا۔مزید تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

یونان میں کشتی حادثہ: ریسکیو آپریشن ختم، لاپتہ افراد مردہ قرار۔ تفصیلات کے لیے بادبان ٹی وی

یونان میں کشتی حادثہ: ریسکیو آپریشن ختم، لاپتہ افراد مردہ قراریونانی کوسٹ گارڈ نے تارکین وطن کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو اب مردہ تصور کیا جائے۔13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب یونان کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں ہلاک یا لاپتہ ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے جو کیس کے حتمی فیصلے تک معطل رہے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن اس کیس کے فیصلے تک معطل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صرف آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ افسران ہی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کر سکتے تھے۔ پیمرا نے ریٹائرڈ افسران کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔17 دسمبر کو پیمرا کی جانب سے وکیل عدالتی سماعت میں پیش نہیں ہوئے اور معاون وکیل نے سینئر وکیل کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر التواء کی استدعا کی۔عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ اب تک کی عدالتی سماعت میں دیے گئے دلائل کی بنیاد پر پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے جو کیس پر فیصلے تک معطل رہے گا۔ کیس کی آئندہ سماعت 11 فروری کو ہوگی۔

یونان میں کشتی حادثہ: ریسکیو آپریشن ختم، لاپتہ افراد مردہ قرار۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرانوٹیفکیشن معطل ۔جب تک حکومت اپوزیشن سے بات نہیں کرے گی، ملک نہیں چلے گا۔”سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ عمران خان کی رہائی کا اعلان کرے اڈیالہ جیل کے دروازے سے نکلتے ہی پورے پاکستان میں امن کی فضا قائم ہو جائے گی۔ بیرسٹر اعتزاز احسن۔پاکستانی ٹیم اچھا ٹوٹل دینے میں کامیاب رہی پوری ٹیم کی عمدہ کارکردگی۔یونان میں کشتی حادثہ: ریسکیو آپریشن ختم، لاپتہ افراد مردہ قرار۔بھارت کی کرنسی کریش۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میریٹ ہوٹل کے سیل کئے گئے حصے کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔عدالت نے ہوٹل سیل کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل کر دیا۔۔۔_کھربوں روپے کی زمین پر سرینا اور میریٹ کا قبضہ چئیرمین سی ڈی اے کا ایکشن ھای کورٹ اسلام آباد مافیا کو ریسکیو کے لیے میدان میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کوکراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا

ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کوکراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ ، فیض محمد ، گل حسن اور لعل محمد شامل ہیں۔ ملزمان عمرہ ویزے پر گداگری کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے۔ ملزمان کا تعلق جعفر آباد، نصیر آباد، قمبر شہدادکوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر نا واقف نکلے۔ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لئے بھی رقم نہیں تھی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔