All posts by admin

پاکستان کی کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے۔ چمپین ٹرافی پاکستان سے منتقل کرنے کی بازگشت۔پاکستان میں تعینات بھارتی سفیر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث۔وفاقی وزیر ھاوسنگ نے سینیٹ میں ھاتھ کھڑے کر دئیے۔وزارتوں میں کھربوں روپے کی کرپشن بیورو کریسی کے سامنے وزراء بے بس۔40 سے زائد اربوں روپے کی ادائیگی کیسے ھوی کچھ معلوم نہیں ایف آئی اے اور نیب بھی چکر دے رھی ھے۔وزارت ای ٹی میں اربوں ڈالر کے گھپلے۔انوشہ رحمان نے سینیٹ میں 70 سال کے بڈھوں کے بارے میں سوالات اٹھا دئیے چئیرمین سینٹ بے بس۔ایک بیور کریٹ ایک میٹنگ کے 5 ھزار ڈالر لیتے ہیں اور وہ کئ بورڈ میٹنگ کے ممبرز ھے۔پلواشہ چئیرمین سینٹ سینٹ سیٹینڈنگ کمیٹی نے ای ٹی وزارت کو جھوٹی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے پر چارج شیٹ کر دیا سینٹ میں ماحول گرم۔وزیر اعطم کو اتحادی جماعتوں سے خطرے کی بو۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

فیض حمید چارج شیٹ رینک واپس 6 سال قید بھی. .وزیر اعطم کے لیے مشکلات اھم اتحادی روٹھ گئے.شاہین شاہ آفریدی نے بڑے عرصے بعد پورے ردھم میں باؤلنگ کی آج سپیڈ 143 تک تھی اچھی بات ہے شاہین پورے پیس کیساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں.وزارت حج اور کرپشن چولی دامن کا ساتھ.برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی.اھم شخصیات گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل. جنوبی افریقہ نے پہلے T20 میں پاکستان 11 سکور سے شکست دے دی.تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

سینیٹ اجلاس کل 11نومبر کو شام ساڑھے 4 بجے ہوگا، اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔سینیٹ کے اجلاس میں 9 قائمہ کمیٹیاں 8 بلز پر اپنی رپورٹس ایوان میں پیش کریں گی، نیشنل اکنامک کونسل کی مالی سال 2021-22 اور 2022-23 سالانہ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد میں چوری ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ پرتوجہ دلائو نوٹس سینیٹ میں پیش ہوگا، سینیٹر ذیشان خانزادہ توجہ دلائو نوٹس ایوان میں پیش کریں گے۔

وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواست گزاروں کو بڑی خوش خبری سنا دی 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمینِ حج کامیاب قرار دے دیے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں

وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواست گزاروں کو بڑی خوش خبری سنا دی 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمینِ حج کامیاب قرار دے دیے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔ عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔وزارتِ مذہبی امور نے نئے حج درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کا فیصلہ کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق سپانسرشپ حج اسکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’‘ کی بنیاد پرجاری رہے گی ۔ سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان مزید کہا ہے کہ عازمینِ حج نئی ہدایات مثلا بقیہ حج واجبات کا شیڈول، تربیت اور پروازوں کی اطلاع کے لیے اپنے سمارٹ فون پر ’’پاک حج موبائل ایپ ’‘ کا استعمال لازمی کریں۔

انی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے

بانی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، پشاور سمیت دنیا بھر میں کارکنان دعا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں بات چیت کے دوران پتا چلا کہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم نہیں تھا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں کتنی شہادتیں ہوئیں اور کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں؟گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی کو علم نہیں تھا کہ کتنے کارکنان لاپتا ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک 200 سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں، وہ لاپتہ کارکنان کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ”کفر کا نظام چل سکتا ہے، لیکن ظلم کا نہیں“، ہم اس نظام کو قبول نہیں کریں گے، 9 مئی کے بعد اب 26 نومبر کا مطالبہ بھی مطالبات میں شامل کر لیا گیا ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں رقوم بھیجنے سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، دونوں سانحات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے بغیر تحقیقات ممکن نہیں، گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے ، غیرقانونی مقدمات فوری ختم کئے جائیں۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے گفتگو موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں کی گئی، جس میں انہوں نے کارکنان کے مسائل اور حقوق پر زور دیا گیا ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو ہونے والے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور ان کے بارے میں کسی بھی قابلِ اعتبار معلومات کا فقدان ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو ہونے والے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور ان کے بارے میں کسی بھی قابلِ اعتبار معلومات کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جن 12 ہلاک ہونے والے افراد کا ذکر کیا، ان کے شناختی کارڈ، قبریں یا ورثا کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی قیادت میں موجود تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے 278 افراد کے مرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ ایوان میں بیٹھے دیگر رہنماؤں نے مختلف تعدادیں پیش کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات ہیں، جس کی جھلک عمر ایوب کی تقریر میں نظر آئی، جہاں وہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ باقی لوگ بھاگ گئے۔ وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور پر حملے کا ذکر بھی کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کے گارڈز نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ خواجہ آصف نے اس بات کو قوم کے اجتماعی شعور کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغیر ثبوت کے ایسی باتیں کرنا گمراہ کن ہے