All posts by admin

تائیوان کو اسلحہ کیوں بیچا؛ چین کی امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندیاںتائیوان کو ایف 16 طیاروں اور ریڈار سسٹم کے لیے 385 ملین ڈالرز کے اسپیئر پارٹس کی فروخت کرنے پر چین نے امریکی فوج کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

تائیوان کو اسلحہ کیوں بیچا؛ چین کی امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندیاںتائیوان کو ایف 16 طیاروں اور ریڈار سسٹم کے لیے 385 ملین ڈالرز کے اسپیئر پارٹس کی فروخت کرنے پر چین نے امریکی فوج کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرکے آخری حد عبور کرلی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی امریکا کی متعدد فوجی کمپنیوں اور ان کے سربراہان پر پابندی عائد کر رہے ہیں جن میں سے 6 سربراہان کے اثاثوں کو منجمند کرنے کے علاوہ چین میں داخلے پر بھی پابندی ہے۔چینی ترجمان کے بیان کے مطابق جن کمپنیوں پر پابندی عائد کر رہے ہیں اُن میں ٹیلی ڈائن براؤن انجنیئرنگ، برنک ڈرونز انکارپوریشن، شیلڈ اے آی انکارپوریشن، ریپڈ فلائٹ، ریڈ سکس سالیوشنز، سینیکسز انکارپوریشن، فائر اسٹارم لیبز، کریٹوز اَنمینڈ ائیریل سسٹمز، ہیووک اے آئی، نیروز ٹیکنالوجیز، سائبرلکس کارپوریشن، ڈومو ٹیکٹیکل کمیونیکشن سمیت گروپ ڈبلیو بھی شامل ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کے زد میں آنے والے کمپنیوں میں سے 6 کے چیف ایگزیکٹو افسران کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ ان پر چین میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔چین نے ملکی کمپنیوں، بزنس مین اور شہریوں کو بھی پابندی کی زد پر آنے والی کمپنیوں اور افراد سے کسی قسم کے لین دین سے روک دیا۔امریکا کی جانب سے تاحال چین کے اس اقدام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ملک میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری سردی کی شدت میں اضافہ۔قوم اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب اھم ترین قانون سازی۔موسمِ سرد، گلِ زرد ہوا برفانیسوکھے پتوں سے اٹی راہگزر دیوانی۔*فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی کی تقریبات پر ٹیکس لگا دیا شادی ہالز کے مالکان نے آئندہ تقریبات پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کردی تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ملک میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری سردی کی شدت میں اضافہ

*ملک میں 8دسمبر سے بارش اور برفباری متوقع، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان*مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی، محکمہ موسمیاتاسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے، بارش اور برفباری کی ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے سبب 8 سے 14 دسمبر کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری جبکہ بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔ملک کے میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے اور پنجاب سمیت بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اسی طرح، 7 سے 8 دسمبر اور 11 دسمبر کو چترال، مالاکنڈ، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، ہنزہ، اسکردو اور نیلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 7 سے 8 سمبر کے دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرانوالہ، لاہور سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ *شدید سردی میں باہر نکلنے اور بے جا سفر سے اجتناب کریں، ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔*

رواں سال افغانستان میں 40 ٹن زعفران پیدا کیا گیا ہے۔افغانستان زعفران ورکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال ملک میں 40 ٹن زعفران حاصل کیا گیا

رواں سال افغانستان میں 40 ٹن زعفران پیدا کیا گیا ہے۔افغانستان زعفران ورکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال ملک میں 40 ٹن زعفران حاصل کیا گیا، جب کہ گزشتہ سال یہ پیداوار 30 ٹن تھی۔امریکہ، یورپ، چین، بھارت، سعودی عرب اور عمان کو 40 ملین امریکی ڈالر مالیت کا زعفران برآمد کیا گیا۔افغانستان زعفران کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔پہلے نمبر پر ایران ہے۔افغانستان مسلسل کئی سالوں سے اس نے معیار کے اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا53واں یومِ شہادت* 65 اور 71 کی جنگوں میں میجر شبیر شریف کی بہادری ہمیں سکھاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ مشکلات میں ایمان، عقیدت اور جرأت قوموں کو فتح یاب کرتی ہےجرأت اور بہادری کا استعارہ بننے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئےمیجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا

*میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا53واں یومِ شہادت* 65 اور 71 کی جنگوں میں میجر شبیر شریف کی بہادری ہمیں سکھاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ مشکلات میں ایمان، عقیدت اور جرأت قوموں کو فتح یاب کرتی ہےجرأت اور بہادری کا استعارہ بننے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئےمیجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا اور انہیں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب سے بڑے فوجی تربیتی اعزاز ”اعزازی شمشیر” سے نوازا گیامیجر شبیر شریف واحد فوجی جوان ہیں جنھیں دو بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر اور ستارہ جرات عطاء کئے گئےشبیر شریف پاک فوج میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا سفر طے کرتے ہوئے اپریل 1970ء میں میجر کے رینک پر تعینات ہوگئے3دسمبر1971میجر شبیر شریف (جنگ 1965کے ستارۂ جرأت) کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے بالمقابل دشمن کی حدود میں واقع ایک بلند ٹیلے پر قبضہ کرنے کا حکم ملا آپ اپنے ساتھیوں کی راہنمائی کرتے ہوئے دُشمن کی بارودی سرنگوں کو عبور کر کے مسلسل آگ برساتی آرٹلری اور مشین گنوں کے فائر کے درمیان سبونہ نہر کے پار جا پہنچےاِس دلیرانہ حملے کے دوران آپ نے دُشمن کو اپنے مضبوط خندقوں سے نکل بھاگنے پر مجبور کر دیا اس دوان43بھارتی فوجیوں کو ہلاک ،38کو جنگی قیدی اور4ٹینک تباہ کر دئیے 5اور6دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیر نے4جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نارائن سنگھ کو دست بدست لڑائی میں ہلاک کیا 6دسمبر کو میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور جوابی حملہ پسپا کیا اور بذات ِ خود ایک ریکائلس رائفل کے فائر سے کئی ٹینک تباہ کر دئیے اپنے مطلوبہ ہدف کے حصول اور پے در پے جوابی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے بالآخر میجر شبیر شریف ایک بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن کر شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو ئے آپ کی اس بے مثال جرات اور بہادری کے صلے میں حکومت پاکستان نے آپ کو نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا انسان کی زندگی تو باعزت ہونی چاہیے لیکن موت بھی باوقار ہونی چاہیے ، میجر شبیر شریف شہید

آٹھ سال پہلےٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی طارق فاطمی بھاگم بھاگ امریکہ آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی نژاد امریکی ساجد تارڑ کی منت ترلہ کرتے پائے گئے

آٹھ سال پہلےٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی طارق فاطمی بھاگم بھاگ امریکہ آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی نژاد امریکی ساجد تارڑ کی منت ترلہ کرتے پائے گئے کہکسی طریقے سے ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا ایک دعوت نامہ میاں صاحب کے نام نکل آئےتو بات بن جائےاور اب حالات نے یوں کروٹ لی کہاڈیالہ میں بیٹھا قیدی نمبر 804 صرف اتنا کہتا ہے کہ آخری کارڈ اب بھی میرے پاس ہے لیکن ضروری نہیں کہ میں اسے استعمال بھی کروں تو وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں موجود ریٹائرڈ 8 سیکرٹری خارجہ صاحبان کو لنچ پر بلا کر اس ایک سوال کا جواب کھوجنے کی کوشش کرتے ہیں کہعمران خان کا یہ فائنل کارڈ کہیں ٹرمپ کارڈ ہی تو نہیں 🤔 اور اگر ہے تو اپنے اپنے تجربے کی روشنی میں اس کا کوئی توڑ ہی بتا دیں

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع۔۔سابق وزیر خارجہ اور موجودہ وزیر خارجہ کی ملاقات کیا کھویا کیا پایا۔۔پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم قتل طلبہ بھپھر گئے لاھور کی ٹریفک جام حالات کشیدہتفصیلات کے لیے بادبان نیوز

بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق سخت گیر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ‘نفرت انگیزتقریر’ نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا عالمی فوجداری ٹریبونل (آئی سی ٹی) اس وقت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران قتل عام سمیت دیگرالزامات کی تفتیش کر رہا ہے اور ان فسادات کے نتیجے میں وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں

بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق سخت گیر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ‘نفرت انگیزتقریر’ نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا عالمی فوجداری ٹریبونل (آئی سی ٹی) اس وقت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران قتل عام سمیت دیگرالزامات کی تفتیش کر رہا ہے اور ان فسادات کے نتیجے میں وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔پروسیکیوٹر غلام مناور حسین تمیم نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹربینول اس وقت شیخ حسینہ کے خلاف کئی مقدمات کی تفتیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی نفرت انگیز تقریر پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس سے قانونی کارروائی یا اس کی وجہ سے گواہان اور متاثرین پر دباؤ ہوسکتا ہے۔پروسیکیوٹر نے کہا کہ اگر ان کی تقاریر مسلسل گردش کرتی رہیں تو گواہان کو ٹریبیونل تک لانے میں مشکلات ہوں گی۔ٹریبیونل کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شیخ حسینہ واجد کی کون سے تقاریر نفرت انگیز کے ذمرے میں آئیں گے اور اس کے خلاف کیا حکم ہوگا۔بنگلہ دیش میں آئی سی ٹی 2010 میں تشکیل دیا گیا تھا اور ان کو1971 میں پاکستان کے خلاف احتجاج کے دوران مارے گئے افراد کے حوالے سے تفتیش کی ذمہ داری دی گئی تھی۔خیال رہے کہ شیخ حسینہ نے اس پابندی سے قبل نیویارک میں جمع ہونے والے اپنے حامیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا اور اس میں انہوں نے بنگلہ دیش کے قائم مقام سربراہ محمد یونس پر قتل عام کا الزام عائد کیا تھا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا کہ بانی پی ٹی آئی سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا کہ بانی پی ٹی آئی سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا اور بوسہ لیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مجھے دیکھتے ہی میرے ساتھ بغل گیر ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی سے کمرہ عدالت میں طویل گپ شپ ہوئی۔

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کردی

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کردی۔اس حوالے سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔