All posts by admin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ چین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کل سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گی مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا خصوصی دورہ کریں گی پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دس رکنی وفد بھی وزیر اعلی کے ہمراہ ہو گا

پشتون کمیونٹی کی سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کی مذمت اور اسلام آباد پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار*پشتون کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی مہم کو مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے

*پشتون کمیونٹی کی سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کی مذمت اور اسلام آباد پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار*پشتون کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی مہم کو مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہےسوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف چلائی جانے والی مہم بے بنیاد اور جھوٹی ہے، پشتون کمیونیٹیپولیس نے ہمیشہ ہمارے ساتھ مثبت رویہ اپنایا ہے اور ہمارے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے،پشتون کمیونیٹیچارسدہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد پولیس اہلکار کے پشتونوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا:میں تقریبا 20 سال سے اسلام آباد میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں،پولیس اہلکاریہ تاثر بلکل غلط ہے کہ اسلام آباد میں پشتونوں کوزبان اور قومیت کی بنا ء پر نشانہ بنایا جا رہا ہے،پولیس اہلکارسوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی مہم اور بے بنیاد الزامات کے خلاف پشتون برادری نے کھل کر پولیس کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا:میں اسلام آباد میں کام کرتا ہوں اور الحمدللہ کسی بھی غیر قانونی یا غلط کام میں ملوث نہیں رہا، پشتون مزدور ہم اپنی محنت مزدوری کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس کا رویہ ہمیشہ اچھا رہا ہے اور ہمیں کبھی تنگ نہیں کیا، پشتون مزدورہم اسلام آباد میں اپنا کاروبار کرتے ہیں ، ہماری ریڑھیاں ہیں اور ہم آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں، پشتون مزدورالحمدللہ، پولیس ہمیشہ ہمارے ساتھ بہت تعاون کرتی ہے اور کبھی بھی ہمیں تنگ نہیں کرتی، پشتون مزدور پولیس پر یہ الزام کہ وہ پشتونوں کو تنگ کر رہے ہیں یہ بات بلکل جھوٹ اور من گھڑت ہے، پشتون مزدور

عزت خدا دیتا ہے جو چل کر آپ سے پھلے پھنچتی ھے۔کسی کو دیا گیا دھکا گھوم کے اے گا آپ کی طرف۔‏بعص اوقات زندگی ہی گلے میں پھندا ڈال دیتی ہےاور لوگ اسے “خود کشی” کا نام دیتے ہیں۔وزارت خارجہ کے افسران کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

عزت خدا دیتا ہے جو چل کر آپ سے پھلے پھنچتی ھے۔کسی کو دیا گیا دھکا گھوم کے اے گا آپ کی طرف۔‏بعص اوقات زندگی ہی گلے میں پھندا ڈال دیتی ہےاور لوگ اسے “خود کشی” کا نام دیتے ہیں۔وزارت خارجہ کے افسران کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے اھم ملاقات برف پگھل گئی۔پاکستان کے %74 شہری گھرانوں میں ماہانہ اخراجات پورے کرنے کی سکت نہیں رہی۔۔پاکستانی 16 کروڑ دو وقت کی روٹی سے مجبور۔3 سال میں مھنگای نے 74 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے۔۔پٹرول 104 بجلی 60 روپے فی یونٹ ڈالر 100 روپے دال200 روپے فی کلو مھنگی۔اھم ترین ججز کی تعیناتی کا فیصلہ 5 اسلام آباد کے۔نئیے ھای کورت کے ججز کی تقرری۔ایک اھم جج بنتے بنتے رہ گیا پھلی دفعہ میڑٹ پرججز کی تعیناتی۔ملک بھر میں دھشت گردی کا خطرہ الرٹ جاری۔انڈیا کی سستی ترین ایئرلائن ’انڈیگو‘ دنیا کی ’بدترین‘ ایئرلائنز میں شمار۔ 200 ارب کا سیمنٹ تیار طلب صفر نہ فروخت ھوا تو ضائع۔ ۔پاکستانی 16 کروڑ دو وقت کی روٹی سے مجبور تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی براہ راست لڑائی میں تمام جمہوری سیاسی جماعتیں نہ صرف خاموش تماشائی بلکہ سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ عمران خان کو کنٹرول کرنا ان کے بس کی بات نہیں اس لیے سیاسی لڑائی کے بجائے “عسکری کاندھوں” پر ساری ذمہ داری ڈال دی گئی ہے!

پاک بحریہ ھر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے وزیراعظم

—وزیراعظم۔۔خطابپاک بحریہ ہرطرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا ساتویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ سے خطابلاہور۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہرطرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی و خوشحالی ممکن ہے ، پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں پاکستان نیوی وار کالج میں ساتویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کا مقصد بحری سلامتی اور میری ٹائم اکانومی کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء میں ارکان پارلیمنٹ، سیاستدان، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے افسران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک تھے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ پاک بحریہ ہرطرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،پاک بحریہ کے بہادر افسر اور جوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں،پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادہ کیلئے اقدامات کررہی ہے،دوست ملک چین بھی بحری شعبہ میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2018ء میں ہم نے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے 80ہزار لوگ شہید اور ملکی معیشت کو 3ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے،ہمارے افسر اور جوان اپنے عوام کے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں،پاکستان کے لاکھوں بچوں کو بچانے کے لیے ان کے بچے یتیم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے اب دوبارہ سراٹھالیا ہے ،جب تک دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے رواں سال جولائی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کام ریئل اسٹیٹ کا نہیں بلکہ بزنس مین افراد کو کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین لوڈنگ اور ان لوڈنگ پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب نے ایک سال کیلئے تین ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور صلاحیتوں سے بھرپور ملک ہے ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ہمیں اپنی کوششوں کو یکجا کرکے یکسوئی کے ساتھ اقدامات اٹھانا ہوں گے، ہمیں اپنے حقیقی کام پر توجہ دینی ہے ، پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کے متعد اجلاس ہوئے ہیں تاکہ حکومت پاکستان، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر پختہ عزم کر کے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ لڑ سکیں، ہم ملک میں فول پروف سکیورٹی چاہتے ہیں تاکہ لوگ اپنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرسکیں تاکہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں ماحول کو ساز گار دیکھ کر سرمایہ کاری کریں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بلیو اکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی و خوشحالی ممکن ہے، یہ وقت ہے کہ ہم اس پر توجہ مرکوز کریں اور حکومت اس کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادر بندرگاہ ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے، اسے بہترین کمرشل بندرگارہ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سکلز اور جہاز سازی کو فروغ دیا جاسکتا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں اس مقصد کو توسیع نہیں دی جاسکی اور ہم سب کو اس کی وجوہات کا علم ہے۔قبل ازیں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے ورکشاپ کے دوران مختلف سرگرمیوں کا خلاصہ بیان کیا۔ورکشاپ کے شرکاء کی جانب سے ملکی میری ٹائم سیکٹر میں بہتری کے لیے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔